- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,765
- پوائنٹ
- 1,207
ابوداو'د میں دوسری تحریف
امام ابوداو'د رحمہ اللہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم سے مروی روایت عدم رفع الیدین پر جرح کرتے ہوئے کہا تھا کہ:
ھذا حدیث مختصر من حدیث طویل و لیس ھو بصحیح علی ھذا اللفظ
یعنی یہ ایک طویل حدیث کا اختصار ہے اور یہ صحیح نہیں اس معنی پر کہ دوبارہ رفع الیدین نہ کرتے تھے۔ (ابوداو'د مع عون ص۲۷۳ ج۱ و ابوداو'د ص۱۷۳ ج۱ طبع حلب۱۹۵۲ء)
امام ابوداوٗد رحمہ اللہ کی اس جرح کو ان کے حوالے سے صاحب مشکوۃ (ص۷۷) میں، علامہ ابن عبدالبر نے (التمہید ص۲۲۰ ج۹) میں، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے (التلخیص ص۲۲۲ج۱) پر اور علامہ شوکانی نے (نیل الاوطار ص۱۸۷ج۲) میں نقل کیا ہے۔
محدث عظیم آبادی نے (عون المعبود شرح سنن ابی داوٗد ص۲۷۳ ج۱) میں صراحت کی ہے کہ میرے پاس دو صحیح و معتبر قلمی نسخے ہیں جن میں یہ جرح موجود ہے، لیکن کتنے ستم کی بات ہے جب دیوبندی مکتب فکر کے محدث عظیم مولوی فخر الحسن گنگوہی نے ابوداوٗد کو اپنی تصحیح سے شائع کیا تو اس جرح کو متن سے نکال دیا۔ (ابوداوٗد ص۱۰۹)۔