• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم محمد ارسلان ملک صاحب

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
16۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟
اپنی زندگی کا کوئی ایسا سیٹل کرنا چاہتا ہوں کہ دنیا میں بھی اچھی زندگی گزرے اور ساتھ ساتھ آخرت کی تیاری بھی ہو جائے۔ہر وہ کام کرنا چاہتا ہوں جس سے میں آخرت کی تیاری ذہنی سکون سے کر سکوں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
18-اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟
اللہ اکبر۔۔۔ اس وقت جو مسلمانوں کی حالت خاص کر فلسطین (غزہ) کی صورتحال ہے، یہ دیکھ کر تو اتنا دکھ ہوتا ہے کہ زندگی عجیب لگتی ہے، اور اوپر سے مسلم حکمرانوں کی بے غیرتی سے تو غصےسے بھر جاتا ہوں۔
حالات بہت ہی خراب ہیں، پتہ نہیں ہم اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے قتل عام پر خاموشی اختیار کر کے کس کھاتے میں شمار ہو رہے ہیں۔
یا اللہ! ہم مجبور ہیں، ہم پر رحم فرما ۔ آمین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
19۔محدث لائبریری اور فورم ، اس سفر میں کیسے شامل ہوئے؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟
میں محدث فورم کا آغازِ فورم سے ہی ممبر ہوں، چند دنوں یا ایک دو ہفتے بعد ہی اس فورم پر ممبر بن چکا تھا۔

علی اوڈ صاحب جو اس فورم کے ممبر ہیں انہوں نے اس فورم سے آگاہ کیا تھا کہ محدث لائبریری والوں نے ایک فورم بنایا ہے۔

آغاز میں یہ فورم عام فورمز کی طرح نظر آیا، کوئی خاص بات نظر نہیں آئی ، لیکن جوں جوں وقت گزرتا گیا، محدث فورم کے سینئیر اراکین (شاکر، انس، ابوالحسن علوی برادران) کی تحریر منظر عام پر آنے لگیں تو بڑا متاثر ہوا، عام فہم انداز میں رہنمائی، کھل کر اپنی بات کہنے کا موقع، اور انتظامیہ کا تنقید کو کھلے دل سے سن کر برداشت کرنا اور اس کا جواب دینا ، ان اقدامات کی وجہ سے محدث فورم پر کام کرنے کا دل چاہا۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
20-محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟
کسی ایک کا نام لکھنا مشکل ہے،البتہ جن کی تحاریر شوق سے پڑھتا ہوں، ان میں سے شاہد نذیر صاحب اور ابوالحسن علوی صاحب ہیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
22۔محدث فورم نے آپ کی اخلاقی ، دینی ، ودیگر تربیت میں کتنا کردار ادا کیا ہے؟
بہت عمدہ کردار ادا کیا، چھوٹی عمر 14،15 سال سے ہی انٹرنیٹ پر آ گیا تھا، اور جب نیٹ پر آیا تو محلے کے لوگوں سے جن کی اکثریت بری سوسائٹی کا شکار تھی، ان سے کنارہ کش ہو گیا اور نیٹ پر لوگوں سے روابط بڑھ گئے، اور یہاں پر سیکھنے کا بہت موقع ملا۔ الحمدللہ

