• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن کریم اردو ترجمہ یونیکوڈ - (ترجمہ۔ محمد خاں جونا گڈھی)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
النازعات:1 ( النازعات:79 - آيت:1 ) ڈوب کر سختی سے کھنچنے والوں کی قسم
النازعات:2 ( النازعات:79 - آيت:2 ) بند کھول کر چھڑا دینے والوں کی قسم
النازعات:3 ( النازعات:79 - آيت:3 ) اور تیرنے پھرنے والوں کی قسم
النازعات:4 ( النازعات:79 - آيت:4 ) پھر دوڑ کر آگے بڑھنے والوں کی قسم
النازعات:5 ( النازعات:79 - آيت:5 ) پھر کام کی تدبیر کرنے والوں کی قسم
النازعات:6 ( النازعات:79 - آيت:6 ) جس دن کانپنے والی کانپے گی
النازعات:7 ( النازعات:79 - آيت:7 ) اس کے بعد ایک پیچھے آنے والی (پیچھے پیچھے) آئے گی
النازعات:8 ( النازعات:79 - آيت:8 ) (بہت سے) دل اس دن دھڑ کتے ہونگے
النازعات:9 ( النازعات:79 - آيت:9 ) جس کی نگاہیں نیچی ہونگی
النازعات:10 ( النازعات:79 - آيت:10 ) کہتے ہیں کہ کیا پہلی کی سی حالت کی طرف لوٹائے جائیں گے
النازعات:11 ( النازعات:79 - آيت:11 ) کیا اس وقت جب کہ ہم بوسیدہ ہڈیاں ہو جائیں گے
النازعات:12 ( النازعات:79 - آيت:12 ) کہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا نقصان دہ ہے
النازعات:13 ( النازعات:79 - آيت:13 ) (معلوم ہونا چاہیئے) وہ تو صرف ایک (خوفناک) ڈانٹ ہے۔
النازعات:14 ( النازعات:79 - آيت:14 ) کہ (جس کے ظاہر ہوتے ہی) وہ ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے
النازعات:15 ( النازعات:79 - آيت:15 ) کیا موسیٰ(علیہ السلام) کی خبر تمہیں پہنچی ہے؟
النازعات:16 ( النازعات:79 - آيت:16 ) جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا
النازعات:17 ( النازعات:79 - آيت:17 ) یہ کہ تم فرعون کے پاس جاؤ اس نے سرکشی اختیار کر لی ہے
النازعات:18 ( النازعات:79 - آيت:18 ) اس سے کہو کہ کیا تو اپنی درستگی اور اصلاح چاہتا ہے
النازعات:19 ( النازعات:79 - آيت:19 ) اور یہ کہ میں تجھے تیرے رب کی راہ دکھاؤں تاکہ تو (اس سے) ڈرنے لگے
النازعات:20 ( النازعات:79 - آيت:20 ) پس اسے بڑی نشانی دکھائی
النازعات:21 ( النازعات:79 - آيت:21 ) تو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی۔
النازعات:22 ( النازعات:79 - آيت:22 ) پھر پلٹا دوڑ دھوپ کرتے ہوئے
النازعات:23 ( النازعات:79 - آيت:23 ) پھر سب کو جمع کر کے پکارا۔
النازعات:24 ( النازعات:79 - آيت:24 ) تم سب کا رب میں ہی ہوں۔
النازعات:25 ( النازعات:79 - آيت:25 ) تو (سب سے بلند و بالا) اللہ نے بھی اسے آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں گرفتار کر لیا
النازعات:26 ( النازعات:79 - آيت:26 ) بیشک اس میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو ڈرے
النازعات:27 ( النازعات:79 - آيت:27 ) کیا تمہارا پیدا کرنا زیادہ دشوار ہے یا آسمان کا؟ اللہ نے اسے بنایا۔
النازعات:28 ( النازعات:79 - آيت:28 ) اس کی بلندی اونچی کی پھر اسے ٹھیک ٹھاک کر دیا۔
النازعات:29 ( النازعات:79 - آيت:29 ) اسکی رات کو تاریک بنایا اسکے دن کو روشن بنایا۔
النازعات:30 ( النازعات:79 - آيت:30 ) اس کے بعد زمین کو (ہموار) بچھا دیا۔
النازعات:31 ( النازعات:79 - آيت:31 ) اس میں سے پانی اور چارہ نکالا۔
