• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات محدث فتویٰ سائٹ: بنیادی معلومات

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
شاکر بھائی الله کے لئے ٹھنڈے ہو جائیے، صبر سے کام لیں بھائی، الله آپ کو صبر اور دین پر استقامت دیں آمین.

شاکر بھائی آپ لوگوں کی وجہ ہی سے میں بریلوی سے اہلے حدیث بنا تھا، آپ ہی کی سائٹ سے میں نے توحید کے فلسفے سیکھے اور شرک سے دور ہوا. الله کے لئے ایسی باتیں زبان پر بھی نہ لائے کی یہ سائٹ بند ہو جائیگی. آپ لوگ بس کام کرتے جائیے آپ کو اس کا بدلہ ان شاء الله آخرت میں ملیگا تو آپ لوگ دیکھتے رہ جاینگے.

الله محدث ٹیم کو خوش رکھے آمین.
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
آج تک مجھے اس فورم پر کوئی بات اتنی بری محسوس نہیں ہوئی جتنا آج شاکر بھائی کو برا لگا ہے، شاکر بھائی کلیم بھائی وغیرہ تو اس فورم کے لئے ایک مثال ہے. شاکر بھائی کو کتنا دکھ ہو رہا ہوگا یہ سوچ کر ہی میں پریشان ہوں.

میں بھی اپنا بلاگ چلاتا ہوں اور مجھے بھی روزانہ قریب دس ماں بہن کی گالیاں دی جاتی ہے ، اکثر صبح ان باکس کھولتا ہوں تو گالیاں نظر آتی ہے لیکن یہ گالیاں اکثر بریلویوں کی طرف سے ہوتی ہے، لیکن کوئی اپنا ہی شخص اگر سخت الفاظ استمعال کرتا ہے تو یقین جانے بہت دکھ ہوتا ہے، ایسے الفاظ گالی سے بھی زیادہ سخت ہوتے ہے.
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
مثال کےطور پر یہی فتویٰ دیکھ لیں: مقلدین کے پیچھے نماز پڑھنا اور ان کی منکوحہ سے نکاح کرنا - Powered by Kayako Fusion Help Desk Software
انتہائی نامعقول اور بے ہودہ فتویٰ ہے۔ کیا آپ نہیں سمجھتے کہ اہل بدعت بار بار آپ کو اس فتویٰ کو حوالہ دے کر ثابت کرنے کی کوشش کرینگے کہ وہ اہل سنت ہیں۔ نہ جانے ان مفتیان کرام کی اہل سنت سے کیا مراد ہے؟ شاید تقلید کو بھی یہ حضرات سنت سمجھتے ہیں جبھی مقلدین کو اہل سنت کہہ رہے ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق بدعتی کی تعظیم کرنا دین کی عمارت کو ڈھادینا ہے۔ کیا دیوبندیوں کے پیچھے نماز پڑھنا اور نماز ہوجانے کا فتویٰ دینا ان بدعتیوں کی تعظیم نہیں ہے؟ کیا کسی ایک صحابی سے بھی ثابت ہے کہ اہل بدعت کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟ جب دیوبندیوں کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے تو میراا ن مفتیان کرام سے سوال ہے کہ بیچارے بریلویوں نے کیا قصور کیا ہے ان کے پیچھے نماز کیوں نہیں ہوتی؟؟؟ دونوں ایک ہی امام کے مقلد، ایک ہی مذہب کے ماننے والے، ایک ہی فقہ پر عمل پیرا، دونوں ہی تصوف کے چاروں سلسلوں میں بیعت کرنے اور کروانے والے، دونوں ہی شرک و بدعت کی لعنت میں مبتلا۔ تو پھر بریلویوں سے یہ امتیازی سلوک کیوں؟ انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ بریلویوں کے پیچھے نماز ہوجانے کا فتویٰ بھی دیں۔

خلاصہ کلام یہ ہے کہ مذکورہ بالا فتویٰ لوگوں کی نماز اور ایمان خراب کروانے کا موجب ہے۔اور اس طرح کے فتوے قرآن و حدیث کو سلف کے فہم کے بغیر سمجھنے کا نتیجہ ہیں۔اللہ اس گمراہی سے محفوظ رکھے۔آمین
دیکھئے بقول آپ کے اس نا معقولیت، بیہودگی اور گمراہی کی زد کہاں کہاں پڑتی ہے؟؟
http://www.kitabosunnat.com/forum/فہم-حدیث-294/بدعتی-اور-فتنے-میں-مبتلا-شخص-کی-امامت؟-6370/#post40722

