• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن و حدیث کی روشنی میں احکام و مسائل (مکمل)

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام:
....قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام و مسائل
مصنف کا نام:
.. عبدالمنان نورپوری
ناشر :
المکتبۃ الکریمیۃ،لاہور

تبصرہ

فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالمنان نور پوری حفظہ اللہ تعالی کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ۔آپ زہدو ورع اور علم و فضل کی جامعیت کے اعتبار سے اپنے اقران و اماثل میں ممتاز ہیں۔اللہ تعالی نے جہاں آپ کو علم و فضل کے دروہ عُلیا پر فائز کیا ہے ،وہاں آپ کو عمل و تقویٰ کی خوبیوں اور اخلاق و کردار کی رفعتوں سے بھی نوازا ہے ۔علاوہ ازیں اوائل عمر ہی سے مسند تدریس پر جلوہ افروز ہونے کی وجہ سے آپ کو علوم و فنون میں بھی جامعیت یعنی معقول اور منقول دونوں علوم میں یکساں عبور اور دسترس حاصل ہے ۔تدریسی و تحقیق ذوق ،خلوص وللّٰہیت اور مطالعہ کی وسعت گہرائی کی وجہ سے آپ کے اندر جو علمی رسوخ ،محدثانہ فقاہت اور استدلال و استنباط کی قوت پائی جاتی ہے ،اس نے آپ کو مرجع خلائق بنایا ہوا ہے۔چنانچہ عوام ہی نہیں خواص بھی،ان پڑھ ہی نہیں علماء فضلاء بھی ،اصحاب منبر و محراب ہی نہیں الہ تحقیق و اہل فتویٰ بھی مسائل کی تحقیق کے لیے آپ کی طرف رجوع کرتےہیں اور آپ تدریسی و تصنیفی مصروفیات کے با وصف سب کو اپنے علم کے چشمہ صافی سے سیراب فرماتے ہیں ۔جزاہ اللہ عن الاسلام والمسلمین خیر الجزاء۔
زیر نظر کتاب انہی سینکڑوں سوالات کے جوابات پر مستمل ہے جو ملک کے اطراف وجوانب سے بذریعہ خطوط آپ سے کیے گئے ۔اس میں عقائد سے لے کر زندگی کے تمام معاملات تک کے مسائل شامل ہیں ۔ہر سوال کا جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں دیا گیا ہے جس سے فاضل مؤلف کے قرآن و حدیث پر عبور ،نصوص کے استخصا ر ،تفقہ و استنباط کے ملکہ اور قوت استدلال کا اندازہ کیا جا سکتا ہے ۔
یوں شرعی احکام و مسائل پر مشتمل یہ کتاب رہنمائے زندگی بھی ہے اور علوم و معارف کا خزینہ بھی،حکمت و دانش کا مرقع بھی ہے اور اسرار و حکم کا گنجینہ بھی ،فکر و نظر کا گلدستہ بھی ہے اور قدیم و جدید کا حسین امتزاج بھی۔اس میں مفسرانہ نکتے بھی ہیں اور محدثانہ شان بھی ،فقیہانہ استنباط و طرز استدلال بھی ہے اور متکلمانہ انداز بھی ۔عوام کے لیے بھی ایک نہایت مفید کتاب اور علماء و طلبائے علوم دینیہ کے لیے بھی ایک گوہر نایاب ،معیاری کتابت و طباعت اور خوبصورت جلدان سب پر مستزاد۔گویا پیکر حسن کو لباس جمیل سے آراستہ کر کے اس کے قامت کی زیبائی کو اور رؤئے آبدار کی رعنائی کو خوب سے خوب تر کر دیا گیا ہے ۔جس پر اصحاب المکتبۃ الکریمیۃ بھی مبارک باد کے مستحق اور تحسین و آفرین کے سزاوار ہیں ۔ ایں کار از تو آید و مرواں چنیں کنند
[اس کتاب قرآن و حدیث کی روشنی میں احکام و مسائل (جلد1)کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں]
[اس کتاب قرآن و حدیث کی روشنی میں احکام و مسائل(جلد2)کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں]
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ عبد الرشید بھائی!
احکام ومسائل کی پہلی جلد کا آپ نے لنک دے دیا ہے، کل جب دوسری جلد اپ لوڈ کریں! تو اسی دھاگہ میں نئی پوسٹ بنانے کی بجائے اسی پوسٹ میں تدوین کرکے موضوع کا نام ’احکام ومسائل مکمل‘ رکھ کر ایک تبصرہ کے ساتھ نیچے دونوں جلدوں کا لنک دے دیجئے گا، (فتاویٰ اسلامیہ کی طرح!) اللہ آپ کو خوش رکھیں اور آپ کی مساعی جمیلہ قبول فرمائیں! آمین
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین [احکام و مسائل] (جلد الاوّل)