النازعات:32 ( النازعات:79 - آيت:32 ) اور پہاڑوں کو (مضبوط) گاڑھ دیا۔
النازعات:33 ( النازعات:79 - آيت:33 ) یہ سب تمہارے اور تمہارے جانوروں کے فائدے کے لئے ہیں۔
النازعات:34 ( النازعات:79 - آيت:34 ) پس جب وہ بڑی آفت (قیامت) آ جائے گی۔
النازعات:35 ( النازعات:79 - آيت:35 ) جس دن کے انسان اپنے کئے ہوئے کاموں کو یاد کرے گا۔
النازعات:36 ( النازعات:79 - آيت:36 ) اور ہر دیکھنے والے کے سامنے جہنم ظاہر کی جائے گی۔
النازعات:37 ( النازعات:79 - آيت:37 ) تو جس (شخص) نے سرکشی کی (ہو گی)
النازعات:38 ( النازعات:79 - آيت:38 ) اور دنیاوی زندگی کو ترجیح دی ہو گی۔
النازعات:39 ( النازعات:79 - آيت:39 ) (اسکا) ٹھکانا جہنم ہی ہے۔
النازعات:40 ( النازعات:79 - آيت:40 ) ہاں جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا رہا ہو گا اور اپنے نفس کو خواہش سے روکا ہو گا۔
النازعات:41 ( النازعات:79 - آيت:41 ) تو اس کا ٹھکانا جنت ہی ہے۔
النازعات:42 ( النازعات:79 - آيت:42 ) لوگ آپ سے قیامت کے واقع ہونے کا وقت دریافت کرتے ہیں
النازعات:43 ( النازعات:79 - آيت:43 ) آپ کو اس کے بیان کرنے سے کیا تعلق؟
النازعات:44 ( النازعات:79 - آيت:44 ) اس کے علم کی انتہا تو اللہ کی جانب ہے۔
النازعات:45 ( النازعات:79 - آيت:45 ) آپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاہ کرنے والے ہیں
النازعات:46 ( النازعات:79 - آيت:46 ) جس روز یہ اسے دیکھ لیں گے تو ایسا معلوم ہو گا کہ صرف دن کا آخری حصہ یا اول حصہ ہی (دنیا میں) رہے ہیں
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
عبس:1 ( عبس:80 - آيت:1 ) وہ ترش رو ہوا اور منہ موڑ لیا۔
عبس:2 ( عبس:80 - آيت:2 ) (صرف اس لئے) کہ اس کے پاس ایک نابینا آیا
عبس:3 ( عبس:80 - آيت:3 ) تجھے کیا خبر شاید وہ سنور جاتا
عبس:4 ( عبس:80 - آيت:4 ) یا نصیحت سنتا اور اسے نصیحت فائدہ پہنچاتی۔
عبس:5 ( عبس:80 - آيت:5 ) جو بے پروائی کرتا ہے
عبس:6 ( عبس:80 - آيت:6 ) اس کی طرف تو پوری توجہ کرتا۔
عبس:7 ( عبس:80 - آيت:7 ) حالانکہ اس کے نہ سنورنے سے تجھ پر کوئی الزام نہیں۔
عبس:8 ( عبس:80 - آيت:8 ) جو شخص تیرے پاس دوڑتا ہوا آتا ہے
عبس:9 ( عبس:80 - آيت:9 ) اور وہ ڈر (بھی) رہا ہے
عبس:10 ( عبس:80 - آيت:10 ) تو اس سے بے رخی برتتا ہے
عبس:11 ( عبس:80 - آيت:11 ) یہ ٹھیک نہیں قرآن تو نصیحت کی چیز ہے۔
عبس:12 ( عبس:80 - آيت:12 ) جو چاہے اس سے نصیحت لے
عبس:13 ( عبس:80 - آيت:13 ) (یہ تو) پر عظمت آسمانی کتب میں سے (ہے)
عبس:14 ( عبس:80 - آيت:14 ) جو بلند بالا اور پاک صاف ہے۔
عبس:15 ( عبس:80 - آيت:15 ) ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہے
عبس:16 ( عبس:80 - آيت:16 ) جو بزرگ اور پاکباز ہیں
عبس:17 ( عبس:80 - آيت:17 ) اللہ کی مار انسان پر کیسا ناشکرا ہے۔
عبس:18 ( عبس:80 - آيت:18 ) اسے اللہ نے کس چیز سے پیدا کیا۔
عبس:19 ( عبس:80 - آيت:19 ) (اسے) ایک نطفہ سے پھر اندازہ پر رکھا اس کو۔
عبس:20 ( عبس:80 - آيت:20 ) پر اس کے لئے راستہ آسان کیا
عبس:21 ( عبس:80 - آيت:21 ) پھر اسے موت دی اور پھر قبر میں دفن کیا۔
عبس:22 ( عبس:80 - آيت:22 ) پھر جب چاہے گا اسے زندہ کر دے گا۔
عبس:23 ( عبس:80 - آيت:23 ) ہرگز نہیں اب تک اللہ کے حکم کی بجا آوری نہیں کی۔
