• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
لگے ہاتھوں وہ تلخ تحریر بھی ملاحظہ ہو))جس کے متعلق کہا گیا کہ سخت الفاظ میں تلخ حقائق ہیں۔ان تلخ حقائق کے میں اور آپ خود ذمہ دار ہیں پھر سختی ایام کا خوف نہیں تو سختی لسان کا کیا گلہ؟
از:اخت ولید
مجھے عموما عورت دشمن کہا اور سمجھا جاتا ہے۔سمجھ لیجیے۔مجھے فرق نہیں پڑتا۔بات اتنی سی ہے کہ جہاں جس فریق کی غلطی ہے نشاندہی کرنا ہمارا فرض ہے۔پھر بات چاہے بھائی کی ہو یا بیٹی کی۔۔۔
آج کی پوسٹ میں لڑکوں کے لیے ایک اہم نصیحت ہے اور ساتھ ہی ساتھ لڑکیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کی بھی۔للہ!اپنے آپ کو بدلیے۔۔پاک مرد پاک عورتوں کے لیے اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لیے۔۔جب آپ چار لڑکیوں کا تماشہ بنائیں گے تو آپ کی بہن بیوی اور پھر بیٹی کا تماشا بننے میں کیا مانع ہے¿اور لڑکیاں بھی اگر عشق معشوقی کی چادر نہیں اتار پھینکیں گی تو مستقبل میں خاوند اور پھر بیٹے کو بھگتنے کے لیے تیار ہو جائیں۔۔اور ڈریں اس دن سے کہ جب کوئی جان کسی جان کے کام نہ آئے گی!!
آج دعوی سے یہ بات کہہ سکتی ہوں کہ چاہے دین دار ہو یا دنیا دار ستر فیصد لڑکیاں اس عشق کے کھیل میں یا بھائی بنا کر کسی نامحرم سے فضولیات میں ملوث ہیں۔اور لڑکوں کا اللہ مالک۔۔یاد رکھیے صرف ان باکس نہیں۔۔لیکن ان باکس تو زہر ہے۔۔قاتل ہے۔اپنا دامن ہر صورت بچا کر رکھیے۔کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی بیمار دل میں خیال پیدا ہو جائے۔
میں عالم خیال میں نوجوانوں کے ایک مخلوط گروہ سے محو گفتگو تھی کہ ایک انتہائی نیک نوجوان نے شادی کے متعلق سوال کر دیا۔
میں چونک گئی۔موضوع نہایت حساس تھا۔"نوجوانوں سے تو آج ایک ہی بات کہنا چاہوں گی کہ جس طرح کے حالات میں نے گزشتہ دو سال میں دیکھے ہیں۔برائے مہربانی جہیز میں گاڑی بنگلہ تعلیم برادری سب چھوڑ دیں۔جب بھی کوئی ایسی باپردہ لڑکی ملی جو کسی نامحرم سے محبت عشق کے نام پر چیٹ تک نہ کرتی ہو۔اسے اپنا لیں۔واللہ یہ آج کےدور میں آپ کی بیوی کی تلاش میں سب سے بڑی کامیابی ہو گی"
وہ کچھ الجھ کر پیچھے ہوا تو ایک لڑکی آگے بڑھی"آپ لڑکیوں کو خاوندوں کے متعلق کیا نصیحت کریں گی?"
میں نے گھبرا کر اپنے بیٹے کی طرف دیکھا جو بیک وقت چار مسیجز کھولے بہن بہن کے نام پر مختلف لڑکیوں سے تماشے لگا رہا تھا اور سر جھکا لیا۔۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
میں نہیں جانتا کہ تقلید کیا ہے

آج مسجد میں قرآن کی تلاوت کر رہا تھا. ظہر کے بعد کا وقت تھا. جس جگہ میں تراویح پڑھاتا ہوں اسی جگہ ایک حافظ صاحب اور ہیں. جو کہ حنفی المسلک ہیں. لیکن الحمد للہ متعصب نہیں ہیں. یکایک حافظ صاحب نے سوال کیا کہ بیڑی، سگریٹ اور گٹکھا وغیرہ کا کیا حکم ہے. میں نے جواب دیا پھر بات کہاں سے کہاں پہنچ گئ بالآخر بات آکر اہل حدیث اور احناف پر رکی. بات چل رہی تھی نظریات کی. یکایک میں نے کہا کہ یہ تقلید ہی سب کچھ کراتی ہے. ورنہ لوگ قرآن وحدیث سے دور نہ ہوتے. لیکن اسکے بعد حافظ صاحب کے الفاظ جو تھے وہ مجھے ہلا دینے کے لۓ کافی تھے:
یہ تقلید کیا بلا ہے؟؟؟ میں نہیں جانتا کہ یہ تقلید کیا ہوتی ہے.....

میں کچھ لمحوں کے لۓ حیرت کے سمندر میں کھو سا گیا. بالآخر میں نے پوچھا کہ حافظ صاحب کیا واقعی آپکو نہیں پتہ کہ تقلید کیا ہوتی ہے؟؟؟
انھوں نے کہا کہ ہاں مجھے نہیں معلوم کہ تقلید کیا ہوتی ہے....

