مالی تعاون۔
- یاد رہے کہ اس مد میں انس صاحب لاکھوں روپے خرچ کر چکے ہیں۔ فقط گزشتہ ماہ کے ہمارے اخراجات تین لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد تھے۔ (انس صاحب تصحیح کر دیجئے گا)
- اگر آپ خود مالی تعاون نہ کر سکیں تو ایسے لوگوں تک پیغام پہنچائیں جو اس مد میں تعاون کی استطاعت رکھتے ہوں۔ خصوصیت سے بیرون ملک مقیم احباب تک۔ بعض ساتھی تو اپنی پاکٹ منی سے ہی یہ ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔ بس ان تک مناسب انداز میں بات پہنچانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے درج بالا مواد کام آ سکتا ہے۔
جی بالکل! ایسی ہی بات ہے۔ جتنا بڑا پراجیکٹ ہوگا، ظاہر ہے اس کے اخراجات بھی ویسے ہی ہوں گے۔ اب تک سات لاکھ سے زائد کے اخراجات ہوچکے ہیں اور ابھی تک ہمارا پہلا فیز (یعنی صحاح ستہ کا پہلا بالکل ابتدائی ورژن، ایک ترقیم اور ایک ترجمہ کے ساتھ) بھی مکمل نہیں ہوا۔
علمی تعاون
انس بھائی، یہاں آپ کی رہنمائی درکار ہے۔
- میری رائے میں اس مد میں فی الحال تو ایسا کچھ تعاون کر پانا ممکن نہیں، جب تک کہ ویب سائٹ مکمل حالت میں سامنے نہ ہو۔ لیکن پہلی لانچنگ کے بعد ہمیں ایسے تعاون کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ جیسے کہ کتب احادیث کی عربی شروحات کے ترجمہ میں مدد۔ راویان حدیث کے اردو تراجم میں مدد، وغیرہ
- مشہور اختلافی احادیث کی شروحات کو جمع کرنا، جو اہلحدیث اور دیگر گروہوں کے مابین ہمیشہ موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔ تاکہ ہر حدیث کے تحت اس کی متعدد شروحات جمع کی جا سکیں۔ مثلاً اگر کسی حدیث کی سند پر اعتراضات کئے جاتے ہیں اور ہمارے نزدیک وہ سند درست ہے، تو اس سند پر جو تحقیق علمائے اہلحدیث نے پیش کر رکھی ہے، اس کو مختلف کتب و رسائل سے جمع کرنا (یہ کام متعدد سینئر اراکین کرنے کے اہل ہیں، عالم ہونا ضروری نہیں) اور پھر اس کی ٹائپنگ وغیرہ ( یہ کام بھی ٹائپنگ پراجیکٹ کے ذریعے سے یا ویسے ہی مختلف اراکین کے باہمی تعاون سے سرانجام دیا جانا ممکن ہے)۔ یہ اہم کام ہے اگر اس کے لئے ساتھی تیار ہوں، تو علیحدہ موضوع بنا کر وہاں اس کام کو سرانجام دینے کے لئے لائحہ عمل، ذمہ داریاں وغیرہ تقسیم کی جا سکتی ہیں۔
علمی تعاون میں سب سے اہم یہ ہے کہ انٹری چونکہ اگرچہ ہم نے اپنے طلبہ سے کرائی ہے لیکن ظاہر ہے کہ وہ امیچور ہونے کی وجہ سے ذمہ داری کے ساتھ کام نہیں کر سکے۔ موجودہ کام میں کافی ی ی ی اغلاط ہیں۔ اور یہ کام ایسا ہے کہ اس میں چھوٹی غلطی بھی بڑی شمار ہوگی۔ لہٰذا ہمیں اس تمام ڈیٹا کو ہر لحاظ سے ٹائپنگ وعلمی واردو عربی کی بورڈ کی غلطیوں سے پاک کرنا ہوگا۔ گویا ابتدائی سائٹ لانچ کرنے کے ساتھ ہی ہمیں لفظی اور علمی پروف ریڈنگ کی اشد ضرورت ہوگی۔
علاوہ ازیں ہمیں کسی کتاب کے ترجمہ وحاشیہ وغیرہ کی فائنل شدہ فائل مل جائے، جس میں اردو عربی وغیرہ اور ٹائپنگ کی غلطیوں کے مسائل نہ ہوں۔ کیونکہ ہم نے صرف ایک ترجمہ پر اکتفا نہیں کرنا۔ تین ترجموں وحاشیوں کا ہمارا پروگرام ہے۔
بعد کے کاموں میں رواۃ پر اردو میں کام، شروحاتِ حدیث کا ترجمہ وغیرہ شامل ہے جو ایک لمبا پراجیکٹ میں ہے۔
عمومی تعاون:
- ایک مرتبہ ویب سائٹ لانچ ہو جائے تو پھر اس کی تشہیر کی سخت ضرورت ہوگی۔ اس سے قبل تشہیر کرنا مناسب نہیں۔ اسی لئے ہم نے ٹیسٹ سائٹ کا لنک ابھی کسی سے شیئر نہیں کیا۔
- ویب سائٹ لانچ ہو چکنے کے بعد، پروف ریڈنگ کے لئے بھرپور تعاون درکار ہوگا۔ تاکہ احادیث کے عربی و اردو متن کو اغلاط سے ہرممکن حد تک پاک کیا جا سکے۔
- تجاویز دی جا سکتی ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کے ذہن میں کوئی ایسی بات ہو جسے شامل کرنا بآسانی ممکن ہو، لیکن ہم نے اس پر سوچا ہی نہ ہو۔
- اسی موضوع پر دیگر عربی و اردو سائٹس، اور سافٹ ویئرز کو دیکھ کر، اہم فیچرز ہم سے شیئر کریں، کہ جو آپ کے نزدیک اس ویب سائٹ میں شامل کئے جانے ضروری ہوں۔
سب سے بڑھ کر اور سب سے اہم یہ کہ اس کی کامیابی کے لئے اور اس مد میں تمام کام کرنے والے، تعاون کرنے والے احباب کے لئے فرض نمازوں کے بعد اور دیگر اوقات قبولیت میں دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔
ایک مرتبہ یہ سب کام اچھے سے ہو گیا، تو ان شاء اللہ ہر دامے، درمے، سخنے مدد کرنے والے کے لئے رہتی دنیا (انٹرنیٹ کی حیات تک) صدقہ جاریہ رہے گا۔ آپ اور ہم قبروں میں ہوں گے اور ادھر ہمارے نامہ اعمال میں کچھ نہ کچھ اچھا لکھا جاتا رہے گا، ان شاءاللہ۔۔۔!
جزاکم اللہ خیرا
اللہ تعالیٰ اسے ہمارے لئے صدقہ جاریہ بنائیں اور ہمیں بھی وحی الٰہی کی حفاظت وترویج کرنے والوں میں شامل فرما دیں۔