عبس:24 ( عبس:80 - آيت:24 ) انسان کو چاہیے کہ اپنے کھانے کو دیکھے
عبس:25 ( عبس:80 - آيت:25 ) کہ ہم نے خوب پانی برسایا۔
عبس:26 ( عبس:80 - آيت:26 ) پھر پھاڑا زمین کو اچھی طرح۔
عبس:27 ( عبس:80 - آيت:27 ) پھر اس میں اناج اگائے۔
عبس:28 ( عبس:80 - آيت:28 ) اور انگور اور ترکاری۔
عبس:29 ( عبس:80 - آيت:29 ) اور زیتون اور کھجور۔
عبس:30 ( عبس:80 - آيت:30 ) اور گنجان باغات۔
عبس:31 ( عبس:80 - آيت:31 ) اور میوہ اور (گھاس) چارہ (بھی اگایا)۔
عبس:32 ( عبس:80 - آيت:32 ) تمہارے استعمال و فائدہ کے لئے اور تمہارے چوپایوں کے لئے۔
عبس:33 ( عبس:80 - آيت:33 ) پس جب کان بہرے کر دینے والی (قیامت) آ جائے گی
عبس:34 ( عبس:80 - آيت:34 ) اس دن آدمی بھاگے گا اپنے بھائی سے۔
عبس:35 ( عبس:80 - آيت:35 ) اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے۔
عبس:36 ( عبس:80 - آيت:36 ) اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے
عبس:37 ( عبس:80 - آيت:37 ) ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامن گیر) ہو گی جو اس کے لئے کافی ہو گی ۔
عبس:38 ( عبس:80 - آيت:38 ) اس دن بہت سے چہرے روشن ہونگے۔
عبس:39 ( عبس:80 - آيت:39 ) (جو) ہنستے ہوئے اور ہشاش بشاش ہوں گے
عبس:40 ( عبس:80 - آيت:40 ) اور بہت سے چہرے اس دن غبار آلود ہوں گے۔
عبس:41 ( عبس:80 - آيت:41 ) جن پر سیاہی چڑھی ہوئی ہو گی
عبس:42 ( عبس:80 - آيت:42 ) وہ یہی کافر بدکردار لوگ ہوں گے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
التكوير:1 ( التكوير:81 - آيت:1 ) جب سورج لپیٹ میں آ جائے گا
التكوير:2 ( التكوير:81 - آيت:2 ) اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گے
التكوير:3 ( التكوير:81 - آيت:3 ) اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے
التكوير:4 ( التكوير:81 - آيت:4 ) اور جب دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں گی
التكوير:5 ( التكوير:81 - آيت:5 ) اور جب وحشی جانور اکھٹے کئے جائیں گے
التكوير:6 ( التكوير:81 - آيت:6 ) اور جب سمندر بھڑکائے جائیں گے
التكوير:7 ( التكوير:81 - آيت:7 ) اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی
التكوير:8 ( التكوير:81 - آيت:8 ) جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے سوال کیا جائے گا۔
التكوير:9 ( التكوير:81 - آيت:9 ) کہ کس گناہ کی وجہ سے وہ قتل کی گئی
التكوير:10 ( التكوير:81 - آيت:10 ) جب نامہ اعمال کھول دئیے جائیں گے
التكوير:11 ( التكوير:81 - آيت:11 ) اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی
التكوير:12 ( التكوير:81 - آيت:12 ) اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی۔
التكوير:13 ( التكوير:81 - آيت:13 ) اور جب جنت نزدیک کر دی جائے گی۔
التكوير:14 ( التكوير:81 - آيت:14 ) تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہو گا
التكوير:15 ( التكوير:81 - آيت:15 ) میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے۔
التكوير:16 ( التكوير:81 - آيت:16 ) پھر چلنے پھرنے والے چھپنے والے ستاروں کی
التكوير:17 ( التكوير:81 - آيت:17 ) اور رات کی جب جانے لگے۔
التكوير:18 ( التكوير:81 - آيت:18 ) اور صبح کی جب چمکنے لگے۔
التكوير:19 ( التكوير:81 - آيت:19 ) یقیناً ایک بزرگ رسول کا کہا ہوا ہے