مقدمہ از عبدالمنان نوری پوری حفظہ اللہ تعالیٰ
عرض مرتب
عرٍض ناشر
1۔ کتاب العقائد ........ عقائد کابیان
اللہ تعالیٰ ہر چیز کو دیکھتا ہے
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غیب نہیں جانتے
نیک کام کرنے کی ضرورت
اللہ خود ہی گمراہ کرتا ہے تو انسان کا کیا قصور ہے؟
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کےبعد نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دعاکروانا
انبیاء علیہم السلام کی حرمت کاوسیلہ دے کر دعا کرنا
نداء لغیراللہ شرک و بدعت ہےیا نہیں؟
کیا اللہ تعالیٰ اپنی صفت کسی کو دیتا ہے
کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قبر میں زندہ ہیں؟
کیا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہرآدمی کی قبر میں آتے ہیں؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر کے پاس سلام کا طریقہ
کیا ہرنیک و بد کی روح قبر میں لوٹائی جاتی ہے؟
قبر میں عذاب روح اور جسم دونوں کو ہوتا ہے
عذاب قبر کی حیثیت
مردہ جوتوں کی آواز سنتا ہے
مردہ کو زندہ کرنا
سجدہ تعظیمی کیا ہے؟
سجدہ تعظیمی جائز ہے؟
تصوف کا لغوی اور اصطلاحی معنی
ابدال والی حدیث کی وضاحت
کیا شیعہ کافر ہیں؟
بتوں والی آیات مسلمانوں پر چسپاں کرنا
مکہ مدینہ میں بریلوی کا داخلہ
شرک کرنے والے کو سلام کہنا
اگر مسلمان آدمی مرزائی ہوجائے تو؟
ختم شریف کی وضاحت
ختم والی چیز کھانا
ایمان میں کمی و بیشی
جادو اور نظر بد کی وضاحت
کیانبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جادو ہوا تھا؟
جادو کو ختم کرنا
جن اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں
زمین کی ذاتی حق ملکیت اور اسلام
جو اللہ کو منظور ہوگا کہنا درست ہے؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
2۔ کتاب الطہارۃ ........ طہارت کے مسائل

وضوء کا بیان
وضوء کے فرائض
داڑھی کا خلال
وضوء میں پاؤں کا مسح یاغسل
پاؤں کی انگلیوں کا خلال
جرابوں پر مسح
مسواک کرنے سے 70 نمازوں کاثواب
طواف کے لیے وضوء
اعضائے وضو کو تین سے کم یا زیادہ دفعہ دھونا
ایک وضوء سے کئی نمازیں یا عبادتیں
وضوء توڑنے والی چیزیں
جسم سے خون نکلے یاکپڑوں پرلگ جائے تو؟
میت اٹھانے سے وضوء
حالت وضوء میں کپڑاٹخنوں سےنیچے ہونا
ذکریعنی شرمگاہ کو چھونا
پیشاب کےقطروں کا مسلسل آنا
ہوا خارج ہونے سے وضو کی حکمت
آگ پر پکی چیز کھانے سے وضوء
اونٹ کے گوشت سےوضوء
نماز میں وضوء کاٹوٹنا
غسل کا بیان
غسل کےفرائض اور طریقہ
حائضہ کا طواف
جمعہ کے دن کا غسل
جنبی کا تیمم
شرمگاہوں کے ملنے سے غسل
نومسلم کا غسل
جنبی مرد یا حائضہ عورت کا قرآن پڑھنا اور چھونا
نفاس کے خون کا غسل
رفع حاجت کے آداب
کھڑے ہوکر پیشاب کرنا
جیب سے قرآنی آیات نکال کر پیشاب کرنا
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
3۔ کتاب الصلوٰۃ ........ نماز کے مسائل

