انسان کے علاوہ لاکھوں کروڑوں مخلوقات ہیں، ان کا کوئی حکمران اور چیف جسٹس نہیں، جو انہیں ’معاشی بحران‘ کے سبب’ آبادی کنٹرول‘ کرنے کا حکم دیتا ہو؟
یاکہ انسان کے علاوہ مخلوقات اللہ کے ذمے ہیں، اور انسانوں کا ٹھیکہ حکمرانوں نے لے لیاہے؟
تین دن سے اسی موضوع پر ایک صاحب سے بات چل رہی ہے اور وہ ہیں کہ بس اس بات کا رٹا لگائے ہوئے ہیں کہ ہم کو اپنے علماء پر اعتماد ہے دراصل انکے
ایک مفتی صاحب نے عجیب و غریب بیان دیا ہے " آبادی کے کنٹرول " پر
کہ سپریم کورٹ نے " آبادی کے کنٹرول " پر علماء کو دعوت دی اور ایک عالم بھی شریعت کے مطابق بات نہ کرسکا ؟ سب وہی رسمی ،گھسی پٹی باتیں کررہے تھے
اللہ رزق دے گا اور اللہ یہ کرے گا اور اللہ یہ کرے گا
اور یہ کہنے کے بعد "نعوذ باللہ " کہنے لگے کہ جاؤ جب اللہ کرے گا تو ہمیں بھی دکھا دینا ؟
پھر کہا کہ " ڈرنا چاہیے اللہ سے بہتان نہیں باندھنا چاہیے ، کیوں نہیں کنٹرول ہوسکتا ؟ کیوں نہیں آبادی کو کنٹرول کرنا چاہیے ؟ یہ عذاب آگے بڑھانا ہے ؟ بے روز گاری بڑھانی ہے ؟ جاہلوں کی کھیپ کی کھیپ تیار کرنی ہے ؟ 10 بچے ہیں اور 10 کے دس جاہل اور بدتمیز ؟
بلکہ جس کے پاس جتنا مال ہے اور وہ اس میں جتنے بچوں کا اچھے طریقے سے پال سکتا ہے وہ اتنے بچے پیدا کرے
باتیں تو اور بھی تھیں لیکن ان حضرت کی چند باتیں میں نے درج بالا میں ذکر کی ہیں
اب وہ صاحب مجھے کہہ رہے ہیں
صاحب :بات صحیح بتا رہے ہیں
ابوحسن :صحیح بات؟ فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے
تم زيادہ محبت کرنے والی اورزيادہ بچے جننے والی عورتوں سے شادی کرو
یہ کہہ رہا ہے کہ یہ عذاب ہے؟
یعنی اللہ تعالیٰ کو "نعوذبااللہ" علم ہی نہیں کہ آبادی کتنی بڑھ گئی ہے یا کتنی آبادی ہونی چاہیے؟
صاحب :یہ مفتی صاحب عالم اور فقیہ ہے آپ سے بہتر حدیث اور قران کو سمجھتے ہے اور علماء میں ان کا ایک خاص مقام ہے ہم ان کو دل سے محبت کرتے ہے اور ہمارے اس وقت کے بڑے ہے
ابوحسن : معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: محبت اور زیادہ بچے جننے والی خواتین سے شادی کرو، کیونکہ تمہاری کثرت کی بنا پر ہی میں سابقہ امتوں کے مقابلہ میں فخر کروں گا
اسے أبو داود (2050) اور نسائی (3227) نے روایت کیا ہےاور البانی نے "سنن أبو داود" میں صحیح قرار دیا ہے۔
صاحب :آپ کسی عالم سے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرے اور پھر بات کرے
ابوحسن :یہ قول رسول کے مخالف بات کررہے ہیں
صاحب :آپ عالم نہیں اس لئے اپ کو پتا نہیں