التكوير:20 ( التكوير:81 - آيت:20 ) جو قوت والا ہے عرش والے (اللہ) کے نزدیک بلند مرتبہ ہے۔
التكوير:21 ( التكوير:81 - آيت:21 ) جس کی (آسمانوں میں) اطاعت کی جاتی ہے، امین ہے۔
التكوير:22 ( التكوير:81 - آيت:22 ) اور تمہارا ساتھی دیوانہ نہیں
التكوير:23 ( التكوير:81 - آيت:23 ) اس نے اس (فرشتے) کو آسمان کے کھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے
التكوير:24 ( التكوير:81 - آيت:24 ) اور یہ غیب کی باتوں کو بتلانے کے لئے بخیل بھی نہیں۔
التكوير:25 ( التكوير:81 - آيت:25 ) اور یہ قرآن شیطان مردود کا کلام نہیں۔
التكوير:26 ( التكوير:81 - آيت:26 ) پھر تم کہاں جا رہے ہو
التكوير:27 ( التكوير:81 - آيت:27 ) یہ تمام جہان والوں کے لئے نصیحت نامہ ہے۔
التكوير:28 ( التكوير:81 - آيت:28 ) (بالخصوص) اس کے لئے جو تم میں سے سیدھی راہ پر چلنا چاہے۔
التكوير:29 ( التكوير:81 - آيت:29 ) اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاہ سکتے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الانفطار:1 ( الانفطار:82 - آيت:1 ) جب آسمان پھٹ جائے گا
الانفطار:2 ( الانفطار:82 - آيت:2 ) جب ستارے جھڑ جائیں گے۔
الانفطار:3 ( الانفطار:82 - آيت:3 ) سمندر بہہ نکلیں گے
الانفطار:4 ( الانفطار:82 - آيت:4 ) اور جب قبریں (شق کر کے) اکھاڑ دی جائیں گی
الانفطار:5 ( الانفطار:82 - آيت:5 ) (اس وقت) ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے (یعنی اگلے پچھلے اعمال) کو معلوم کر لے گا۔
الانفطار:6 ( الانفطار:82 - آيت:6 ) اے انسان! تجھے اپنے رب کریم سے کس چیز نے بہکایا؟
الانفطار:7 ( الانفطار:82 - آيت:7 ) جس (رب نے) تجھے پیدا کیا پھر ٹھیک ٹھاک کیا اور پھر درست اور برابر بنایا
الانفطار:8 ( الانفطار:82 - آيت:8 ) جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا۔
الانفطار:9 ( الانفطار:82 - آيت:9 ) ہرگز نہیں بلکہ تم تو جزا و سزا کے دن کو جھٹلاتے ہو۔
الانفطار:10 ( الانفطار:82 - آيت:10 ) یقیناً تم پر نگہبان عزت والے۔
الانفطار:11 ( الانفطار:82 - آيت:11 ) لکھنے والے مقرر ہیں۔
الانفطار:12 ( الانفطار:82 - آيت:12 ) جو کچھ تم کرتے ہو وہ جانتے ہیں۔
الانفطار:13 ( الانفطار:82 - آيت:13 ) یقیناً نیک لوگ (جنت کے عیش آرام اور) نعمتوں میں ہوں گے۔
الانفطار:14 ( الانفطار:82 - آيت:14 ) اور یقیناً بدکار لوگ دوزخ میں ہونگے۔
الانفطار:15 ( الانفطار:82 - آيت:15 ) بدلے والے دن اس میں جائیں گے
الانفطار:16 ( الانفطار:82 - آيت:16 ) وہ اس سے کبھی غائب نہ ہونے پائیں گے۔
الانفطار:17 ( الانفطار:82 - آيت:17 ) تجھے کچھ خبر بھی ہے کہ بدلے کا دن کیا ہے۔
الانفطار:18 ( الانفطار:82 - آيت:18 ) پھر میں (کہتا ہوں) تجھے کیا معلوم کہ جزا و سزا کا دن کیا ہے۔
الانفطار:19 ( الانفطار:82 - آيت:19 ) (وہ ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہو گا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
المطفِّفين:1 ( المطفِّفين:83 - آيت:1 ) بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی۔
المطفِّفين:2 ( المطفِّفين:83 - آيت:2 ) کہ جب لوگوں سے ناپ کر لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں۔
المطفِّفين:3 ( المطفِّفين:83 - آيت:3 ) جب انہیں ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں
