ابوطلحہ بابر
مشہور رکن
- شمولیت
- فروری 03، 2013
- پیغامات
- 674
- ری ایکشن اسکور
- 843
- پوائنٹ
- 195
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک تھریڈ میں ، میں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ماہانہ و ہفت روزہ مجلات کو اس طرح ہینڈل کیا جائے کہ ان میں سرچنگ ممکن ہو ۔ بہت سے احباب میرے اس آئیڈیا سے متفق ہوئے۔ اس کی تفصیل یہ تھی۔
ماہانہ اور ہفتہ وار چھپنے والے مجلات علم سے بھرپور ہوتے ہیں جیسا کہ ہم آگاہ ہی ہیں۔ ان میں چھپنے والی بعض تحاریر نہایت اہم ہوتی ہیں اور انسان ان کو سنبھال کر رکھ لیتا ہے کہ بوقت ضرورت کام آئے کسی مسئلہ پر کسی مجلہ میں کچھ مواد نظر آتا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ انسان بھول جاتا ہے کہ وہ کون سا مجلہ تھا اور کس سال کا کس مہینے کا تھا، پھر وہ مضمون تلاش کرنے کے لیے تمام مجلات کو دیکھنا وغیرہ یہ ماضی میں میرے ساتھ ہوتا رہا ہے شاید آپ کے ساتھ بھی یہ صورت حال پیش آئی ہو۔
وقت گزرنے کے ساتھ الحمدللہ ، ہمارے وقت میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے یہ سہولت میسر فرما دی کہ ہم اگر کوشش کریں اور ان مجلات کو ایک سسٹم کے تحت مینج کر لیں تو چند لمحوں میں ہم مطلوبہ مضمون تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
چونکہ اس شمارے کے مضامین یونی کوڈ میں بھی موجود ہیں ، اور ابھی ابھی اس شمارے کی ابتداء ہوئی ہے لہذا اس شمارے کا اگر ایک آف لائن سرچ سسٹم بن جائے تو یہ بہت فائدہ مند ہو گا۔ آنے والا ہر مہینے کا شمارہ سرچ سسٹم میں داخل ہوتا جائے اور کسی بھی مواد پر سرچنگ ، تلاش کرنا ، چند لمحوں کی بات ہو گی۔
پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لیے اس کو دو اہم فیلڈز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
ایک ڈیٹا ( یعنی شمارے کا مواد) ارینجمنٹ
دوسرا پروگرامنگ۔
الحمدللہ پروگرامنگ پر میں نے آغاز کر دیا ہے۔
البتہ ڈیٹا ارینجمنٹ کے حوالے سے مجھے چند احباب کی ضرورت ہو گی جو ڈیٹا کو ارینج کرنے کے حوالے سے میرا ہاتھ بٹائیں۔ یعنی سوفٹ وئیر کی Requirement کے مطابق ڈیٹا ایسے Arrange کرنا ہے کہ اس میں سرچ ممکن ہو جائے۔ اس سلسلے میں جو احباب کام کرنا چاہیں وہ مجھ سے رابطہ کریں تکہ ان کو ڈیٹا ارینجمنٹ کا کام سمجھا دیا جائے۔