• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن وحدیث پر مرزا غلام قادیانی کا کھلا بہتان

شمولیت
جون 28، 2013
پیغامات
173
ری ایکشن اسکور
67
پوائنٹ
70
قرآن وحدیث پر مرزا غلام قادیانی کا کھلا بہتان
مرزا غلام قادیانی نے اپنی کتب کے اندر جا بجا قرآن وحدیث پر بہتان تراشنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی ۔ مرزا غلام قادیانی اپنی کتاب اربعین نمبر۳ جو کہ روحانی خزائن جلد ۱۷صفحہ ۴۰۴ بنتا ہے اس پر لکھتے ہیں :
" لیکن ضرور تھا کہ قرآن شریف اور احادیث کی وہ پیشگوئیاں پوری ہوتیں جن میں لکھا تھا کہ مسیح موعود جب ظاہر ہوگا تو اسلامی علماء کے ہاتھ سے دکھ اٹھائے گا۔ وہ اس کو کافر قرار دیں گے اور اس کے قتل کے لئے فتوے دیئے جائیں گے اور اس کی سخت توہین کی جائے گی اور اس کو دائرہ اسلام سے خارج اور دین کا تباہ کرنے والا خیال کیا جائے گا۔"
کتاب کا اصل سکین حاضر ہے

موجودہ اقتباس سے یہ چیز واضح ہوتی ہے کہ مرزا غلام قادیانی اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر کھلے عام جھوٹ بولا کرتے تھے کیوں کہ جب ہم قرآن و حدیث کا مطالعہ کرتے ہیں تو کسی جگہ بھی ہمیں یہ نہیں ملتا کہ :
  1. کوئی مسیح موعود ظاہر ہو گا
  2. وہ اسلامی علماء کے ہاتھو دکھ اٹھائے گا
  3. علماء اس کو کافر قرار دیں گے
  4. اس کے قتل کے فتوے جاری کریں گے
  5. اس کی سخت توھین کریں گے
  6. اس کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیں گے
  7. اس کو دین کا تباہ کرنے والا خیال کریں گے
اس ایک چھوٹے سے اقتباس میں مرزا غلام احمد قادیانی صاحب نے سات فحش قسم کے جھوٹ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی جانب منسوب کیے ہیں ۔
کیا کوئی قادیانی مربی قرآن وحدیث سے یہ سات چیزیں ثابت کر سکتا ہے ؟اگر ثابت نہ ہو پائیں تو اپنے مذھب پرغور کریں اور دائرہ اسلام میں داخل ہو جائیں جس میں سچ ہی سچ ہے سچ کے سوا کچھ نہیں ہے
 
شمولیت
جون 10، 2014
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
17
ابھی تک کسی نے بھی جواب نہیں دیا ۔۔۔ جواب دو قادیانیو
 
شمولیت
جون 28، 2013
پیغامات
173
ری ایکشن اسکور
67
پوائنٹ
70
صاحبو !
قادیانی حضرات زندہ بھی ہوئے تو انہوں نے اس پوسٹ کو دیکھ کر ہی گزر جانا ہے ہم نے تو یہ پوسٹ قادیانی دوستوں سے لڑنے کے لیے نہیں بلکہ ان کی آنکھیں کھولنے کے لیے لگائی ہے تاکہ ان کو احساس دلایا جا سکے کہ مرزا غلام قادیانی کتنے بڑے بڑے جھوٹ بولا کرتے تھے اور ایک جھوٹا انسان نبی کیسے ہو سکتا ہے ؟؟
 
Top