المطفِّفين:4 ( المطفِّفين:83 - آيت:4 ) کیا انہیں مرنے کے بعد اٹھنے کا خیال نہیں۔
المطفِّفين:5 ( المطفِّفين:83 - آيت:5 ) اس عظیم دن کے لئے۔
المطفِّفين:6 ( المطفِّفين:83 - آيت:6 ) جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے۔
المطفِّفين:7 ( المطفِّفين:83 - آيت:7 ) یقیناً بدکاروں کا اعمالنامہ سجین میں ہے
المطفِّفين:8 ( المطفِّفين:83 - آيت:8 ) تجھے کیا معلوم سجین کیا ہے۔
المطفِّفين:9 ( المطفِّفين:83 - آيت:9 ) (یہ تو) لکھی ہوئی کتاب ہے۔
المطفِّفين:10 ( المطفِّفين:83 - آيت:10 ) اس دن جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہے۔
المطفِّفين:11 ( المطفِّفين:83 - آيت:11 ) جو جزا اور سزا کے دن کو جھٹلاتے رہے۔
المطفِّفين:12 ( المطفِّفين:83 - آيت:12 ) اسے صرف وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے آگے نکل جانے والا (اور) گناہگار ہوتا ہے۔
المطفِّفين:13 ( المطفِّفين:83 - آيت:13 ) جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہہ دیتا ہے کہ یہ اگلوں کے افسانے ہیں
المطفِّفين:14 ( المطفِّفين:83 - آيت:14 ) یوں نہیں بلکہ ان کے دلوں پر ان کے اعمال کی وجہ سے زنگ (چڑھ گیا) ہے
المطفِّفين:15 ( المطفِّفين:83 - آيت:15 ) ہرگز نہیں یہ لوگ اس دن اپنے رب سے اوٹ میں رکھے جائیں گے
المطفِّفين:16 ( المطفِّفين:83 - آيت:16 ) پھر یہ لوگ بالیقین جہنم میں جھونکے جائیں گے۔
المطفِّفين:17 ( المطفِّفين:83 - آيت:17 ) پھر کہہ دیا جائے گا کہ یہی ہے وہ جسے تم جھٹلاتے رہے۔
المطفِّفين:18 ( المطفِّفين:83 - آيت:18 ) یقیناً یقیناً نیکوکاروں کا نامہ اعمال علیین میں ہے
المطفِّفين:19 ( المطفِّفين:83 - آيت:19 ) تجھے کیا پتہ کہ علیین کیا ہے؟
المطفِّفين:20 ( المطفِّفين:83 - آيت:20 ) (وہ تو) لکھی ہوئی کتاب ہے۔
المطفِّفين:21 ( المطفِّفين:83 - آيت:21 ) مقرب (فرشتے) اس کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
المطفِّفين:22 ( المطفِّفين:83 - آيت:22 ) یقیناً نیک لوگ (بڑی) نعمتوں میں ہونگے۔
المطفِّفين:23 ( المطفِّفين:83 - آيت:23 ) مسہریوں میں بیٹھے دیکھ رہے ہونگے۔
المطفِّفين:24 ( المطفِّفين:83 - آيت:24 ) تو ان کے چہروں سے ہی نعمتوں کی ترو تازگی پہچان لے گا۔
المطفِّفين:25 ( المطفِّفين:83 - آيت:25 ) یہ لوگ سر بمہر خالص شراب پلائے جائیں گے۔
المطفِّفين:26 ( المطفِّفين:83 - آيت:26 ) جس پر مشک کی مہر ہو گی، سبقت لے جانے والوں کو اسی میں سبقت کرنی چاہیے
المطفِّفين:27 ( المطفِّفين:83 - آيت:27 ) اور اس کی آمیزش تسنیم ہو گی
المطفِّفين:28 ( المطفِّفين:83 - آيت:28 ) وہ چشمہ جس کا پانی مقرب لوگ پئیں گے۔
المطفِّفين:29 ( المطفِّفين:83 - آيت:29 ) گنہگار لوگ ایمانداروں کی ہنسی اڑیا کرتے تھے
المطفِّفين:30 ( المطفِّفين:83 - آيت:30 ) ان کے پاس سے گزرتے ہوئے آپس میں آنکھ کے اشارے کرتے تھے۔
المطفِّفين:31 ( المطفِّفين:83 - آيت:31 ) اور جب اپنے والوں کی طرف لوٹتے تو دل لگیاں کرتے تھے
المطفِّفين:32 ( المطفِّفين:83 - آيت:32 ) اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے یقیناً یہ لوگ گمراہ (بے راہ) ہیں۔
المطفِّفين:33 ( المطفِّفين:83 - آيت:33 ) یہ ان پر پاسبان بنا کر تو نہیں بھیجے گئے