اب تک سوچ میں ہوں کہ جس تقلید کے وجوب کو ثابت کرنے کے لۓ احناف اتنا لڑتے ہیں اور قرآن وحدیث میں تاویلات کرکے غلط مطلب نکالتے ہیں ایک حنفی المسلک اس تقلید کو جانتے تک نہیں؟؟؟


خیر اجمالا بتا کر تفصیل کسی اور دن بتانے کا وعدہ کر لیا.....
اللہ ہم سب کو حسن عمل کی توفیق عطا فرماۓ. آمین
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
بعض جدت پسند محققین کا یہ عجیب انداز تحقیق ہے کہ اپنے مفید مطلب تاریخی روایات کو بھی بے تامل قبول کر لیں گے اور اپنے مزعومہ نظریات کے مخالف صحیح ترین احادیث کو بھی جرح و تنقید کی سان پر چڑھا کر رد کر دیں گے !
 
Last edited:
  • پسند
Reactions: Dua

shafiqueSoomro

مبتدی
شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
16
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
6
بلکل سچ فرمایا...

Sent from my C2305 using Tapatalk
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
میں نہیں جانتا کہ تقلید کیا ہے

آج مسجد میں قرآن کی تلاوت کر رہا تھا. ظہر کے بعد کا وقت تھا. جس جگہ میں تراویح پڑھاتا ہوں اسی جگہ ایک حافظ صاحب اور ہیں. جو کہ حنفی المسلک ہیں. لیکن الحمد للہ متعصب نہیں ہیں. یکایک حافظ صاحب نے سوال کیا کہ بیڑی، سگریٹ اور گٹکھا وغیرہ کا کیا حکم ہے. میں نے جواب دیا پھر بات کہاں سے کہاں پہنچ گئ بالآخر بات آکر اہل حدیث اور احناف پر رکی. بات چل رہی تھی نظریات کی. یکایک میں نے کہا کہ یہ تقلید ہی سب کچھ کراتی ہے. ورنہ لوگ قرآن وحدیث سے دور نہ ہوتے. لیکن اسکے بعد حافظ صاحب کے الفاظ جو تھے وہ مجھے ہلا دینے کے لۓ کافی تھے:
یہ تقلید کیا بلا ہے؟؟؟ میں نہیں جانتا کہ یہ تقلید کیا ہوتی ہے.....

میں کچھ لمحوں کے لۓ حیرت کے سمندر میں کھو سا گیا. بالآخر میں نے پوچھا کہ حافظ صاحب کیا واقعی آپکو نہیں پتہ کہ تقلید کیا ہوتی ہے؟؟؟
انھوں نے کہا کہ ہاں مجھے نہیں معلوم کہ تقلید کیا ہوتی ہے....

اب تک سوچ میں ہوں کہ جس تقلید کے وجوب کو ثابت کرنے کے لۓ احناف اتنا لڑتے ہیں اور قرآن وحدیث میں تاویلات کرکے غلط مطلب نکالتے ہیں ایک حنفی المسلک اس تقلید کو جانتے تک نہیں؟؟؟


خیر اجمالا بتا کر تفصیل کسی اور دن بتانے کا وعدہ کر لیا.....
اللہ ہم سب کو حسن عمل کی توفیق عطا فرماۓ. آمین
یہ ایک
بہت بڑی حقیقت
ہے۔ بر صغیر پاک و ہند میں ”مسلمانوں کی دنیا“ بائی ڈی فالٹ ”مسالک“ میں بٹی ہوئی ہے۔ جو جہاں اور جس مسلک کے ماحول میں پیدا ہوا، پلا بڑھا، وہ اسی مسلک کا ”نمائندہ“ سمجھا جاتا ہے۔ الا یہ کہ وہ علی الاعلان اپنے ”پیدائشی مسلک“ سے ”ترکِ مسلک“ کرکے کسی اور مسلک میں شامل ہونے کا اعلان نہ کردے۔ ہم ”اپنے مسلک“ سے جدا کسی اور مسلکی ماحول میں پلے بڑھے فرد کو نہ صرف یہ کہ ”صرف مسلمان“ ماننے کو تیار نہیں ہوتے بلکہ اُس مسلک سے ”جڑی“ تمام خامیاں اور برائیاں (عقیدے کی ہوں یا اعمال کی) ہر اُس فرد پر ”زبردستی لادنے“ کی کوشش کرتے ہیں، جو اُس مسلکی ماحول میں پلا بڑھا ہو۔ خواہ وہ ان شرعی خامیوں اور برائیوں سے ”یکسر انجان“ ہی کیوں نہ ہو۔

