انتھائی قابل احترام بہائی جان آپ کی دونوں پوسٹوں ميں جواب کیا جواب کی طرف اشارہ بھی نہیں
آپ کوشش کرکے میری مدد فرماے اس بات کی جواب تلاش کریں کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم میں با کی بعد ہمزہ کیوں گرا ہے ؟؟؟
مفتی عبد اللہ صاحب نے اس کا صحیح جواب دیا ہے کہ کثرتِ استعمال کی وجہ سے۔
جبکہ یہ لفظ قرآن شریف کی اور جگہوں میں موجود ہے
اور وھاں ہمزہ نہیں گرا کیوں ؟؟؟؟
اور جگہوں پر بھی ہمزہ گرا ہوا ہے:
مثلاً
﴿ وَقالَ اركَبوا فيها بِسمِ اللَّـهِ مَجر۪ىٰها وَمُرسىٰها ۚ إِنَّ رَبّى لَغَفورٌ رَحيمٌ ٤١ ﴾ ۔۔۔ هود
﴿ قالَت يـٰأَيُّهَا المَلَؤُا۟ إِنّى أُلقِىَ إِلَىَّ كِتـٰبٌ كَريمٌ ٢٩ إِنَّهُ مِن سُلَيمـٰنَ وَإِنَّهُ بِسمِ اللَّـهِ الرَّحمـٰنِ الرَّحيمِ ٣٠ أَلّا تَعلوا عَلَىَّ وَأتونى مُسلِمينَ ٣١ ﴾ ۔۔۔ النمل
اگر بعض پاکستانی مصاحف میں یہ الفاظ الف کے ساتھ لکھے ہیں تو صحیح نہیں۔ ان کی صحیح رسم الف کے بغیر ہے، مجمع ملک فہد سعودیہ کا عربی مصحف دیکھیں!
مفتی صاحب کے سوال کا وہ کبھی جواب نہیں دے سکیں گے کیونکہ میم پر زیر با جارہ کی وجہ سے ہی ہے اس کی اور کوئی وجہ نہیں ہو سکتی۔
ان لوگوں سے پوچھنا چاہئے کہ اگر
بسم اللہ کا مطلب اللہ کی مسکراہٹ ہے تو
باسم ربک کا مطلب کیا ہے؟
بسم اللہ اور
باسم ربک میں کیا فرق ہے؟؟؟
الیاسی صاحب! یہ لوگ عربی زبان اور اس کی گرائمر سے بالکل نا بلد ہیں، انہیں معلوم ہی نہیں کہ بہت سے ایسے مقامات ہیں جہاں ہمزہ وصلی حذف ہوجاتا ہے:
مثلاً:
﴿ ذٰلِكَ الكِتـٰبُ لا رَيبَ ۛ فيهِ ۛ هُدًى لِلمُتَّقينَ ٢ ﴾ ۔۔۔ البقرة
اصل لفظ
لِ المتقین ہے۔
﴿ أَطَّلَعَ الغَيبَ أَمِ اتَّخَذَ عِندَ الرَّحمـٰنِ عَهدًا ٧٨ ﴾ ۔۔۔ مريم
اصل لفظ
أاطلع ہے۔
﴿ وَأتَمِروا بَينَكُم بِمَعروفٍ ۖ وَإِن تَعاسَرتُم فَسَتُرضِعُ لَهُ أُخرىٰ ٦ ﴾ ۔۔۔ الطلاق
اصل لفظ
وائتمروا ہے۔
﴿ وَسـَٔلهُم عَنِ القَريَةِ الَّتى كانَت حاضِرَةَ البَحرِ إِذ يَعدونَ فِى السَّبتِ إِذ تَأتيهِم حيتانُهُم يَومَ سَبتِهِم شُرَّعًا وَيَومَ لا يَسبِتونَ ۙ لا تَأتيهِم ۚ كَذٰلِكَ نَبلوهُم بِما كانوا يَفسُقونَ ١٦٣ ﴾ ۔۔۔ الأعراف
اصل لفظ
واسئلهم ہے۔
﴿ قالَ يَبنَؤُمَّ لا تَأخُذ بِلِحيَتى وَلا بِرَأسى ۖ إِنّى خَشيتُ أَن تَقولَ فَرَّقتَ بَينَ بَنى إِسرٰءيلَ وَلَم تَرقُب قَولى ٩٤ ﴾ ۔۔۔ طه
اصل لفظ
يا ابن أم ہے۔
﴿ قالَ لَو شِئتَ لَتَّخَذتَ عَلَيهِ أَجرًا ٧٧ ﴾ ۔۔۔ سورة الكهف
اصل لفظ
لاتخذت ہے۔
انہیں میں سے ایک مقام
بسم الله بھی ہے۔