المطفِّفين:34 ( المطفِّفين:83 - آيت:34 ) پس آج ایمان والے ان کافروں پر ہنسیں گے۔
المطفِّفين:35 ( المطفِّفين:83 - آيت:35 ) تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہونگے۔
المطفِّفين:36 ( المطفِّفين:83 - آيت:36 ) کہ اب ان منکروں نے جیسا یہ کرتے تھے پورا پورا بدلہ پا لیا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الانشقاق:1 ( الانشقاق:84 - آيت:1 ) جب آسمان پھٹ جائے گا
الانشقاق:2 ( الانشقاق:84 - آيت:2 ) اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا اسی کے لائق وہ ہے
الانشقاق:3 ( الانشقاق:84 - آيت:3 ) اور جب زمین کھینچ کر پھیلا دی جائے گی
الانشقاق:4 ( الانشقاق:84 - آيت:4 ) اور اس میں جو ہے اسے وہ اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی
الانشقاق:5 ( الانشقاق:84 - آيت:5 ) اور اپنے رب پر کان لگائے گی اور اسی لائق وہ ہے۔
الانشقاق:6 ( الانشقاق:84 - آيت:6 ) اے انسان! تو نے اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کر کے اس سے ملاقات کرنے والا ہے۔
الانشقاق:7 ( الانشقاق:84 - آيت:7 ) تو (اس وقت) جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا۔
الانشقاق:8 ( الانشقاق:84 - آيت:8 ) اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا
الانشقاق:9 ( الانشقاق:84 - آيت:9 ) اور وہ اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا ۔
الانشقاق:10 ( الانشقاق:84 - آيت:10 ) ہاں جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ پیچھے سے دیا جائے گا۔
الانشقاق:11 ( الانشقاق:84 - آيت:11 ) تو وہ موت کو بلانے لگے گا۔
الانشقاق:12 ( الانشقاق:84 - آيت:12 ) اور بھڑکتی ہوئی جہنم میں داخل ہو گا۔
الانشقاق:13 ( الانشقاق:84 - آيت:13 ) یہ شخص اپنے متعلقین میں (دنیا میں) خوش تھا
الانشقاق:14 ( الانشقاق:84 - آيت:14 ) اس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا۔
الانشقاق:15 ( الانشقاق:84 - آيت:15 ) کیوں نہیں حالانکہ اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا
الانشقاق:16 ( الانشقاق:84 - آيت:16 ) مجھے شفق کی قسم اور رات کی!
الانشقاق:17 ( الانشقاق:84 - آيت:17 ) اور اس کی جمع کردہ چیزوں کی قسم۔
الانشقاق:18 ( الانشقاق:84 - آيت:18 ) اور چاند کو جب وہ کامل ہو جاتا ہے۔
الانشقاق:19 ( الانشقاق:84 - آيت:19 ) یقیناً تم ایک حالت سے دوسری حالت میں پہنچو گے
الانشقاق:20 ( الانشقاق:84 - آيت:20 ) انہیں کیا ہو گیا ہے کہ ایمان نہیں لاتے۔
الانشقاق:21 ( الانشقاق:84 - آيت:21 ) اور جب ان کے پاس قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
الانشقاق:22 ( الانشقاق:84 - آيت:22 ) بلکہ جنہوں نے کفر کیا وہ جھٹلا رہے ہیں
الانشقاق:23 ( الانشقاق:84 - آيت:23 ) اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ دلوں میں رکھتے ہیں۔
الانشقاق:24 ( الانشقاق:84 - آيت:24 ) انہیں المناک عذابوں کی خوشخبری سنا دو۔
الانشقاق:25 ( الانشقاق:84 - آيت:25 ) ہاں ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو بے شمار اور نہ ختم ہونے والا اجر ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
البروج:1 ( البروج:85 - آيت:1 ) برجوں والے آسمان کی قسم
البروج:2 ( البروج:85 - آيت:2 ) وعدہ کئے ہوئے دن کی قسم!