مولانا ارشاد الحق اثری﷾ کے مضمون ’اسلامی عقیدہ کا اہم پہلو الولاء والبراء‘ میں سے درج ذیل اور اس سے اگلی پوسٹ بھی ملاحظہ کیجئے!
http://www.kitabosunnat.com/forum/انتہا-پسندی-338/اسلامی-عقیدہ-کا-اہم-پہلو-الوَلاء-والبراء-6368/#post40703

اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں!
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بالکل جس طرح شاکر بھائی کا تبصرہ پڑھ کر عامر بھائی پریشان ہوئے ہیں میں بھی بہت پریشان اور دکھی ہواہوں،میں نےآج سے پہلے شاکر بھائی کو اتنی غمگین حالت میں لکھتے ہوئے نہیں دیکھا ۔اور شاکر بھائی کی باتیں بالکل سچ لگ رہی ہیں۔میں بھی شاکر بھائی سے یہی کہوں گا کہ اللہ کے لیے آپ ٹھنڈے ہو جائیں اور اتنا زیادہ غصہ نہ کریں ،آپ کے دکھ اور غم کو ہم آپ کے الفاظوں سے سمجھ رہے ہیں۔
اگرچہ کسی مسئلے میں اختلاف ہو جانے کی بنا پر دلیل طلب کرنا کوئی غلط بات نہیں لیکن شاہد نزیر بھائی کا انداز تھوڑا نامناسب ہے ،کیونکہ علماء کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ادب کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
الحمدللہ الحمدللہ میں نے جب سے محدث فورم جوائن کیا ہے یہاں میری ایسی تربیت ہوئی ہے کہ میں چاہتے ہوئے بھی سخت رویہ نہیں اپناتا۔اس فورم کی انتظامیہ کی صحبت خصوصا شاکر بھائی،کلیم حیدر بھائی اور انس نضر بھائی جیسے خوش اخلاق لوگوں کی صحبت میں رہ کر اختلاف کو برداشت کرنے کا طریقہ سیکھا۔ماشاءاللہ
لیکن یہ جملہ پڑھ کر میں یہ سوچ رہا تھا کہ یار کیا فائدہ، کہ دین کے لئے یہ سب محنتیں بھی کریں اور پھر دوسروں سے تو کیا امید،
شاکر بھائی آپ نے جس تناظر میں یہ بات کی ہے شاید اس تناظر میں یہ بات کچھ نہ کچھ صحیح ہو لیکن میرے بھائی آپ اللہ کی رضا کے لیے کام کرتے ہیں تو انسانوں سے اجر ملنے کی توقع چھوڑ دیجیے ۔آپ کا اجر آپ کو آپ کا رب اللہ تعالیٰ دے گا اور اجر کبیر دے گا۔ان شاءاللہ،ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ان شاءاللہ
آپ اللہ کی راہ میں دعوت دینے کا بہترین فریضہ سر انجام دینے والوں میں سے ہیں۔ماشاءاللہ
اور انبیاء کا مشن بھی لوگوں کو اللہ کی توحید اور اللہ کے تقوی کی طرف بلانا تھا اور اللہ کے یہ نیک بندے اپنا اجر اللہ سے ہی مانگتے تھے۔
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ (الشعراء،109)