پھر ہوتا کیا ہے؟ وہ ان باتوں کی تصدیق کے لئے اپنے ”مذہبی و مسلکی پیشواؤں“ سے رجوع کرتا ہے۔ وہ اُس سیدھے سادے مسلمان کی ”برین واشنگ“ کرکے ”آپ کے مسلک“ سے ”وابستہ“ خامیوں اور خرابیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ اب آپ یا تو ان کی وکالت کرتے ہیں یا وضاحت یا یہ عذر لنگ کہ فلاں تھا تو میرے مسلک کا مگر اُس کی اس بات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں وغیرہ وغیرہ۔ یوں ایک سیدھا سادا مسلمان آپ کی غلط حکمت عملی کے باعث اپنے مسلک کی دلدل میں پھنستا چلا جاتا ہے۔

میرا کہنا یہ ہے کہ ”ہم“ دوسرے مسالک کی ”گندگیوں“ کو چُن چُن کر ہر عام و خاص مسلمانوں کے سامنے ”پیش“ کرکے ”اُن کے مسلک“ کو ملعون کرنے کی بجائے صرف اور صرف قرآن و حدیث پر مبنی ”دینِ اسلام“ پیش کیوں نہیں کرتے۔ جب ہر مسلک والا دیگر تمام مسالک کی نفی کرکے صرف اور صرف اپنے مسلک کا اثبات کرنے کی پالیسی اپنائے گا تو مسالک اور فرقے مضبوط بھی ہوں گے اور ان کے درمیان حائل خلیج وسیع تر ہوتی جائے گی۔ کسی عام مسلمان کا مسلک جانے اور پوچھے بغیر انہیں صرف اور صرف دین اسلام کی (اپنے مسلک کی نہیں) تبلیغ کیجئے۔ اور اگر آپ کو اُس فرد واحد میں کوئی عقیدہ یا اعمال کی شرعی خرابی نظر آئے تو اس کی قرآن و حدیث سے تصحیح کیجئے۔ بجائے یہ کہنے کہ ”آپ لوگوں “ کا تو دین ہی خراب ہے۔ اور پھر اس مسلک سے وابستہ ہر ہر خرابی کو چُن چُن کر اس کے سامنے رکھ دیں تاکہ وہ حیران و پریشان ہوکر ”اپنے مسلکی پیشوا“ کے حضور پہنچ جائے اور۔ ۔ ۔ ۔ پھر وہی کہانی دہرائی جائے۔ للہ لوگوں کو اصل دین سے آگاہ کیجئے۔ اُن پر وہ سب کچھ زبردستی چسپاں نہ کیجئے، جن سے وہ آگاہ ہی نہیں ہے۔
 

shafiqueSoomro

مبتدی
شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
16
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
6
السلام علیکم اصل میں بات یہ ہے کہ آج تک کوئی تقلید کو define ہی نہیں کر پایا یا پھر جان بوجھ کر چھپاتے ہیں چاہے مقلد ہو چاہے غیر ھو...

Sent from my C2305 using Tapatalk
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ویسے یہ تھریڈ گفتگو کے لئے مناسب تو نہیں، لیکن ایک بات گذشتہ سے پیوستہ عرض کرنے کی جسارت کرتا ہوں :
اکثر عوام الناس خواہ وہ خود کو مقلد کہے وہ در حقیقت کسی بھی مسئلہ میں خواہ نماز کے ہوں یا حج کے وہ قرآن و حدیث کی پیروی کرنے کی نیت سے ہی عمل پیرا ہوتے ہوتے ہیں، اور وہ اسے جس پر عمل پیرا ہوتے ہیں قرآن و حدیث پر عمل ہی سمجھتے ہیں، کسی عامی مقلد کے دل میں یہ بات نہیں ہوتی کہ وہ قرآن و حدیث کو ترک کر کے اپنی فقہ کا قول اختیار کرے۔ بس اس بیچارے کے علم میں نہیں ہوتا!
میں ایسے عامی کو بنیادی طور پر اہل الحدیث ہی سمجھتا ہوں!
 

shafiqueSoomro

مبتدی
شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
16
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
6
حدیث پاک کو ماننے اس کی پیروی کرنے کی کونسی دلیل ہے ... جزاکم اللہ

Sent from my C2305 using Tapatalk
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
ایسا بھی ہوتا ہے جواب حاضر ہوتا ہے مگر لحاظ خاموش کروا دیتی ہے سمجھ میں نہیں آتا جواب دو تو ناراض اور خاموش رہو تو خود سے خود خفا

منقول
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
خدا کے دین کی کھلے عام پامالی کو دیکھ کر دینی غیرت کا جاگ اٹھنا ایمان کی علامت ہے اور بعض مواقع پر اس کا عملی اظہار شریعت کا مطلوب رویہ بھی ؛ لیکن ایک داعی کو میدان دعوت میں نرمی اور محبت کا انداز اپنانا چاہیے ؛ ہمارا ہدف اصلاح ہے ، جذبات کا اظہار نہیں ! سیدنا موسیٰ اور ہارون علیہما السلام کو فرعون کے پاس بھیجتے ہوئے پروردگارِ عالم نے جو نصیحت فرمائی تھی اسے دائم پیش نظر رکھنا چاہیے : فقولا لہ قولا لیناً
 
Top