میری اخلاقی تربیت میں شاکر بھائی کا کردار
میں آپ لوگوں کو ایک اور اہم بات بھی بتاتا چلوں کہ میری اخلاقی تربیت کے حوالے سے اللہ کی توفیق سے سب سے زیادہ اس فورم کے ممبر محترم جناب شاکر بھائی کا عمدہ کردار رہا ہے، شاکر بھائی نے میری جذباتی طبیعت اور اس کی وجہ سے ہونے والی کشیدگی کو کئی مرتبہ نہ صرف نظر انداز کیا بلکہ مجھ سے نجی طور پر مباحثہ کر کے میری اخلاقی تربیت بھی کی، اور ایسا کئی مرتبہ ہوا، کئی مواقع پر میں نے غلطیاں کیں، لیکن مجھے شاکر بھائی کی طرف سے سمجھا دیا گیا، اور تو اور خود شاکر بھائی سے کئی مرتبہ الجھنا بھی پڑا، لیکن انہوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجائے مجھے یہاں سے بھگانے، دھمکیاں دینے، فورم سے بین کرنے کی باتیں کرنے، یا اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے میرے خلاف فورم پر کاروائی کرنے کے ، انہوں نے مجھے سمجھایا اور بتایا کہ گفتگو کس طرح کرنی چاہئے، بول چال اور انداز گفتگو کے اچھا ہونے کی کیا اہمیت ہے، فورم پر مجھے کن موضوعات پر دلچسپی کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور مجھے اپنی صلاحیتوں کا کیسے استعمال اور کن مثبت کاموں میں استعمال کرنا چاہئے، بس یہ چیزیں مجھے سکھائی گئی اور الحمدللہ، میری اخلاقی تربیت ہوئی اور آج میں بہت حد تک اپنے آپ پر قابو پا چکا ہوں۔ الحمدللہ کثیرا، اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ شاکر صاحب کو اجر عظیم عطا فرمائے اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔
 
Last edited:

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
23-مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
محدث فورم سے ہمنوا مل جانے کی بات سمجھ نہیں آئی، اس کی مزید وضاحت کی جائے۔مستقبل کا پلان ابھی تک کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کیا جائے، اس کے لئے ہم اپنے مخلص دوستوں سے مشاورت جاری رکھتے ہیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
24-۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
بریلوی خاندان میں آنکھ کھولی، بریلوی بھی وہ جو حد سے زیادہ جہالت میں ڈوبے ہوئے تھے، ایک بھائی اہل حدیث ہوا، اس کے بعد میں اہل حدیث ہوا، میرے اہل حدیث ہونے کا واقعہ کچھ یوں ہے کہ مجھے میرے ایک دیوبندی استاد نے ایک کتاب دی "تحفہ اہل حدیث" اس سے پہلے مجھے پتہ نہیں ہوتا تھا کہ دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث، حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی کیا ہوتا ہے۔ میں نے وہ کتاب اور اس کے ساتھ ایک لٹریچر دیکھا جس میں اہل حدیث کے خلاف غلط باتیں لکھی ہوئی تھی، مثلا کہ اس فرقے کے لوگ زنا سے پیدا ہوئی اولاد سے نکاح جائز سمجھتے ہیں، اور بھی اس طرح کی باتیں تھیں، تب میں نے تحقیق شروع کی، بحث و مباحثہ کیا، اللہ سے ہدایت طلب کی، گھر میں مباشر چینل پر حرم میں نماز دیکھتے تھے تو وہ بھی رفع الیدین کے ساتھ پڑھتے تھے، یہ بات بھی دل کو لگی۔ خیر پھر تحقیق کا سلسلہ جاری ہوا، اور میں اللہ کی توفیق سے اہل حدیث ہو گیا، اس کے بعد مشکلات ، اور مخالفتوں کا دور بھی آیا، لیکن اس کی پرواہ نہیں کی، کیونکہ میں اہل حدیث ہونے کے بعد دیوبند و بریلوی مساجد میں جانا چھوڑ دیا تھا۔ اب میں اللہ کا اس نعمت پر شکر ادا کرتا ہوں۔ الحمدللہ کثیرا
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
25۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟
سچ تو یہ ہے کہ انسان ساری زندگی ہی سیکھتا رہتا ہے، کسی نے سچ کہا ہے کہ انسان الفاظ بولنا تو سیکھ لیتا ہے لیکن کس لفظ کو کہاں بولنا ہے یہ سیکھنے کے لئے ساری زندگی لگ جاتی ہے، پس ہمارا سیکھنے کا سفر ابھی جاری ہے، شادی کے بعد مزید بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، نئے حالات ہوں گے، نئی باتیں ہوں گی۔ ان شاءاللہ
 
Top