نماز ی کا لباس
ننگےسر نماز
ننگے سر امامت
سر پررومال یا ٹوپی رکھنا
نماز میں ٹخنوں سےنیچے کپڑا لٹکانا
مساجد کابیان
نقش و نگار والی صفیں یا قالین
چپس والے فرش پرنماز
قبرستان میں نماز
مسجد کے مینار بنانا
مسجد کو ایک جگہ سےدوسری جگہ تبدیل کرنا
نوافل گھر میں ادا کرنا
گھر سے دور مسجد میں نماز
دوکان میں نماز
لکڑی کی جائے نماز
مریض کی جائے نماز
تحیۃ المسجد کا حکم
بوجہ اختلاف دوسری مسجد بنانا
مسجدمیں اعلانات کرنا
مسجدکی تعمیر میں زکوٰۃ لگانا
مسجد کاغسل خانہ
مسجد میں’’اگر بتی‘‘ لگانا
بیٹے کے نام پرمسجد کانام
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
اوقات نماز
نمازوں کی ترتیب اور سنتوں کی قضاء
طلوع و غروب آفتاب کےوقت نماز پڑھنا
بارش میں نمازوں کو جمع کرنا
خوف و سفر کے بغیر نماز جمع کرنا
زوال مثل اوّل معلوم کرنا اور صلوٰۃ عصر کاوقت
اذان و اقامت
تہجد کی اذان
اذان سے قبل الصلوٰۃ والسلام کہنا
اذان کےوقت کتے کاآوازنکالنا
اکیلے آدمی کا اذان و اقامت کہنا
جفت اذان اور طاق اقامت
الصلوٰۃ خیر من النوم کہاں پڑھا جائے؟
دوہری اذان اور دوہری اقامت
پانچوں اذانیں دوہری کہنا
اذان کے بعد وسیلہ کی دعا
دوسری جماعت کے لیے اذان و اقامت
مؤذن کا اذان کے بعد مسجد سےنکلنا
اذان کا جواب
اقامھا اللہ و ادامھا والی روایت
بچے کے کان میں اذان و اقامت
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
سترہ کا بیان
امام و مقتدی کے درمیان سے گزرنا
سلام کے بعد امام کانمازیوں کے آگے سے گزرنا
مسجد میں سترہ اور اس کا مستحب ہونا
نماز سے متعلقہ دیگر احکام
نمازی کی نگاہ
نماز میں نام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئے تو؟
کسی دوسرے شخص کی نماز پڑھنا
عورت و مرد کی نماز میں فرق
سینہ پر ہاتھ باندھنا
زیر ناف والی روایات کی وضاحت
دعاء استفتاح
نماز میں قراء ت
ہر رکعت میں اعوذ باللہ پڑھنا
غیر نمازی کا لقمہ دینا
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
نماز باجماعت
نماز باجماعت کب فرض ہوئی؟
پہلی صف مکمل ہونے کے بعد آنے والا کیا کرے؟
امام کی اقتداء میں دل کا دکھنا
معذور آدمی کی امامت
فاتحہ خلف الامام
مقیم امام کے پیچھے مسافر کی نماز
امام قراءت لمبی کرتا ہے
امام کی عمر
مسجدمیں دوبار ہ جماعت کروانا
عورت کا اذان یا اقامت کہنا
عورت کامسجد میں جانا
عورت کی امامت
سیاہ خضاب لگانے والا امام
بدعتی اور مشرک امام
مقلد امام کی اقتداء
جماعت سے سستی کرنے والے کی امامت
سگریٹ نوشی کرنے والا امام
تعویذ کرنے والا امام
غلط قرآن کریم پڑھنے والا امام
وتر کی جماعت میں فرض پڑھنا
جماعت ہوتے ہوئے سلام کہنا
جماعت میں سستی ختم کرنےکے لیے وظیفہ
ایک ہی مصلیٰ پر دوبارہ جماعت
سورتوں کا جواب دینا
رکوع میں ملنے والی رکعت
دو آدمیوں کی جماعت میں تیسرے کا ملنا
امام کے عین پیچھے کھڑا ہونا
صف میں بچے کا اِدھر اُدھر دیکھنا
صف میں بدبودار آدمی
آخری تشہد میں جماعت سے ملنا
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
آمین بالجہر
بلند آواز سے آمین کا چیلنج
کیا آمین بالجہر ثابت ہے؟
رفع الیدین
سرکش گھوڑوں کی دُمیں
رفع الیدین کی تمام احادیث ضعیف؟
منکرین رفع الیدین کے دس سوال
رفع الیدین فرض ہے یا سنت؟
رفع الیدین کے بغیر نماز؟
بغلوں میں بُت اور رفع الیدین
رفع الیدین شروع اسلام میں تھا یا آخر میں؟
دوسری رکعت سے اُٹھ کر رفع الیدین
اشتہار: ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے۔ کا جواب
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
رکوع کے بعد
رکوع کے بعد دُعا
رکوع کے بعد ہاتھ باندھنا
سجدہ کابیان
سجدہ میں جاتے وقت پہلے ہاتھ زمین پررکھنا
سجدہ میں دُعا
سجدہ میں ایڑھیاں
دو سجدوں کے درمیان ’’جلسہ‘‘ میں انگلی اٹھانا
دونوں سجدوں کے بعد ہاتھوں کی کیفیت
تشہد کابیان
شروع سے آخر سلام تک انگلی ہلانا
پہلے قعدہ میں درود پڑھنا
پہلے اور دوسرے تشہد میں فرق
آخری تشہد میں بائیں پنڈلی کو دائیں پنڈلی پر رکھنا
تشہد میں ایک سے زیادہ دعائیں پڑھنا
آخری تشہد میں دائیں بازو کی کیفیت
 
Top