ہاں آپ کی ایک بات کی وضاحت کرتا چلوں، آپ کی ایک پوسٹ کو غیر متفق ریٹ کیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ جہاں تک مجھے سمجھ آئی ہے کہ آپ نے شرک پر کمپرومائنگ کرنے کی بات کی ہے، یا شاید میں سمجھ نہیں سکا،
محترم بھائی میں نے اپنا موقف تو یہ کہیں بیان نہیں کیا کہ شرک پر کمپرو مائیز کیا جا سکتا ہے کبلکہ اپنا موقف یہ بیان کیا ہے کہ کم از کم شرک پر کمپرومائیز نہ کیا جائے باقی فروعی مسائل پر مناظرے تو بے شک کریں مگر اگلے کو کافر اور گمراہ نہ کہیں تاکہ باہر والوں کو ہمارا اختلاف نہ معلوم ہو میرے اس موقف پر مجھے سمجھانا ہو یا میری اصلاح کرنی ہو تو میں تیار ہوں الحمد للہ
البتہ آگے چل کر یہ کہا تھا کہ کوئی اگر میری اس موقف کو درست نہیں سمجھتا اور
1-اسکا موقف اس کا کمپرومائیز کا معیار اس سے بھی کم تر ہے اور وہ شرک پر بھی کمپرومائیز کر لیتا ہے یا
2-اس کا موقف اس سے بھی سخت ہے اور وہ فروعی مسائل میں بھی کمپرومائیز نہیں کرتا
اور وہ مجھے سمجھانا بھی نہیں چاہتا تو میں اس پر زبردستی نہیں کروں گا کہ وہ مجھ سے متفق ہو البتہ ایک عقلی دلیل دوں گا کہ اگر ہو سکے تو وہ اپنے اس اصول کو عالمگیر اور مستقل بنائے یعنی ہر جگہ یہی اصول لاگو کرے یعنی اگر وہ شرک پر کپرومائیز کر لیتا ہے تو مشرک کے پیچھے نماز بھی پڑھ لے ا س سے شادی کو بھی جائز سمجھے وغیرہ کیونکہ لوگ اسکی بات کا اعتبار کر سکیں اور اگر وہ فروعی مسائل پر بھی کمپرومائیز نہیں کرتا تو پھر اسکو شرک پر بھی نہیں کرنا چاہئے کیونکہ توحید فروعی مسائل سے پہلے ہے واللہ اعلم