ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
قراء عشرہ اور اُن کے رواۃ کا مختصر تعارف
قاری محی الاسلامی عثمانی
ڈاکٹر محمد الیاس الاعظمی
ڈاکٹر محمد الیاس الاعظمی
اس وقت اُمت کے پاس دس قراء ات ِ متواترہ باقی ہیں۔ان میں سے سات بہت زیادہ مشہور ہیں اور تین نسبتاً ان سے ذرا کم مشہور ہیں۔ علامہ دانی رحمہ اللہ اوردیگر علماء قراء ات نے ان اَئمہ کے رواۃ میں سے دو دو راویوں کی روایات بیان کی ہیں اور اس وقت سے یہی رواج ہے کہ ہر امام سے دو دو روایتیں پڑھی اورپڑھائی جاتی ہیں۔زیر نظر مضمون میں ان دس اَئمہ قراء ات اوران کے دو دو راویوں کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔ تفصیلات جاننے کے لئے کتب قراء ات کی مفصل کتب کا مطالعہ فرمائیں۔زیر نظر مضمون پانی پت کے سلسلۂ قراء ات کے بانی مبانی شیخ المشائخ مولانا قاری محی الاسلام عثمانی رحمہ اللہ کی تصنیف ِقیم ’شرح سبعہ قراء ات‘ کے مقدمہ سے اور جناب ڈاکٹر قاری محمد الیاس الاعظمی حفظہ اللہ کی کتاب ’تذکرۃ القراء‘ سے اخذ شدہ ہے۔ مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور کے رکن قاری محمد مصطفی راسخ حفظہ اللہ نے جہاں ان دونوں کتب کو اَساس بناتے ہوئے یہ مضمون ترتیب دیا ہے، وہیں رجال ِقراء ات کی معروف کتب، مثلا معرفۃ القراء الکِبار از امام ذہبی حفظہ اللہ اور طبقات القرّاء از امام ابن جزری حفظہ اللہ وغیرہ کی روشنی میں دیگر بعض ضروری معلومات کا یوں اضافہ کردیا ہے کہ قراء عشرہ کے حالات پر ایک مختصر مگر جامع تحریر وجود میں آگئی ہے۔ (ادارہ)