ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
(اِمام ابن عامر شامی رحمہ اللہ)
نام ونسب:آپ کی کنیت ’ابوعمران‘ اور نام ’’عبداللہ بن عامر بن یزید بن تمیم بن ربیعہ بن عامر الیحصبی‘‘ ہے۔
پیدائش :امام ابن عامررحمہ اللہ ۲۱ھ میں پیدا ہوئے۔بعض نے ان کی تاریخ ولادت ۸ ھ بتلائی ہے۔
خالد بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے امام ابن عامر شامی کو کہتے ہوئے سنا کہ میری ولادت ۸ ھ میں بلقاء کے مقام پر ہوئی جب میں دو سال کا تھا تو رسول اللہﷺ نے وفات پائی۔ یہ فتح دمشق کے پہلے کا واقعہ ہے جب میں دمشق گیاتو دمشق فتح ہوچکا تھا ۔ اس وقت میری عمر ۹ سال تھی۔ (غایۃ النہایۃ:۱؍۴۲۵)
مقام و مرتبہ:امام ابن عامر شامی رحمہ اللہ تابعی اور شام میں قراء ت کے امام تھے انہوں نے امیر المؤمنین سیدنا عمر ابن عبدالعزیزرحمہ اللہ کے دور سے پہلے اور بعد میں کئی سالوں تک جامع مسجد دمشق میں امامت کروائی۔ عمر بن عبدالعزیز بھی انہی کی اقتداء میں نماز پڑھتے تھے وہ کچھ عرصہ منصب ِقضا پربھی فائز رہے۔ ان کی قراء ت کو تلقی بالقبول حاصل ہے۔ ان کا متعدد صحابہ رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت ہے۔ جن میں معاویہ بن سفیان، نعمان بن بشیر، واثلہ بن اسقع اورفضالہ بن عبید رضی اللہ عنہم شامل ہیں۔ امام ابن عامررحمہ اللہ علم قراء ت کے ساتھ ساتھ حدیث میں بھی ثقہ تھے۔