بخاری سید
رکن
- شمولیت
- مارچ 03، 2013
- پیغامات
- 255
- ری ایکشن اسکور
- 470
- پوائنٹ
- 77
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ! مجھے یہ جاننا ہے کہ مبتدی پر لاگو پابندیوں کی مدت کب تک ہے؟ کیا اس کی کوئی معیاد مقرر ہے یا اس کے کچھ اصول و قوانین ہیں۔ میں مبتدی ہوں اور گزشتہ کچھ دنوں سے فورم کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں جس میں مجھے سب سے زیادہ دو پابندیاں کھٹکتی ہیں ایک تو مبتدی کو اپنی پروفائل پکچر لگانے کا اختیار حاصل نہیں ہے دوسرا کچھ پوسٹس ایسی ہیں جن کو پسند کرنے کے لیے آپشن تو موجود ہے لیکن اس آپشن پر درجنوں مرتبہ کلک کروں تب بھی پسند کنندہ میں میرا نام نہیں آتا اگر اس پوسٹ پر کوئی کمنٹ پوسٹ کرنا چاہوں تو معلوم پڑتا ہے کہ یا تو یہ سہولت مجھے میسر نہیں یا مجھے بلاک کر دیا گیا ہے۔ پھر دوبارہ لاگ ان کر کے دوبارہ ڈھونڈ کر اس پوسٹ پر آنے سے بھی یہی معاملہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی اگر مبتدی کسی پابندی کی زد میں آتا ہے تو وہ پابندیوں والی فہرست کہاں دستیاب ہو گی؟ راہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع فراہم کریں۔
جزاک اللہ
جزاک اللہ