عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,730
- ری ایکشن اسکور
- 9,999
- پوائنٹ
- 667
نام کتاب
قرآن انسائیکلوپیڈیا جلد اول
مصنف
پروفیسر ڈاکٹر محمد عبد اللہ اعظمی
ناشر
دار ابن بشیر للنشر و التوزیع
ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمن اعظمی رحمہ اللہ (1943ء-2020ء) ہندوستانی نژاد سعودی عالم، متعدد کتابوں کے مصنف مشہور عالم دین اور عصر حاضر کے نامور محدث تھے۔ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن اعظمی 1943ء میں اعظم گڑھ کے ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کا نام بانکے رام رکھا گیا تھا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے جس شخص کو اپنی ہدایت کے لیے منتخب کر لیا تھا، اس کی تربیت کا اہتمام بھی اسی شان سے کیا۔ڈاکٹر ضیاء الرحمن اعظمی رحمہ اللہ نے اپنے کئی انٹرویوز میں بتایا کہ کس طرح وہ ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہونے کے باوجود دین اسلام کی طرف راغب ہوئے۔دینی تعلیم کے حصول کے لیے دار السلام عمرآباد میں داخل ہوئے وہاں سے فارغ ہونے کے بعد مزید تعلیم کے لیے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں بآسانی داخلہ مل گیا۔ چار سال جامعہ اسلامیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد جامعۃ الملک عبد العزیز، مکہ مکرمہ میں ایم اے میں داخلہ لیا۔ ایم اے ’’ ابوہریرۃ فی ضوء مرویاتہ و فی جمال شواہدہ و انفرادہ‘‘ کے عنوان سے تحقیقی مقالہ پیش کیا۔اس کے بعد رابطہ عالم اسلامی، مکہ مکرمہ سے منسلک ہو گئے، رابطہ میں رہتے ہوئے بھی آپ نے اپنی تعلیم جاری رکھی۔ جامعہ ازہر (مصر) سے پی ایچ ڈی کی ہے۔ پی ایچ ڈی کے تحقیقی مقالہ میں ابن الطلاع المالکی کی کتاب ’’اقضیۃ رسول اللّٰہ ﷺ‘‘۔پر تحقیق و تعلیق کا کام کیا ۔ان کا پی ایچ ڈی کا یہ تحقیقی مقالہ 1978ء میں پہلی بار کتابی صورت میں مصر سے شائع ہوا۔ڈاکٹر صاحب کا سب سے عظیم کارنامہ ان کی تالیفِ ’الجامع الکامل في الحدیث الصحیح الشامل‘ ہے۔ اس میں تمام صحیح احادیث کو مختلف کتبِ احادیث ، مثلاً مؤطات ، مصنفات ، مسانید ، جوامع ، صحاح ، سنن ، معاجم ، مستخرجات ، أجزاء اور أمالی سے جمع کیا گیا ہے ۔ ہر حدیث کی تخریج کے بعد اس کے صحیح اور حسن کا درجہ بھی بیان کر دیا گیا ہے ۔قارئین کی سہولت کے لیے اس کتاب کو فقہی ابواب پر مرتب کیا گیا ہے ۔ ۔ ڈاکٹر اعظمی رحمہ اللہ اس عظیم الشان کتاب کے علاوہ بھی ایک درجن سے زائد علمی و تحقیقی کتب کے مصنف ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ قرآن انسائیکلوپیڈیا‘‘ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ کی دو جلدوں پر مشتمل تصنیف ہے یہ کتاب اصل میں ہندی زبان میں مرتب کی گئی تھی، ہندی زبان میں’’ دار السلام ‘‘ ریاض سے اس کے متعدد ایڈیشن شائع ہوئے ہیں۔ بعد ازاں ڈاکٹر عبد الرحمٰن بن عبد الجبار الفریوائی حفظہ اللہ کے اشراف میں اردو دان طبقے کے لیے اسے اردو زبان میں منتقل کیا گیا۔ یہ کتاب ایک علمی ، تحقیقی اور دعوتی وثیقہ اور ایک مختصر انسائیکلوپیڈیا ہے جس میں اسلامی عقائد ،عبادات، اخلاق و عادات ،احکام و مسائل ، سیرت و تاریخ کو سلقیے سے مرتب کیا گیا ہے۔اس کتاب کا بنیادی مقصد قرآن مجید میں مذکور الفاظ، اصطلاحات، شخصیات، اقوام، مقامات اور مختلف موضوعات کی وضاحت کر کے قرآن فہمی کو آسان بنانا ہے۔ (م۔ا)
لنک کتاب
قرآن انسائیکلوپیڈیا جلد اول
مصنف
پروفیسر ڈاکٹر محمد عبد اللہ اعظمی
ناشر
دار ابن بشیر للنشر و التوزیع
تبصرہ