محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
٭ ماہِ رجب کے ابتداء کی دعا
ضعیف احادیث، سلسلة الأحادیث الضعیفة
جب ماہ رجب شروع ہوتا تو رسول اللہ ﷺ دعا فرماتے :
اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي رَجَبَ وَشَعْبَانَ ، وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ.
"اے اللہ! ہمارے لیے رجب و شعبان میں برکت فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔"
(شعب الإیمان: ۳۸۱۵)
ضعیف جدًا(سخت ضعیف): یہ روایت سخت ضعیف ہے۔
۱: اس کا راوی زائدہ بن أبی الرقاد "منکر الحدیث" ہے۔ (تہذيب التہذيب:۳۰۵/۳۔ ۳۰۶)
٭امام بخاری نے زائدہ کو "منکر الحدیث" کہا ہے۔ (التاریخ الکبیر: ج ۳ ص۴۳۳ح۱۴۴۵ )
۲: جب کہ زیاد النمیری "ضعیف" ہے۔ (ميزان الاعتدال:۹۱/۲ رقم: ۲۸۲۴)
٭ جمہور محدثین کرام نے اسے ضعیف کہا ہے۔ (مجمع الزوائد: ۳۸۸/۱۰ رقم ۱۸۶۸۰)
٭علامہ نووی (الأذکار: ص ۱۸۹رقم ۵۴۱) ، ابن رجب (لطائف المعارف: ۱۲۱) اور علامہ البانی (ضعیف الجامع : ۴۳۹۵) نے اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے۔ رحمہم اللہ
نوٹ: حدیث ضعیف ہونے کے ساتھ ، اس میں ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ یہ دعا صرف رجب کی پہلی رات ہی کہی جائے گی، بلکہ اس میں مطلق دعا کے الفاظ ہیں، چنانچہ ان الفاظ کو بطورِ دعا رجب میں یا رجب سے پہلے بھی کہا جا سکتا ہے۔
اگر کوئی مسلمان یہ دعا کرتا ہے کہ یا اللہ! مجھے ماہِ رمضان نصیب فرما، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
چنانچہ حافظ ابن رجب رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"معلی بن فضل کہتے ہیں: [سلف صالحین] چھ ماہ تک اللہ تعالی سے دعا کیا کرتے تھے کہ یا اللہ! ہمیں ماہِ رمضان نصیب فرما، اور چھ ماہ تک یہ دعا کرتے تھے کہ یا اللہ! جو عبادتیں ہم نے کیں ہیں وہ ہم سے قبول فرما "
یحیی بن ابی کثیر رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"سلف صالحین کی دعا یہ ہوا کرتی تھی: "یا اللہ! مجھے رمضان تک پہنچا دے، اور رمضان مجھ تک پہنچا دے، اور پھر مجھ سے اس میں کی ہوئی عبادات قبول بھی فرما"انتہی"
"لطائف المعارف" (ص 148)
شیخ عبد الکریم خضیر حفظہ اللہ سے استفسار کیا گیا :
حدیث: ( اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي رَجَب، وَشَعْبَانَ، وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ ) کی صحت کے بارے میں کیا حکم ہے؟
تو انہوں نے جواب دیا:
"یہ حدیث تو ثابت نہیں ہے، لیکن اگر کوئی مسلمان اللہ عز و جل سے یہ دعا کرے کہ اسے رمضان نصیب ہو جائے ، اور رمضان میں قیام و صیام کی توفیق ملے، لیلۃ القدر تلاش کرنے کی توفیق دے، یا کوئی بھی اسی معنی پر مشتمل دعا کرے تو ان شاء اللہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے" انتہی
ماخوذ از:
http://khudheir.com/text/298#sthash.JSvROXez.dpuf
واللہ اعلم.http://zaeefhadees.blogspot.com/2015/04/Maah-e-Rajab-k-Ibtada-ki-Dua.html