• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قدیم مصاحف قرآنیہ … ایک تجزیاتی مطالعہ

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
آئر لینڈ میں قدیم مصاحف
’تشستر بیتی‘ لائبریری ڈبلن میں چمڑے پر لکھا ہوا ایک نسخہ موجود ہے جو تیسری صدی ہجری کا ہے۔ اس کے ۹اوراق موجود ہیں۔ اسی طرح اس لا ئبریری میں خط نسخ میں ۲۸۶ صفحات پر مشتمل ایک قدیم نسخہ بھی موجود ہے جس کے کاتب ابن بواب بغدادی(متوفی ۳۹۱ھ) ہیں۔ اس کا نمبر 'K.16' ہے۔ اسی طرح ۴۲۶ھ میں لکھا ہوا ایک قدیم نسخہ بھی یہاں موجود ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
ہندوستان میں قدیم مصاحف
(١) رضا لائبریری‘ رامپور میں نفیس و عمدہ کتابت میں ایک نسخہ موجود ہے۔ یہ ۳۴۳ صفحات پر مشتمل ہے۔ چمڑے پر خط کوفی میں لکھا ہو اہے۔اس کی کتابت حضرت علی بن اَبی طالب﷜ کی طرف منسوب ہے۔
(٢) قدیم خط نسخ میں لکھا ہوا ایک نفیس نسخہ بھی اس لائبریری میں موجود ہے۔ اس کی کتابت امام جعفر الصادق﷫ کی طرف منسوب ہے۔ اس کے صفحات کی تعداد ۱۴۷ ہے۔
(٣) ایک بہت ہی نادر نسخہ بھی اس لائبریری میں موجود ہے۔ اس کے کاتب معروف بغدادی خطاط محمد بن علی بن حسن بن مقلہ﷫ (متوفی ۹۱۰ھ)ہیں۔ یہ نسخہ ۲۱۵ اوراق پر مشتمل ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
مراکش کے قدیم مصاحف
خط کوفی میں چمڑے پر لکھا ہوا پانچویں صدی ہجری کا ایک مصحف قصر شاہی‘ رباط میں موجود ہے۔ اس کا نمبر 3594'ز' ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
یمن کے قدیم مصاحف
امام یحییٰ لائبریری میں ایک قدیم نسخہ موجود ہے جس کے آخر میں لکھا ہے کہ اس کے کاتب حضرت علی بن اَبی طالب﷜ ہیں۔ علاوہ اَزیں صنعاء کے وہ مصاحف بھی ہیں جو حال ہی میں دریافت ہوئے ہیں۔ ہم آگے چل کر ان پر مستقل عنوان کے تحت کلام کریں گے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
تاشقند کے قدیم مصاحف
خط کوفی میں چمڑے پر لکھا ہوا ایک قدیم مصحف ’الإدارة الدینیة الإسلامیة‘ لائبریری میں موجو دہے۔ اس کے بارے معروف ہے کہ یہ حضرت عثمان﷜ (۳۵ھ)کا وہ مصحف ہے جس کی تلاوت کے دوران ان کو شہید کیا گیا تھا۔ اس مصحف پر خون کے دھبوں کے نشانات بھی ہیں۔ اس کے صفحات کی تعداد ۳۵۳ ہے۔ نقطوں سے خالی ہے۔ اس کے بارے ڈاکٹر المنجد کا کہنا یہ ہے کہ یہ دوسری یا تیسری صدی ہجری کا مصحف ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
ایران کے قدیم مصاحف
(١) فخر الدین نصیری لائبریری‘ تہران میں ایک قدیم نسخہ موجود ہے جس کے کاتب محمد بن الحسین بن علی (متوفی ۳۰۱ھ) ہیں۔یہ ایک نامکمل مصحف ہے اور خط کوفی میں ہے۔
(٢) دار الکتب الرضویہ (مکتبہ استان قدس) مشہد میں ۴۱ اوراق پر مشتمل ایک قدیم نسخہ موجود ہے جس کی کتابت حضرت حسین بن علی﷜ کی طرف منسوب ہے۔ ڈاکٹر المنجد کے بقول یہ دوسری صدی ہجری کا مصحف معلوم ہوتا ہے۔اس کا نمبر '14' ہے۔
(٣) اسی لائبریری میں '12' نمبر نسخے کی کتابت بھی حضرت حسین بن علی﷜ کی طرف ۴۱ھ میں منسوب ہے جبکہ ڈاکٹر المنجد کے بقول یہ دوسری صدی ہجری کے اواخر یا تیسری صدی ہجری کی ابتداء کا مصحف معلوم ہوتا ہے۔
