• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماہ رجب کے حوالے سے پیش کی جانے والی یہ روایات ضعیف ، جھوٹی اور باطل ہے :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
٭ ماہِ رجب کے ابتداء کی دعا


ضعیف احادیث، سلسلة الأحادیث الضعیفة

جب ماہ رجب شروع ہوتا تو رسول اللہ ﷺ دعا فرماتے :

اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي رَجَبَ وَشَعْبَانَ ، وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ.

"اے اللہ! ہمارے لیے رجب و شعبان میں برکت فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔"

(شعب الإیمان: ۳۸۱۵)

ضعیف جدًا(سخت ضعیف): یہ روایت سخت ضعیف ہے۔

۱: اس کا راوی زائدہ بن أبی الرقاد "منکر الحدیث" ہے۔ (تہذيب التہذيب:۳۰۵/۳۔ ۳۰۶)

٭امام بخاری نے زائدہ کو "منکر الحدیث" کہا ہے۔ (التاریخ الکبیر: ج ۳ ص۴۳۳ح۱۴۴۵ )

۲: جب کہ زیاد النمیری "ضعیف" ہے۔ (ميزان الاعتدال:۹۱/۲ رقم: ۲۸۲۴)

٭ جمہور محدثین کرام نے اسے ضعیف کہا ہے۔ (مجمع الزوائد: ۳۸۸/۱۰ رقم ۱۸۶۸۰)

٭علامہ نووی (الأذکار: ص ۱۸۹رقم ۵۴۱) ، ابن رجب (لطائف المعارف: ۱۲۱) اور علامہ البانی (ضعیف الجامع : ۴۳۹۵) نے اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے۔ رحمہم اللہ


نوٹ: حدیث ضعیف ہونے کے ساتھ ، اس میں ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ یہ دعا صرف رجب کی پہلی رات ہی کہی جائے گی، بلکہ اس میں مطلق دعا کے الفاظ ہیں، چنانچہ ان الفاظ کو بطورِ دعا رجب میں یا رجب سے پہلے بھی کہا جا سکتا ہے۔

اگر کوئی مسلمان یہ دعا کرتا ہے کہ یا اللہ! مجھے ماہِ رمضان نصیب فرما، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔


چنانچہ حافظ ابن رجب رحمہ اللہ کہتے ہیں:

"معلی بن فضل کہتے ہیں: [سلف صالحین] چھ ماہ تک اللہ تعالی سے دعا کیا کرتے تھے کہ یا اللہ! ہمیں ماہِ رمضان نصیب فرما، اور چھ ماہ تک یہ دعا کرتے تھے کہ یا اللہ! جو عبادتیں ہم نے کیں ہیں وہ ہم سے قبول فرما "

یحیی بن ابی کثیر رحمہ اللہ کہتے ہیں:

"سلف صالحین کی دعا یہ ہوا کرتی تھی: "یا اللہ! مجھے رمضان تک پہنچا دے، اور رمضان مجھ تک پہنچا دے، اور پھر مجھ سے اس میں کی ہوئی عبادات قبول بھی فرما"انتہی"

"لطائف المعارف" (ص 148)

شیخ عبد الکریم خضیر حفظہ اللہ سے استفسار کیا گیا :

حدیث: ( اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي رَجَب، وَشَعْبَانَ، وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ ) کی صحت کے بارے میں کیا حکم ہے؟

تو انہوں نے جواب دیا:

"یہ حدیث تو ثابت نہیں ہے، لیکن اگر کوئی مسلمان اللہ عز و جل سے یہ دعا کرے کہ اسے رمضان نصیب ہو جائے ، اور رمضان میں قیام و صیام کی توفیق ملے، لیلۃ القدر تلاش کرنے کی توفیق دے، یا کوئی بھی اسی معنی پر مشتمل دعا کرے تو ان شاء اللہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے" انتہی

ماخوذ از:

http://khudheir.com/text/298#sthash.JSvROXez.dpuf
واللہ اعلم.

http://zaeefhadees.blogspot.com/2015/04/Maah-e-Rajab-k-Ibtada-ki-Dua.html
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
یہاں دو تین پوسٹوں میں " کفن کی واپسی " کا حوالہ دیا گیا ،
کوئی بھائی بتائے گا کہ کیا یہ کتاب ہے یا کوئی پوسٹر وغیرہ قسم کی چیز ؟
کس کی مرتب کردہ ہے؟
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
شیخ محترم یہ ایک کتاب ھے.
کفن کی واپسی
مع رجب المرجب کی بہاریں.

الیاس عطار قادری رضوی کی کتاب ھے یہ.

یہاں کلک کریں.
بہت شکریہ ۔۔۔۔جزاکم اللہ خیراً
ویسے عطاری باپا جانی کے باقی کاموں کی طرح یہ نام بھی بڑاعجیب وغریب ہے،
دوسری بات یہ کہ روافض کے کئی ایک نمایاں کاموں کی طرح رجب کی اہمیت وفضائل میں بھی بریلوی ان کے ہمنوا ہیں ،
 
شمولیت
نومبر 07، 2013
پیغامات
76
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
47
کفن کی واپسی
مع رجب المرجب کی بہاریں.
اس کتاب کی روایات کی تحقیق حافظ محمد یونس اثری حفظہ اللہ نے پیش کی تھیں ماہنامہ ضرب حق میں، اس طرح انہوں نے الیا قادری کی دوسری کتابوں کی روایتوں کی تحقیق بھی پیش کی ہے، جن میں شعبان کی فضیلت اور رمضان کی فضیلت کی روایتیں شامل ہیں۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
اس کتاب کی روایات کی تحقیق حافظ محمد یونس اثری حفظہ اللہ نے پیش کی تھیں ماہنامہ ضرب حق میں، اس طرح انہوں نے الیا قادری کی دوسری کتابوں کی روایتوں کی تحقیق بھی پیش کی ہے، جن میں شعبان کی فضیلت اور رمضان کی فضیلت کی روایتیں شامل ہیں۔
آنلائن مطالعہ کے لئے دستیاب ہے؟
 
شمولیت
نومبر 07، 2013
پیغامات
76
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
47
آنلائن مطالعہ کے لئے دستیاب ہے؟
فضائل رمضان کی روایات کی تحقیق آپ ماہنامہ ضرب حق: شمارہ نمبر 40، ص 30 پر دیکھ سکتے ہیں باقی شعبان اور رجب کی روایات کی تحقیق میں ڈھونڈ رہا ہوں کہ کس شمارے میں ہیں۔ ان شاء اللہ آپ کو جلد بتا دوں گا۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
فضائل رمضان کی روایات کی تحقیق آپ ماہنامہ ضرب حق: شمارہ نمبر 40، ص 30 پر دیکھ سکتے ہیں باقی شعبان اور رجب کی روایات کی تحقیق میں ڈھونڈ رہا ہوں کہ کس شمارے میں ہیں۔ ان شاء اللہ آپ کو جلد بتا دوں گا۔
میں ہندوستان سے صرف آنلائن ہی ہڑھ سکتا ہوں یا پی ڈی ایف میں
 
Top