• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قیامت کی نشانیاں :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
قیامت کی نشانی میں سے ایک نشانی حضرت عیسی بن مریم علیہ السلام !!!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حضرت عیسی بن مریم علیہ السلام دمشق کے مشرق میں سفید منارہ کے پاس اتریں گے
(سنن أبي داود ،كتاب الملاحم : 4321)
1601092_599604880107785_1754917763_n.jpg
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت اچانک اس طرح قائم ہو جائے گی کہ دو آدمیوں نے اپنے درمیان کپڑا پھیلا رکھا ہوگا اور اسے ابھی بیچ نہ پائے ہوں گے نہ لپیٹ پائے ہوں گے

(صحیح بخاری7121 ، کتاب الفتن)
375760_604482456286694_788090994_n.jpg
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قیامت کی نشانیوں کے بیان میں فرمایا کہ آخر سورج مغرب سے نکلے گا پس جب وہ اس طرح طلوع ہوگا اور لوگ دیکھ لیں گے تو سب ایمان لے آئیں گے لیکن یہ وہ وقت ہو گا جب کسی ایسے شخص کو اس کا ایمان لانا فائدہ نہ پہنچائے گا جو پہلے سے ایمان نہ لایا ہو یا اس نے اپنے ایمان کے ساتھ اچھے کام نہ کئے ہوں

(صحیح بخاری 7121 ، کتاب الفتن)
1463945_604486622952944_799410810_n.jpg
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
باب: قیامت کی نشا نیوں کا بیان !!!

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ کیا میں تم سے وہ حدیث نہ بیا ن کر وں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے، اور میرے بعد تم سے وہ حدیث کو ئی بیان کرنے والا نہیں ہوگا، میں نے اسے آپ ہی سے سنا ہے کہ'' قیامت کی نشانیاں یہ ہیں کہ علم اٹھ جائے گا، جہالت پھیل جا ئے گی، زنا عام ہو جا ئے گا، شراب پی جا نے لگے گی، مرد کم ہوجائیں گے، عو رتیں زیا دہ ہوں گی حتی کہ پچا س عورتوں کا قیم ( سرپرست و کفیل) ایک مرد ہو گا'' ۱؎ ۔

وضاحت ۱؎ : اس کی وجہ یہ ہوگی کہ اس وقت لڑائیاں بہت ہوںگی ان لڑائیوں میں مردمارے جائیں گے اورعورتیں بکثرت باقی رہ جائیں گی ۔

ابن ماجہ 4045
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
باب: قیامت کی نشانیوں کا بیان !!!

ابو ہر یرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک روز لوگوں کے پاس باہر بیٹھے ہو ئے تھے کہ اتنے میں ایک شخص آپ کے پاس آیا، اوراس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! قیامت کب قائم ہوگی؟ آپ ﷺ نے فرمایا:''جس سے سوال کیا گیا ہے وہ سوال کر نے والے سے زیا دہ نہیں جا نتا، لیکن میں تمہیںقیامت کی نشا نیاں بتا تا ہوں، جب لو نڈی اپنی مالکہ کوجنے ، تو یہ قیامت کی نشا نیوں میں سے ہے، اور جب ننگے پا ئوں ،ننگے بدن لوگ لوگوں کے سردار بن جا ئیں، تو یہ بھی اس کی نشا نیوں میں سے ہے، اور جب بکریاں چرانے والے عالی شا ن عمارتوں پر فخر کرنے لگ جا ئیں،تو یہ بھی اس کی نشا نیوں میں ہے، اور قیامت کا علم ان پانچ باتوں میں سے ہے جنہیں اللہ کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، پھر رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی:



{إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الأَرْحَامِ} [ سورة لقما ن : 34]

. ( اللہ ہی کو معلوم ہے کہ قیامت کب ہوگی، وہی بارش نازل کرتا ہے، وہی جا نتا ہے کہ ما ں کے پیٹ میں کیا ہے) ۱؎ ۔


وضاحت ۱ ؎ :

یعنی اللہ تعالی ہی کو قیامت کا وقت معلوم ہے، وہی پانی برساتا ہے ، وہی جانتا ہے جو ماں کے پیٹ میں ہے اور کسی آدمی کو معلوم نہیں کل وہ کیا کرے گا اور کہاں مرے گا ، بس یہ باتیں غیب مطلق ہیں ان کا علم اللہ تعالی کے علاوہ کسی اور کو نہیں ہے ،اور جو کوئی دعوے کرے کہ کسی نبی یا ولی کو علم غیب ہے وہ تو کافر ہے، قرآن کی بہت ساری آیتوں میں صاف صاف یہ مضمون ہے کہ اے محمد کہئے: میں غیب نہیں جانتا ۔

ابن ماجہ 4044
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
ابو ہر یر ہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

''قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، دنیا اس وقت تک ختم نہ ہو گی جب تک آدمی قبر پرجا کر نہ لو ٹے، اور یہ تمنا نہ کر ے کہ کا ش !اس قبر والے کی جگہ میں دفن ہوتا، اس کا سبب دین وایمان نہیں ہوگا، بلکہ وہ دنیا کی بلا اورفتنے کی وجہ سے یہ تمنا کر ے گا''
۱ ؎ ۔ابن ماجہ 4037

وضاحت ۱ ؎ : مطلب یہ ہے کہ کمینے اور بدمعاش حکمرانی کریں گے انہی کا زمانہ ہوگا،شریف اور اچھے لوگوں کی قدروقیمت نہ ہو گی۔
 
Top