(٤) چمڑے پر لکھا ہوا تیسری صدی ہجری کا ایک مصحف بھی یہاں موجود ہے۔ علاوہ ازیں '15' نمبر نسخے کی کتابت حضرت علی بن الحسین بن علی﷜ کی طرف منسوب ہے جبکہ ڈاکٹر المنجد کے بقول یہ تیسری صدی ہجری کا مخطوطہ ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(٥) روضہ حیدریہ میں خط کوفی میں چمڑے پر لکھے ہوئے کئی ایک نامکمل مصاحف موجود ہیں جن کی کتابت کی نسبت حضرت علی﷜ کی طرف کی جاتی ہے۔۱۲۴ اوراق پر مشتمل ایک نامکمل نسخے کی کتابت کی نسبت حضرت حسن بن علی﷜ کی طرف بھی کی گئی ہے۔
(٦) خط کوفی میں لکھا ہواا یک نسخہ بھی یہاں موجود ہے جو تیسری صدی ہجری کا ہے۔
(٧) ۳۰۱ھ میں لکھا گیا نسخہ بھی موجود ہے جس کے کاتب کا نام محمد بن الحسینی المجاھدی ہے۔ علاوہ ازیں ۴۱۹ھ میں خط کوفی میں لکھا ہواایک مصحف بھی موجود ہے جس کے کاتب علی بن محمد محدث ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
مصر میں قدیم مصاحف
(١) جامع ازہر میں ’رواق المغاربۃ‘ لائبریری میں ہرن کے چمڑے پر لکھا ہوا ایک قدیم مصحف موجود ہے جو ۲۵۔۳۱ھ کے مابین لکھا گیا ہے۔ اس کے صفحات کی تعداد ۱۰۰۰ ہے۔
(٢) دو قدیم مصاحف مکتبہ ازہریہ ‘ قاہرہ میں موجود ہیں۔پہلا سورۃ انفال سے سورۃ رعد تک ہے جبکہ دوسرا سورۃ مؤمنین سے سورۃ سبا تک ہے۔ دوسرے نسخے کے آخر میں کتابت سے فراغت کی تاریخ۱۸ ذو القعدۃ ۴۶۵ھ لکھی ہوئی ہے۔یہ نامکمل مصاحف ہیں۔
(٣) ایک بہت ہی قدیم نسخہ دار الکتب المصریۃ میں موجود ہے۔ہرن کے چمڑے پر خط کوفی میں لکھا ہوا ہے۔ اس میں نہ نقاط ہیں نہ اعراب‘ نہ سورتوں کے نام ہیں اور نہ ہی آیات کی تعدادجیسا کہ پہلی صدی ہجری کے رسم کا معاملہ رہا ہے۔ اس کے کاتب ابو سعید حسن بصری﷫ متوفی ۷۷ ھ ہیں۔اس لائبریری میں کئی ایک اور بھی قدیم مصاحف موجود ہیں۔
(٤) شہل حسینی میں ایک بہت ہی قدیم نسخہ موجود ہے جس کی نسبت حضرت عثمان﷜ کی طرف کی جاتی ہے۔ بعض محققین کے نزدیک یہ نسخہ پہلی یا دوسری صدی ہجری کا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
فلسطین کے قدیم مصاحف
مسجد اقصی کی لائبریری میں ایک قدیم نسخہ خط کوفی میں موجود ہے جس کے کاتب محمد بن الحسن بن الحسن بن علی بن اَبی طالب﷫ ہیں۔علاوہ ازیں چمڑے پر رمضان۱۹۸ھ میں لکھا ہوا ایک مصحف بھی یہاں موجود ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
افغانستان کے قدیم مصاحف
(١) کابل میوزیم میں ایک نسخہ موجود ہے جو چمڑے پر خط کوفی میں لکھا ہوا ہے۔یہ تیسری صدی ہجری کاایک نامکمل مصحف ہے جو ۸۷ اوراق پر مشتمل ہے۔ اسی طرح کا ایک اور ۳۲ صفحات پر مشتمل ایک نامکمل نسخہ بھی یہاں موجود ہے۔ یہ بھی تیسری صدی ہجری کا ہے۔اس کے علاوہ بھی کئی ایک نامکمل قدیم مصاحف یہاں موجود ہیں۔
(٢) ہرات میوزیم لائبریری میں خط کوفی و نسخ میں لکھا ہوا ایک نسخہ موجود ہے جس کے کاتب محمد بن علی ابن مقلہ معروف بغدادی خطاط (متوفی ۹۴۰ھ) ہیں۔یہ نسخہ ۳۳۷ اوراق پر مشتمل ہے۔
 
Top