• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم عادل سہیل صاحب

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
بہت اچھا انٹرویو تھا اللہ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین اور زیادہ سے زیادہ دین کاکام لے آمین
 

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,018
پوائنٹ
120
السلام علیکم،
ماشاء اللہ، مختصر لیکن جامع جواب دیے ہیں۔
34۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ کی مُلاقات ہو چُکی ہے۔
اگر غلطی پر نہیں تو ، صِرف عبداللہ حیدر سے ۔
@باذوق بھائی کے ساتھ بھی۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ماشاء اللہ بہت خوب، آپ نے جس طرح سے دین کا علم حاصل کیا یہ واقعی قابل تحسین ہے۔ اللہ رب العزت آپکے علم اور عمل میں برکتیں عطا فرمائے۔۔
آمین یا رب العالمین
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ خیرا!
 

عادل سہیل

مشہور رکن
شمولیت
اگست 26، 2011
پیغامات
367
ری ایکشن اسکور
943
پوائنٹ
120
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
محترم بھائیو ، میرے بارے میں حُسن ظن رکھنے پر اللہ جلّ جلالہُ آپ سب کو اُس کی شانء عطاء کے مُطابق بہترین اجر سے نوازے ، بہت شکریہ ،
اور اپنے لیے یہ دُعا کرتا ہوں کہ :

اللهم لا تؤاخذني بما يقولون، واجعلني خيراً مما يظنون، واغفر لي ما لا يعلمون
اے اللہ(میرے )یہ( بھائی میرے بارے میں) جو کچھ کہتے ہیں اُس پرمیری گرفت مت فرمانا،اور جیسا یہ میرے بارے میں گُمان رکھتے ہیں مجھے اُس سے زیادہ خیر والا بنا دے ، اور جو کچھ یہ نہیں جانتے اُس کے لیے میری بخشش فرما دے ،
سب بھائیو ، اور دیگر قارئین کرام کی خدمت میں اپنی ایک مضمون """بات ہی تو ہے""" کا ایک اقتباس پیش کرنا چاہتا ہوں :::
""""""
[[[13]]] اپنی یا کِسی کی اُسکی موجودگی میں بغیر ضرورت تعریف ، برائی کرتے رهنا ، یانیک ومتقی هونے کا دعویٰ کرنا
أکثر لوگ اپنے بارے میں بڑائی اور خوبیوں والی بات کرتے رهتے هیں گویا که اُن سے بڑھ کر اورشاید هی کوئی هو ، یا کِسی کو خوش کرنے کے لیے یا کوئی مقصد حاصل کرنے کے لیے اُسکے سامنے اُس کی تعریف کرتے هیں ،،،،، بات ہی تو ،،،،، لیکن ،،،،، الله تعالیٰ نے اپنی یا کِسی اور کی بڑائی بیان کرنے سے منع فرمایا هے ،سورت النجم/آیت32 ،
کِسی نے رسول الله صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے سامنے کِسی کی تعریف کی تو اُنهوں نے فرمایا
﴿ تمهارا بُرا هواور بار بار فرمایا ﴿ تُم نے اپنے دوست کی گردن کاٹ دی پھر فرمایا﴿ اگر تُم میں سے کوئی اپنے کِسی بھائی کی اچھائی جانتا هے اور اُسکی تعریف کرنا ضروری سمجھتا هے توکہے ، میرا خیال هے که فُلان ایسا ایسا هے ، میں الله کے سامنے کسی کی تعریف نهیں کر رها ، الله هی اُس کے بارے میں بہتر جانتا هے ( اُسکے بارے میں )میرا خیال یوں هے صحیح البخاری/حدیث2662/کتاب الشهادات/باب 16،،صحیح مُسلم/حدیث 3030/کتاب الزهد/باب 14""""۔
http://bit.ly/1dBpp65
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنعان بھائی ، جزاک اللہ خیراً ، آپ کے پیغام کا پہلا فقرہ دھماکہ خیز ہے ، آپ بھی میرے اپنے ہیں ، ہمارے درمیان جو مخالفت ہے وہ اپنائیت ختم کرنے والی تو نہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھائی جُنید حسین صاحب ، میں اُسی شہر میں رہتا ہوں جِس کا نام آپ کے نام کے ساتھ ظاہر ہو رہا ہے ، یعنی الریاض میں ، خوش آمدید ، بھائی ، غریب خانے پر قدم رنجائی فرما یے ، دِلی مسرت کا باعث ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھائی محمد ارسلان صاحب ، جزاک اللہ خیرا ً ، جو آپ نے ایک نقص کے نشاندہی کی ، بھائی میں نے اپنے تمام مضامین کو تقریبا یونیفارمڈ کر رکھا ہے ، اور کئی مقامات پر ، جن میں صراط الھدیٰ فورمز بھی ہے ، کئی مضامین کے آغاز میں یہ بتاتا رہا ہوں کہ میرے مضامین کے الفاظ اور خصوصاً عربی عبارات کو دُرست طور پر دیکھنے اور پڑھنے کے کون سے فونٹس انسٹال کیے جانے چاہیں ، اور اُنہیں ڈاون لوڈ کرنے کے ربط بھی مہیا کیے تھے ،
آپ درج ذیل ربط کی زیارت فرمایے ، اور وہاں موجود فونٹس کو نازل کیجیے اور اپنے کمپیوٹر میں نصب کیجیے ، اِن شاء اللہ مشکل حل ہو جائے گی ، اور اگر ایسا نہ ہوا تو بتایے گا ، اِن شاء اللہ کوئی نہ کوئی حل ضرور مل جائے گا ۔
http://www.4shared.com/folder/6pZnsZ9Z/fonts.html
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی بھتیجا جی ، آپ نے اچھا یاد کروایا، بھائی با ذوق صاحب سے بھی ملاقات کا شرف پا چکا ہوں ، وللہ الحمد۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آخر میں سب ہی بھائیو ں کا ایک دفعہ پھر شکریہ ادا کرتا ہوں ، اللہ سُبحانہُ و تعالیٰ ہم سب کو اُس کی رضا عطاء فرمائے ۔
والسلام علیکم۔
 
Top