میں نے یہ تھریڈ صرف اس لیے بنایا ہے کہ لوگ قرآنی تعویذ کو شرک کہنے سے باز آجائیں اور جن بھائیوں کے لیے میں نے یہ تھریڈ بنایا ہے اور جن سے میں مخاطب ہوں وہ اب تک سامنے نہیں آ رہے ہیں عبدہ بھائی میں نے اب تک آپ کو ایک جواب بھی نہین دیا ہے
محترم بھائی میں بھی اسی بحث کو چھیڑنا چاہتا ہوں جس کو آپ چھیڑنا چاہتے ہیں مگر میری کم علمی کہ آپ کو سمجھا نہیں پا رہا
دیکھیں نیچے آپ نے کچھ علماء کا ہی ذکر کیا ہے جو شرک کہتے ہیں اور پھر انکے اس فعل کو بھی حرام کہا ہے
میں نے بعض علما کے بارے پڑھا اور سنا وہ قرآنی تعویذ کو شرک قرار دیتے ہیں کیا وہ لوگ خود حرام کا ارتکاب نہین کر رہے؟
جو لوگ اسے شرک کہہ رہے ہیں وہ بھی ایک حرام کام کا ارتکاب کر رہے اس لیے ان بھائیوں کو اس حرام کام سے باز آ جانا چاہیے
محترم بھائی واللہ میری اس موضؤع پر ابھی اتنی تحقیق نہیں لیکن کچھ اور موضوعات پر تجربہ کی وجہ سے شک پڑتا ہے کہ جو شرک کہتے ہیں اور جو نہیں کہتے ان میں اصل اختلاف سمجھنے کا ہو سکتا ہے
مثلا دیکھیں اللہ کے نبی کو قبر میں دنیاوی زندگی کی طرح زندہ ماننے کو غالبا ناصر الدین البانی رحمہ اللہ نے بدعت کہا ہے مگر کچھ اہل حدیث اسکو شرک بھی کہتے ہیں اسی طرح کسی کے وسیلہ سے دعا مانگنے کو بھی بدعت سمجھا جاتا ہے مگر دوسری طرف 10 نواقض اسلام میں ایک نواقض بھی یہی وسیلہ ہے
اسکی وجہ یہ ہے کہ جس وسیلے کو ناقض کہا گیا ہے وہ کسی اور عقیدہ کے ساتھ ہے اور جسکو بدعت کہتے ہیں وہ کسی اور عقیدہ کے ساتھ ہوتا ہے اسی طرح جس حیات کو بدعت کہا جاتا ہے وہ کسی اور عقیدہ کے تحت حیات ماننا ہوتا ہے اور جس حیات کو شرک کہتے ہیں وہ علماء کسی اور عقیدہ کے تحت اسکو سمجھ رہے ہوتے ہیں
پس میں نے سوچا تھا کہ آپ پہلے وہ تعویذ بتائیں جن کو متفقہ شرک کہا جاتا ہے پھر اس سے علت نکالیں پھر دیکھیں کہ جو علماء ہر قسم کے تعویذ کو شرک کہتے ہیں انکے ہاں وہ کس پہلو سے لیا جاتا ہے اگر وہ ایسے پہلو سے لیا جاتا ہے کہ جس میں شرک آتا ہے اور آپ قرآنی تعویذ کو جس پہلو سے لیتے ہیں اس میں واقعی شرک نہیں آتا تو پھر تو اختلاف نہ ہوا
اور دوسرا میں نے یہ بھی پوچھا تھا کہ آپ جس فعل کو حرام کہ رہے ہیں تو دوسرے مانعین تعویذ اس کو منع کس طرح کرتے ہیں آیا وہ اسکو بدعت سمجھتے ہیں یا کچھ اور
استادِ محترم
حافظ طاہر اسلام عسکری اور محترم
خضر حیات بھائی کیا میں نے ٹھیک سوچا ہے
اسی کے تحت میں نے اوپر پوسٹ نمبر 10 میں مندرجی ذیل باتیں پوچھی تھیں
میرے سوالات
1-جو علماء مانعین ہیں وہ ان تعویذوں سے منع تو کرتے ہیں مگر آپ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کیا حکم لگا کر منع کرتے ہیں مشرک تو نہیں کہتے ہوں گے جسے آپ ثابت کر رہے ہیں اور مباح بھی نہیں کہتے ہوں گے کیونکہ منع پھر کیسے کرتے تو کیا وہ انکو بدعت گردانتے ہیں
2-جو تعویذ سب کے ہاں شرک ہیں وہ کون سے ہیں اور انکے شرک ہونے کی علت کیا ہے تاکہ جو علماء مطلقا تعویذ کو شرک کہتے ہیں انکی دلیل کو دیکھا جا سکے
اللہ آپ کو جزائے خیر دے امین
صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کا موقف-------
اس پر معلومات انشاء اللہ اوپر وضاحت کے بعد لوں گا