بالکل جس طرح شاکر بھائی کا تبصرہ پڑھ کر عامر بھائی پریشان ہوئے ہیں میں بھی بہت پریشان اور دکھی ہواہوں،میں نےآج سے پہلے شاکر بھائی کو اتنی غمگین حالت میں لکھتے ہوئے نہیں دیکھا ۔اور شاکر بھائی کی باتیں بالکل سچ لگ رہی ہیں۔میں بھی شاکر بھائی سے یہی کہوں گا کہ اللہ کے لیے آپ ٹھنڈے ہو جائیں اور اتنا زیادہ غصہ نہ کریں ،آپ کے دکھ اور غم کو ہم آپ کے الفاظوں سے سمجھ رہے ہیں۔
اگرچہ کسی مسئلے میں اختلاف ہو جانے کی بنا پر دلیل طلب کرنا کوئی غلط بات نہیں لیکن شاہد نزیر بھائی کا انداز تھوڑا نامناسب ہے ،کیونکہ علماء کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ادب کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
الحمدللہ الحمدللہ میں نے جب سے محدث فورم جوائن کیا ہے یہاں میری ایسی تربیت ہوئی ہے کہ میں چاہتے ہوئے بھی سخت رویہ نہیں اپناتا۔اس فورم کی انتظامیہ کی صحبت خصوصا شاکر بھائی،کلیم حیدر بھائی اور انس نضر بھائی جیسے خوش اخلاق لوگوں کی صحبت میں رہ کر اختلاف کو برداشت کرنے کا طریقہ سیکھا۔ماشاءاللہ
لیکن یہ جملہ پڑھ کر میں یہ سوچ رہا تھا کہ یار کیا فائدہ، کہ دین کے لئے یہ سب محنتیں بھی کریں اور پھر دوسروں سے تو کیا امید،
شاکر بھائی آپ نے جس تناظر میں یہ بات کی ہے شاید اس تناظر میں یہ بات کچھ نہ کچھ صحیح ہو لیکن میرے بھائی آپ اللہ کی رضا کے لیے کام کرتے ہیں تو انسانوں سے اجر ملنے کی توقع چھوڑ دیجیے ۔آپ کا اجر آپ کو آپ کا رب اللہ تعالیٰ دے گا اور اجر کبیر دے گا۔ان شاءاللہ،ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ان شاءاللہ
آپ اللہ کی راہ میں دعوت دینے کا بہترین فریضہ سر انجام دینے والوں میں سے ہیں۔ماشاءاللہ
اور انبیاء کا مشن بھی لوگوں کو اللہ کی توحید اور اللہ کے تقوی کی طرف بلانا تھا اور اللہ کے یہ نیک بندے اپنا اجر اللہ سے ہی مانگتے تھے۔
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ (الشعراء،109)
اللہ کے لیے ایسا کبھی نہ کیجیے گا،آج آپ کیسی باتیں کر رہے ہیں،اگر آپ نے ایسا کیا تو ہم جیسے علم کے پیاسے کہاں جائیں گے؟ایک آدمی کے عمل سے خفا ہو کر آپ اتنا بڑا کام کرنے جا رہے ہیں،نہیں نہیں یہ غلط بات ہے۔
آخر میں گزارش ہے کہ برائے مہربانی آپس میں اتحاد رکھیں۔اللہ تعالیٰ تمام موحدین کے دلوں میں محبت پیدا فرمائے آمین۔
اللہ تعالیٰ ہم تمام موحدین کو ہر قسم کے شروروفتنوں سے محفوظ رکھے آمین۔