• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قصہ ہاروت و ماروت اور جادو کی حقیقت (جدید ایڈیشن)

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,645
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
نام کتاب
قصہ ہاروت و ماروت اور جادو کی حقیقت (جدید ایڈیشن)
مصنف

سید بدیع الدین شاہ راشدی
ناشر
مکتبہ دار السلف ٹنڈو آدم سندھ
Title Page --- Qissa-Harut-o-Marut-Aur-Jadu-Ki-Haqeeqat-Jadeed-Edition.jpg
تبصرہ

قصۂ ہاروت و ماروت قرآن مجید کے ان موضوعات میں سے ہے جس پر مفسرین نے تفصیلی گفتگو کی ہے۔ اس واقعے کا اصل ماخذ سورۂ بقرہ آیت 102 ہے۔ اس آیت میں بنی اسرائیل کی گمراہی، شیاطین کی طرف سے جادو کی تعلیم، اور ہاروت و ماروت کے ذریعے آزمائش کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس موضوع میں بہت سی اسرائیلی روایات بھی شامل ہو گئی ہیں عوام الناس میں اس کے متعلق عجیب عجیب قصے مشہور ہیں۔ اس لیے صحیح عقیدہ قائم رکھنے کے لیے قرآن، صحیح حدیث اور ائمہ تفسیر کی تحقیق کو بنیاد بنانا ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ قصہ ہاروت و ماروت اور جادو کی حقیقت‘‘ شیخ العرب و العجم سید بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے۔شیخ رحمہ اللہ نے دلائل کی روشنی میں اس واقعے میں پیش کیے جانے والی روایات و آثار کا محققانہ جائزہ لیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ اسلام میں جادو سیکھنا اور کرنا حرام ہے اور اس کی تعلیم دینے والے ہاروت و ماروت جیسے مقدس فرشتے نہیں ہو سکتے ۔ (م۔ا)
لنک کتاب​
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,645
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 6
حرفے چند از ہشام عبد اللہ 8
شیطان کی اصل تعلیم 11
شیطانوں کا رد 13
مومنین کی تسلی 14
قصہ ہاروت اور ماروت کی حقیقت 14
القرآئن الداخلیہ 15
القرآئن الخارجیہ 16
قصہ ہاروت و ماروت کے متعلق روایات کی حقیقت 26
قصہ ہاروت و ماروت کے متعلق آثار کی حقیقت 38
یہود کے دعویٰ کا رد 40
اللہ تعالیٰ کا قانون 41
اتبعوا کی تشریح 41
اتباع اور تقلید میں فرق 43
یہود کے الزامات اور بہتانوں کی تردید 46
سلیمان علیہ السلام کی براءۃ 47
سحر کفر اور شیطانی عمل ہے 47
جادو کے نقصانات 49
سحر کے لغوی معنی 56
جادو کے متعلق اہل سنت کے موقف 58
سحر کرامات اور معجزہ میں فرق 61
ہاروت و ماروت کون تھے؟ 70
فتنہ سے کیا مراد ہے 77
تعویذات کے چند نمونے 84
سلف صالحین کے اقوال 93
جادو سیکھنے کا مقصد نیک نہیں ہوتا 95
سلیمانی انگوٹھی کی حقیقت 103
 
Top