جو شخص قرآن مجید کو تحریف شدہ کہے تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے اور اس کی دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالی نے قرآن کو محفوظ کہا ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے اور قرآن کو تحریف شدہ کہنا ان آیات کا انکار ہے جن میں ذکر ہے:
انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحفظون
لا یاتیہ الباطل من بین یدیہ ولا من خلفہ
ان علینا جمعہ وقرآنہ
وغیرہ ذلک
جی ہاں آپ صحیح کہہ رہے ہیں میرا سوال قائل کے باے میں ہے
اگرچہ آپکی دلیلیں کفر پر دلالت نہیں کر رہی کیونکہ آپ کے ہی کہنے کے مطابق کافر تب ہے جب ان آیات کا انکار کرے
بلکہ یہاں پر وہ قائل بالتحریف ان آیات کی تاویل کر رہا ہے۔۔۔۔۔وہ تاویلات جو بھی ہوں صحیح ہوں یا غلط۔۔۔
یا ہوسکتا ہے وہ خود ان آیات کو ہی تحریف سمجھتا ہو۔۔۔۔
(یہ یاد رکھیں کہ صاحبان علم کبھی بھی
حجیت خبر واحد کو خبر واحد سے ثابت نہیں کرتے۔۔۔
حجیت سنت کو سنت سے ثابت نہیں کرتے۔۔۔۔۔۔۔۔
اجماع کو اجماع سے ثابت نہیں کرتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی طرح عدم تحریف قرآن کو قرآن سے ثابت نہیں کیا جاسکتا۔۔۔۔)
اگر آپکی ذکر کردہ آیات متفقہ طور پر محرف نہیں ہیں تو تحریف کا قائل اس وقت ان آیات کی تاویل کرتا ہے اور ہرگز انکار نہیں کرتا۔۔۔
اور اگر آپ یہ لازمہ نکالیں گے کہ قول تحریف کا لازمہ ان آیات کا انکار ہے تو پھر اسلام کا کوئی فرقہ کفر نہیں بچ سکتا
کیوںکہ ہم کہیں گے کہ جو غیر اللہ کے لیے علم غیب کا منکر ہے وہ سورہ جن کی اس آیت کا منکر ہے
عالم الغیب فلایظھر على غیبہ احدا الا من ارتضی من رسول۔۔۔ اور اسی طرح آپ دوسروں کو منکر کہینگے۔۔۔۔(فتامّل)
پر فعلا ہم اس بحث کو یہاں آئندہ پر موکول کرتے ہیں اور ہم یہاں پر آتے ہیں کہ آپ کا کہنا ہے:(دائرہ اسلام سے خارج)
یعنی وہ کافرہے۔۔۔
اب کیونکہ میں بہت ہی عمدہ بحث اور اپکو آسانی کے سمجھانے کے مرحلے میں داخل ہونے جا رہا ہوں
اس لیے
بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے
1
ـ کیا آپکی کتابوں میں تحریف قرآن کے بارے میں روایتیں موجود ہیں؟
چاہے وہ ضعیف ہی کیوں نا ہو(بہر حال یہاں پر میں یہ نہیں کہنا چاہتا کہ آپ ان ضعیف روایات کو قبول کریں)
آپ صرف اتنا بتادیں کہ آپ کی کتابوں میں تحریف قرآن کے بارے میں ضعیف روایتیں موجود ہیں کہ نہیں؟
2ـ کیا آپ کے ہاں کچھ علماء نسخ تلاوت کے منکر ہیں یا نہیں؟
میرے اتنی بات ذہن میں رکھیں کہ نسخ کی بحث میرا مطلوب نہیں ہے۔۔۔۔
لہذا اسی بارے میں سوالات نا کرنا کہ شیعہ نسخ تلاوت کے قائل ہیں یا نہیں
نسخ کی تعریف کیا ہے
نسخ کی حکمت کیا ہے وغیرہ وغیرہ جیسے سوالات کرکے ٹائیم ضایع نا کرنا۔۔۔۔۔۔
1
ـ کیا آپکی کتابوں میں تحریف قرآن کے بارے میں روایتیں موجود ہیں؟
2ـ کیا آپ کے ہاں کچھ علماء نسخ تلاوت کے منکر ہیں یا نہیں؟
جزاکم اللہ خیرا