ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
بصرہ کی نمایاں شخصیات میں عبداللہ بن ابی اسحاق الحضرمی (م ۱۱۷ ھ)، عیسی بن عمر الثقفی (م ۱۴۹ ھ) اور ابوعمروبن العلاء (م ۱۵۴ ھ) وغیرہ شامل ہیں۔ امام ابو عمرو قراء ات عشرہ کے تیسرے قاری ہیں، انہوں نے تابعین کی ایک جماعت پرپڑھا، جن میں سعید بن جبیر اورمجاہد بن جبیربھی شامل ہیں۔ اسی طرح بصرہ کے دیگر قراء میں عاصم الجہدری (م ۱۳۰ ھ)، یعقوب الحضرمی (م ۲۰۵ ھ) وغیرہ کا نام شامل ہے۔ امام یعقوب نے مغیرہ بن شہاباور ابوالدرداء پر قرآن پڑھا۔ یہ بھی کہا گیاہے کہ حضرت عثمانپربھی انہوں نے قراء ت پیش کی تھی اوریہ قراء عشرہ میں نویں قاری ہیں۔
شام کے معروف قراء میں حضرت عبداللہ بن عامر(م ۱۱۸ ھ) کا نام سامنے آتا ہے، جنہوں نے مغیرہ بن شہابپرپڑھا، انہوں نے حضرت عثمانپر پڑھا۔ یہ قراء اتِ عشرہ کے چوتھے قاری ہیں۔ شام کے دیگر معروف قراء میں عطیہ بن قیس الکلابی (م ۱۲۱ ھ)، یحی بن حارث الذماری (م ۱۴۵ ھ)، شریح بن یزید الحضرمی (م ۲۰۳ ھ)وغیرہ نے قرآن کی قراء ات پر اپنی زندگیاں وقف کیں اور قرآن کی تعلیم دیتے رہے۔
صحابہ کرامکی طرح تمام تابعین اور تبع تابعین وغیرہ کا یہی منہج رہا ہے کہ وہ قراء ات کی نسبت آپﷺکی طرف کرتے تھے اور انہیں باقاعدہ متصل اسانید کے ساتھ صحابہ تک پہنچاتے، جیساکہ مکی بن ابی طالب القیسی (م ۳۴۷ ھ) نے التبصرۃ فی القراء ات السبع کے صفحہ ۴۴ تا ۷۴ پر اس ضمن میں باقاعدہ ایک فصل قائم کی ہے، جوکہ ذکر اتصال قراء ۃ من ذکرنا من الائمۃ بالنبی وشرف وکرم کے نام سے موجود ہے۔