البروج:3 ( البروج:85 - آيت:3 ) حاضر ہونے والے اور حاضر کئے گئے کی قسم
البروج:4 ( البروج:85 - آيت:4 ) (کہ) خندقوں والے ہلاک کئے گئے
البروج:5 ( البروج:85 - آيت:5 ) وہ ایک آگ تھی ایندھن والی
البروج:6 ( البروج:85 - آيت:6 ) جبکہ وہ لوگ اس کے آس پاس بیٹھے تھے
البروج:7 ( البروج:85 - آيت:7 ) اور مسلمانوں کے ساتھ جو کر رہے تھے اس کو اپنے سامنے دیکھ رہے تھے۔
البروج:8 ( البروج:85 - آيت:8 ) یہ لوگ ان مسلمانوں (کے کسی اور گناہ) کا بدلہ نہیں لے رہے تھے، سوائے اس کے کہ وہ اللہ غالب لائق حمد کی ذات پر ایمان لائے تھے
البروج:9 ( البروج:85 - آيت:9 ) جس کے لئے آسمان و زمین کا ملک ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کے سامنے ہے ہر چیز۔
البروج:10 ( البروج:85 - آيت:10 ) بیشک جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں کو ستایا پھر توبہ (بھی) نہ کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور جلنے کا عذاب ہے۔
البروج:11 ( البروج:85 - آيت:11 ) بیشک ایمان قبول کرنے والوں اور نیک کام کرنے والوں کے لئے وہ باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔
البروج:12 ( البروج:85 - آيت:12 ) یقیناً تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے۔
البروج:13 ( البروج:85 - آيت:13 ) وہی پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے وہی دوبارہ پیدا کرے گا۔
البروج:14 ( البروج:85 - آيت:14 ) وہ بڑا بخشش کرنے والا اور بہت محبت کرنے والا ہے۔
البروج:15 ( البروج:85 - آيت:15 ) عرش کا مالک عظمت والا ہے۔
البروج:16 ( البروج:85 - آيت:16 ) جو چاہے اسے کر گزرنے والا ہے
البروج:17 ( البروج:85 - آيت:17 ) تجھے لشکروں کی خبر ملی ہے؟
البروج:18 ( البروج:85 - آيت:18 ) (یعنی) فرعون اور ثمود کی۔
البروج:19 ( البروج:85 - آيت:19 ) (کچھ نہیں) بلکہ کافر جھٹلانے میں پڑے ہوئے ہیں۔
البروج:20 ( البروج:85 - آيت:20 ) اور اللہ تعالیٰ بھی انہیں ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے۔
البروج:21 ( البروج:85 - آيت:21 ) بلکہ یہ قرآن ہے بڑی شان والا۔
البروج:22 ( البروج:85 - آيت:22 ) لوح محفوظ میں لکھا ہوا ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الطارق:1 ( الطارق:86 - آيت:1 ) قسم ہے آسمان کی اور اندھیرے میں روشن ہونے والے کی۔
الطارق:2 ( الطارق:86 - آيت:2 ) تجھے معلوم بھی ہے کہ وہ رات کو نمودار ہونے والی چیز کیا ہے؟
الطارق:3 ( الطارق:86 - آيت:3 ) وہ روشن ستارہ ہے
الطارق:4 ( الطارق:86 - آيت:4 ) کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبان فرشتہ نہ ہو
الطارق:5 ( الطارق:86 - آيت:5 ) انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے۔
الطارق:6 ( الطارق:86 - آيت:6 ) وہ ایک اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے۔
الطارق:7 ( الطارق:86 - آيت:7 ) جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے۔
الطارق:8 ( الطارق:86 - آيت:8 ) بیشک وہ اسے پھیر لانے پر یقیناً قدرت رکھنے والا ہے
الطارق:9 ( الطارق:86 - آيت:9 ) جس دن پوشیدہ باتوں کی جانچ پڑتال ہو گی۔
الطارق:10 ( الطارق:86 - آيت:10 ) تو نہ ہو گا اس کے پاس کچھ زور نہ مددگار۔
الطارق:11 ( الطارق:86 - آيت:11 ) بارش والے آسمان کی قسم
الطارق:12 ( الطارق:86 - آيت:12 ) اور پھٹنے والی زمین کی قسم
الطارق:13 ( الطارق:86 - آيت:13 ) بیشک یہ (قرآن) البتہ دو ٹوک فیصلہ کرنے والا کلام ہے۔
الطارق:14 ( الطارق:86 - آيت:14 ) یہ ہنسی کی (اور بے فائدہ) بات نہیں
الطارق:15 ( الطارق:86 - آيت:15 ) البتہ کافر داؤ گھات میں ہیں
الطارق:16 ( الطارق:86 - آيت:16 ) اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں
الطارق:17 ( الطارق:86 - آيت:17 ) تو کافروں کو مہلت دے انہیں تھوڑے دن چھوڑ دے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الأعلى:1 ( الأعلى:87 - آيت:1 ) اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر
الأعلى:2 ( الأعلى:87 - آيت:2 ) جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا۔