اللہ کے لیے ایسا کبھی نہ کیجیے گا،آج آپ کیسی باتیں کر رہے ہیں،اگر آپ نے ایسا کیا تو ہم جیسے علم کے پیاسے کہاں جائیں گے؟ایک آدمی کے عمل سے خفا ہو کر آپ اتنا بڑا کام کرنے جا رہے ہیں،نہیں نہیں یہ غلط بات ہے۔
آخر میں گزارش ہے کہ برائے مہربانی آپس میں اتحاد رکھیں۔اللہ تعالیٰ تمام موحدین کے دلوں میں محبت پیدا فرمائے آمین۔
اللہ تعالیٰ ہم تمام موحدین کو ہر قسم کے شروروفتنوں سے محفوظ رکھے آمین۔
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
اس طرح کی علمی بحوث اوپن نہیں ہونی چاہئے ۔
اس طرح کی علمی بحوث اوپن نہیں ہونی چاہئے ۔
اس طرح کی علمی بحوث اوپن نہیں ہونی چاہئے ۔
خداراہ سوچیں !!
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
شاہد نزیر بھائی باطل شکن صاحب کو چھوڑیں مجھے نہیں لگتا ان کے پاس آپ کی کسی بات کا دلائل کے ساتھ جواب ہو۔
البتہ میں معلومات میں اضافے کی غرض سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں آپ سے۔
آپ یہ بتائیں کہ عیسائی عورت سے ایک مسلمان مرد کو شادی کا حکم ہے کیا اسی حکم سے قیاس کرتے ہوئے کسی بریلوی یا دیوبندی لڑکی سے شادی کی جا سکتی ہے؟
محترم بھائی جس طرح فتویٰ دینا انتہائی اہم ذمہ داری ہے اس طرح فتویٰ پوچھنے کے لئے صحیح شخص کا انتخاب بھی ایک ذمہ داری ہے۔ آپ ہر کسی سے فتویٰ نہ پوچھا کریں بلکہ ایک ایسے صحیح العقیدہ مفتی کا انتخاب کیا کریں جس کا منہج بھی درست ہو اور وہ دینی غیرت اور حمیت بھی رکھتا ہو۔ بصورت دیگر نہ صرف ایسے فتوؤں کے منظر عام پر آنے سے لوگ گمراہ ہوتے ہیں بلکہ وہ شخص بھی اس گناہ میں حصہ دار بنتا ہے جس نے فتویٰ پوچھنے کے لئے غلط شخص کا انتخاب کیا تھا۔

ًمیں آپ کو مفتی سے آپ کے سوال کا جواب لے کردے دونگا۔ان شاءاللہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
آپ ہر کسی سے فتویٰ نہ پوچھا کریں بلکہ ایک ایسے صحیح العقیدہ مفتی کا انتخاب کیا کریں جس کا منہج بھی درست ہو اور وہ دینی غیرت اور حمیت بھی رکھتا ہو۔
اس بات کا فیصلہ میں کیسے کر سکتا ہوں؟ کہ میں جس شخص سے فتوی پوچھ رہا ہوں وہ صحیح العقیدہ اور درست منہج پر ہے اور دینی غیرت و حمیت بھی رکھتا ہے؟
ًمیں آپ کو مفتی سے آپ کے سوال کا جواب لے کردے دونگا۔ان شاءاللہ
انتظار رہے گا۔ان شاءاللہ
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
اس بات کا فیصلہ میں کیسے کر سکتا ہوں؟ کہ میں جس شخص سے فتوی پوچھ رہا ہوں وہ صحیح العقیدہ اور درست منہج پر ہے اور دینی غیرت و حمیت بھی رکھتا ہے؟
ہ
باتکابتنگڑ بنانا اچھی صفت نہیں ہے،بحثکریںضرور
لیکن اوپننہ کریں
خفیہ کریں۔
نقصان نہ پہنچائیں
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
باتکابتنگڑ بنانا اچھی صفت نہیں ہے،بحثکریںضرور
میں بات کا بتنگڑ بنا رہا ہوں؟؟؟؟ لا حول ولا قوۃ الا باللہ
آپ کو میری درج ذیل پوسٹ میں کون سی بات "بات کا بتنگڑ" محسوس ہوئی ہے،اس کی نشاندہی کریں۔
لیکن اوپننہ کریں
یہ صرف گفتگو کا تبادلہ خیال ہے،جسے اوپن کر رہے ہیں۔نہ ہی یہ کسی انتظامیہ کے فرد کی شکایت پر مشتمل ہے نہ ہی کسی پرائیوٹ معاملات کی جسے اوپن نہ کیا جائے۔
خفیہ کریں۔
نقصان نہ پہنچائیں
میری اور شاہد نزیر بھائی کی اس اوپن گفتگو سے کیا نقصان ہو گا ذرا اس کی بھی وضاحت کر دیں۔
 
Top