• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لڑکیوں کی شادی

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
  1. ہمارے ہاں یہ ”روایت“ سی بن گئی ہے کہ رشتہ صرف لڑکے والے ہی بھیجیں گے۔ لڑکی والے صرف ”رشتوں کا انتظار“ کریں گے۔ اسلام میں ایسی کوئی ”پابندی“ نہیں ہے۔ رشتہ یا پروپوزل لڑکے والے بھی بھیج سکتے ہیں اور لڑکی والے بھی۔ بلکہ اگر لڑکا اور لڑکی دونوں کا ایک دوسرے سے (جائز) معاشرتی رابطہ یا کمیونی کیشن ہے تو دونوں میں سے کوئی بھی براہ راست یا کسی کی معرفت دوسرے کو ”اپنی پسند سے آگاہ“ سے آگاہ کرسکتا ہے۔ اور مثبت جواب کی صورت میں اپنے والدین کو ایک دوسرے کے گھر بھیج سکتا ہے۔
  2. رشتہ کے لئے لڑکی ”دیکھنے“ جارہے ہیں۔ دراصل یہ فقرہ ہی غلط اور ”فتنہ کی جڑ “ ہے۔ جب ہم کسی کو ”دیکھنے“ جاتے ہیں تو پھر وہی سب کچھ ”لازماً“ ہوگا، جو اس وقت ہو رہا ہے ۔ صرف پہلی لڑکی کو دیکھ کر تو اسے سیلیکٹ نہیں کیا جاسکتا۔ لازماً کئی لڑکیوں کو مسترد کیا جائے گا تب کسی ایک کو سیلیکٹ کیا جائے گا۔ اور لڑکی کو ”دیکھنے“ کا عمل بھی ”چیزوں کو دیکھنے“ سے ملتا جلتا ہوگا۔
  3. میں عرصہ دراز سے لکھتا چلا آرہا ہوں کے ہم رشتہ کے لئے لڑکیوں کو ”دیکھنے“ کا سلسلہ ہی ختم کردیں۔ تاکہ لڑکیوں کی عزت نفس مجروح نہ ہو، اول دیکھے جانے کے وقت اور بعد ازاں ”مسترد“ کئے جانے پر۔
  4. اس کی بجائے ہم (رشتہ کی نیت سے) لڑکیوں سے اور اُن کے اہل خانہ سے ”ملنے“ جایا کریں، مہمان بن کر۔ جب ہم کسی کے گھر مہمان بن کر اُن سے ملنے جائیں گے تو ہمارا ”رویہ“ ازخود مہذبانہ ہوگا، جیسا کہ عام میل ملاقات کے دوران ہوتا ہے۔ جاننے والے گھروں میں تو ہم آتے جاتے ہی رہتے ہیں۔ اس معمول کے آنے جانے کے دوران ہی ”رشتہ کی نیت سے“ از سر نو لڑکی اور اس کے اہل خانہ سے ”ملاقات کرلیا کریں، انہیں اپنی ”نیت“ بتلائے بغیر۔ اور جب رشتہ ”پسند“ آجائے تو براہ راست یا کسی کی معرفت لڑکی کے والدین تک اپنا ارادہ پہنچا دیں۔ ”مثبت ردعمل“ کی صورت میں رسمی طور پر بات چیت کی جاسکتی ہے۔
  5. نہ جاننے والے گھروں کا اتہ پتہ کوئی ”تیسرا“ بتلایا کرتا ہے، جو اس گھرانے سے عموماً واقف ہوتا ہے۔ لہٰذا اس ”تیسرے فرد“ کی معرفت کسی بھی دیگر مناسب ”موقع“ پر رشتہ کی نیت سے (مگر لڑکی والوں کو بتلائے بغیر) ان کے گھر جایا اور لڑکی اور اہل خانہ سے ملا جاسکتا ہے۔یا پھر کسی تیسری جگہ جیسے کسی شادی بیاہ یا دیگر تقریب میں، یا کسی سیر و تفریح کے موقع پر لڑکے اور لڑکی والوں کو ”اچانک ملوایا“ جاسکتا ہے۔جہاں ”دونوں گھرانے“ ایک دوسرے سے تفصیلاً مل لیں۔ پسندیدگی کی صورت میں رسمی ملاقاتیں جاری رہ سکتی ہیں۔
  6. کہنے کا مطلب یہ کہ جب تک رشتہ مکمل طور پر ”سیلیکٹ“ نہ کرلیا جائے، اُس وقت تک لڑکی اور لڑکی کے گھرانے کو یہ نہ بتلایا جائے کہ ہم اس نیت سے آپ سے ”مل“ رہے ہیں۔ ”بغیر بتلائے ملنے“ کی صورت میں لڑکے والوں کا ”فائدہ“ یہ ہوگا کہ وہ لڑکی اور لڑکی گھر والوں کو ان کی ”اصل صورت“ میں دیکھ سکیں گے۔ اور اس ملاقات میں وہ ”مصنوعی پن“ نہیں ملےگا، جیسا کہ عام طور پر رشتہ کے لئے لڑکی دیکھے جانے کے موقع پر لڑکی والے ”اختیار“ کرلیتے ہیں۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
یوسف ثانی بھائی بہت عمدہ۔ بہت ہی عمدہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔ ازراہ کرم ممکن ہو تو یہ پوسٹ علیحدہ دھاگے کی صورت میں بھی لگا دیں تاکہ زیادہ لوگ مطالعہ کر سکیں۔
 
محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
  1. ہمارے ہاں یہ ”روایت“ سی بن گئی ہے کہ رشتہ صرف لڑکے والے ہی بھیجیں گے۔ لڑکی والے صرف ”رشتوں کا انتظار“ کریں گے۔ اسلام میں ایسی کوئی ”پابندی“ نہیں ہے۔ رشتہ یا پروپوزل لڑکے والے بھی بھیج سکتے ہیں اور لڑکی والے بھی۔ بلکہ اگر لڑکا اور لڑکی دونوں کا ایک دوسرے سے (جائز) معاشرتی رابطہ یا کمیونی کیشن ہے تو دونوں میں سے کوئی بھی براہ راست یا کسی کی معرفت دوسرے کو ”اپنی پسند سے آگاہ“ سے آگاہ کرسکتا ہے۔ اور مثبت جواب کی صورت میں اپنے والدین کو ایک دوسرے کے گھر بھیج سکتا ہے۔
  2. رشتہ کے لئے لڑکی ”دیکھنے“ جارہے ہیں۔ دراصل یہ فقرہ ہی غلط اور ”فتنہ کی جڑ “ ہے۔ جب ہم کسی کو ”دیکھنے“ جاتے ہیں تو پھر وہی سب کچھ ”لازماً“ ہوگا، جو اس وقت ہو رہا ہے ۔ صرف پہلی لڑکی کو دیکھ کر تو اسے سیلیکٹ نہیں کیا جاسکتا۔ لازماً کئی لڑکیوں کو مسترد کیا جائے گا تب کسی ایک کو سیلیکٹ کیا جائے گا۔ اور لڑکی کو ”دیکھنے“ کا عمل بھی ”چیزوں کو دیکھنے“ سے ملتا جلتا ہوگا۔
  3. میں عرصہ دراز سے لکھتا چلا آرہا ہوں کے ہم رشتہ کے لئے لڑکیوں کو ”دیکھنے“ کا سلسلہ ہی ختم کردیں۔ تاکہ لڑکیوں کی عزت نفس مجروح نہ ہو، اول دیکھے جانے کے وقت اور بعد ازاں ”مسترد“ کئے جانے پر۔
  4. اس کی بجائے ہم (رشتہ کی نیت سے) لڑکیوں سے اور اُن کے اہل خانہ سے ”ملنے“ جایا کریں، مہمان بن کر۔ جب ہم کسی کے گھر مہمان بن کر اُن سے ملنے جائیں گے تو ہمارا ”رویہ“ ازخود مہذبانہ ہوگا، جیسا کہ عام میل ملاقات کے دوران ہوتا ہے۔ جاننے والے گھروں میں تو ہم آتے جاتے ہی رہتے ہیں۔ اس معمول کے آنے جانے کے دوران ہی ”رشتہ کی نیت سے“ از سر نو لڑکی اور اس کے اہل خانہ سے ”ملاقات کرلیا کریں، انہیں اپنی ”نیت“ بتلائے بغیر۔ اور جب رشتہ ”پسند“ آجائے تو براہ راست یا کسی کی معرفت لڑکی کے والدین تک اپنا ارادہ پہنچا دیں۔ ”مثبت ردعمل“ کی صورت میں رسمی طور پر بات چیت کی جاسکتی ہے۔
  5. نہ جاننے والے گھروں کا اتہ پتہ کوئی ”تیسرا“ بتلایا کرتا ہے، جو اس گھرانے سے عموماً واقف ہوتا ہے۔ لہٰذا اس ”تیسرے فرد“ کی معرفت کسی بھی دیگر مناسب ”موقع“ پر رشتہ کی نیت سے (مگر لڑکی والوں کو بتلائے بغیر) ان کے گھر جایا اور لڑکی اور اہل خانہ سے ملا جاسکتا ہے۔یا پھر کسی تیسری جگہ جیسے کسی شادی بیاہ یا دیگر تقریب میں، یا کسی سیر و تفریح کے موقع پر لڑکے اور لڑکی والوں کو ”اچانک ملوایا“ جاسکتا ہے۔جہاں ”دونوں گھرانے“ ایک دوسرے سے تفصیلاً مل لیں۔ پسندیدگی کی صورت میں رسمی ملاقاتیں جاری رہ سکتی ہیں۔
  6. کہنے کا مطلب یہ کہ جب تک رشتہ مکمل طور پر ”سیلیکٹ“ نہ کرلیا جائے، اُس وقت تک لڑکی اور لڑکی کے گھرانے کو یہ نہ بتلایا جائے کہ ہم اس نیت سے آپ سے ”مل“ رہے ہیں۔ ”بغیر بتلائے ملنے“ کی صورت میں لڑکے والوں کا ”فائدہ“ یہ ہوگا کہ وہ لڑکی اور لڑکی گھر والوں کو ان کی ”اصل صورت“ میں دیکھ سکیں گے۔ اور اس ملاقات میں وہ ”مصنوعی پن“ نہیں ملےگا، جیسا کہ عام طور پر رشتہ کے لئے لڑکی دیکھے جانے کے موقع پر لڑکی والے ”اختیار“ کرلیتے ہیں۔

جزاک اللہ خیر بھائی اچھی وضاحت کی آپ نے۔۔۔۔۔
 
Top