الأعلى:3 ( الأعلى:87 - آيت:3 ) اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازہ کیا اور پھر راہ دکھائی
الأعلى:4 ( الأعلى:87 - آيت:4 ) اور جس نے تازہ گھاس پیدا کیا۔
الأعلى:5 ( الأعلى:87 - آيت:5 ) پھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاہ کوڑا کر دیا۔
الأعلى:6 ( الأعلى:87 - آيت:6 ) ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بولے گا
الأعلى:7 ( الأعلى:87 - آيت:7 ) مگر جو کچھ اللہ چاہے، وہ ظاہر اور پوشیدہ کو جانتا ہے۔
الأعلى:8 ( الأعلى:87 - آيت:8 ) ہم آپ کیلئے آسانی پیدا کر دیں گے
الأعلى:9 ( الأعلى:87 - آيت:9 ) تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائدہ دے۔
الأعلى:10 ( الأعلى:87 - آيت:10 ) ڈرنے والا تو نصیحت لے گا۔
الأعلى:11 ( الأعلى:87 - آيت:11 ) (ہاں) بد بخت اس سے گریز کرے گا۔
الأعلى:12 ( الأعلى:87 - آيت:12 ) جو بڑی آگ میں جائے گا۔
الأعلى:13 ( الأعلى:87 - آيت:13 ) جہاں پھر نہ مرے گا نہ جئے گا (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا۔
الأعلى:14 ( الأعلى:87 - آيت:14 ) بیشک اس نے فلاح پائی جو پاک ہو گیا
الأعلى:15 ( الأعلى:87 - آيت:15 ) اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتا رہا۔
الأعلى:16 ( الأعلى:87 - آيت:16 ) لیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو۔
الأعلى:17 ( الأعلى:87 - آيت:17 ) اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے
الأعلى:18 ( الأعلى:87 - آيت:18 ) یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں۔
الأعلى:19 ( الأعلى:87 - آيت:19 ) (یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الغاشية:1 ( الغاشية:88 - آيت:1 ) کیا تجھے بھی چھپا لینے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے ۔
الغاشية:2 ( الغاشية:88 - آيت:2 ) اس دن بہت سے چہرے ذلیل ہونگے۔
الغاشية:3 ( الغاشية:88 - آيت:3 ) (اور) محنت کرنے والے تھکے ہوئے ہونگے
الغاشية:4 ( الغاشية:88 - آيت:4 ) اور دہکتی ہوئی آگ میں جائیں گے۔
الغاشية:5 ( الغاشية:88 - آيت:5 ) نہایت گرم چشمے کا پانی ان کو پلایا جائے گا۔
الغاشية:6 ( الغاشية:88 - آيت:6 ) ان کے لئے کانٹے دار درختوں کے سوا اور کچھ کھانا نہ ہو گا۔
الغاشية:7 ( الغاشية:88 - آيت:7 ) جو نہ موٹا کرے گا نہ بھوک مٹائے گا۔
الغاشية:8 ( الغاشية:88 - آيت:8 ) بہت سے چہرے اس دن تر و تازہ اور (آسودہ) حال ہونگے۔
الغاشية:9 ( الغاشية:88 - آيت:9 ) اپنی کوشش پر خوش ہونگے۔
الغاشية:10 ( الغاشية:88 - آيت:10 ) بلند و بالا جنتوں میں ہونگے۔
الغاشية:11 ( الغاشية:88 - آيت:11 ) جہاں کوئی بیہودہ بات نہیں سنیں گے۔
الغاشية:12 ( الغاشية:88 - آيت:12 ) جہاں بہتا ہوا چشمہ ہو گا۔
الغاشية:13 ( الغاشية:88 - آيت:13 ) (اور) اس میں اونچے اونچے تخت ہونگے۔
الغاشية:14 ( الغاشية:88 - آيت:14 ) اور پینے کے برتن رکھے ہوئے (ہونگے)۔
الغاشية:15 ( الغاشية:88 - آيت:15 ) اور قطار میں لگے ہوئے تکیے ہونگے۔
الغاشية:16 ( الغاشية:88 - آيت:16 ) اور مخملی مسندیں پھیلی پڑی ہونگی۔
الغاشية:17 ( الغاشية:88 - آيت:17 ) کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے وہ کس طرح پیدا کئے
الغاشية:18 ( الغاشية:88 - آيت:18 ) اور آسمان کو کہ کس طرح اونچا کیا گیا۔
الغاشية:19 ( الغاشية:88 - آيت:19 ) اور پہاڑوں کی طرف کس طرح گاڑھ دیئے گئے ہیں۔
الغاشية:20 ( الغاشية:88 - آيت:20 ) اور زمین کی طرف کس طرح بچھائی گئی ہے۔
الغاشية:21 ( الغاشية:88 - آيت:21 ) پس آپ نصیحت کر دیا کریں (کیونکہ) آپ صرف نصیحت کرنے والے ہیں
الغاشية:22 ( الغاشية:88 - آيت:22 ) آپ کچھ ان پر دروغہ نہیں ہیں۔
الغاشية:23 ( الغاشية:88 - آيت:23 ) ہاں! جو شخص روگردانی کرے اور کفر کرے۔
الغاشية:24 ( الغاشية:88 - آيت:24 ) اسے اللہ بہت بڑا عذاب دے گا۔
الغاشية:25 ( الغاشية:88 - آيت:25 ) بیشک ہماری طرف ان کا لوٹنا ہے۔
الغاشية:26 ( الغاشية:88 - آيت:26 ) اور بیشک ہمارے ذمہ ہے ان سے حساب لینا۔
 
Top