• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز محدث فورم پر عربی کورس؟

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
میں سوچ رہا ہوں کہ میں بھی باقاعدہ آپ کی شاگردی اختیار کرلوں ورنہ یہ نادر و نایاب موقع پھر ہاتھ نہیں آئے گا اور میں اس سعادت اور فخر سے محروم رہ جاؤں گا۔ سوچیں کہ جب میں یہ کہوں گا کہ میں خضر حیات کا شاگرد ہو تو میری قابلیت اور اہمیت میں ہزارہا گناہ اضافہ ہوجائے گا اور لوگ رشک اور حسد بھری نظروں سے دیکھیں گے۔ مجھے تو ابھی تک یہی معلوم تھا کہ خضر حیات صدیوں سے صوفیاء کی تربیت اور تعلیم کے لئے وقف ہیں اب اچانک انہوں نے صوفیاء سے نظریں ہٹا کر اہل حدیث کو تعلیم دینے کا سوچا شاید وہ صوفیاء سے مایوس ہوگئے ہیں۔ یہ وہی صوفیوں والے خضر حیات ہیں یا کوئی اور وضاحت درکارہے۔وضاحت کے بعد ہی میں شاگردی کے بارے میں کوئی فیصلہ کرسکوں گا۔(ابتسامہ)
اہل حدیثوں کا خضر اہل حدیث ہے ۔
صوفیا اپنے خضر کو بطور صوفی رہنما مانتے ہیں ۔
ویسے فورم والا خضر صرف خضر نہیں بلکہ ’’ خضر حیات ‘‘ ہے اس لیے بظاہر صوفیوں کا پلڑا بھاری ہے ۔
لیکن آپ خاطر جمع رکھیے عربی کورس کے لیے کیا لائحہ عمل ہوگا اس پر مشاورت کے بعد سب تفصیلات بتادی جائیں گی ۔ اور معلم یا معلمین کا اعلان بھی ان شاء اللہ کردیا جائے گا ۔
 
شمولیت
اگست 10، 2013
پیغامات
365
ری ایکشن اسکور
316
پوائنٹ
90
بہت زبردست ماشاءاللہ ۔۔۔ میرا نام بھی شاگردوں کی لسٹ میں شامل کر لیجیے گا ۔۔ جزاک اللہ ۔۔۔
 

مہوش حمید

مبتدی
شمولیت
اگست 31، 2013
پیغامات
43
ری ایکشن اسکور
68
پوائنٹ
19
اسلام و علیکم یہ کاوش بہت اچھی ہے ۔ےبہت سے ایسے لوگ ہوں گے جو عربی سکھنا چاہتے ہیں ،قرآن و حدیث کو سمجھنے کے لیے عربی کا آنا ضروری ہے اتنی عربی ضرور آنی چاہیے کہ صحیح اعراب قرآن کے پڑھ سکے، اس سلسلے میں سب سے پہلے وہی عربی سکھانی چاہیے جو قرآن سمجھنے میں مدد دے،اور اس کے لیے علم النحو کا آنا لازمی ہے،ہمارے استاد کہتے تھے کہ جو شخص قرآن کو بغیر نحو کے پڑھنا چاہتا ہے تو وہ گویا ایسا پرندہ ہے جو بغیر پروں کے اڑنا چاہتا ہے،آپ اس کورس کا جلد افتتاح کریں اور شروع میں بالکل آسان پڑھایئں تاکہ لوگ مشکل سمجھ کہ چھوڑ نہ دیں ،اللہ آپ کا ھامی و ناصر ہوں آمین،اور اگر یہ کورس شروع ہوا تو میں ضرور پڑھوں گی کیونکہ علم جتنا سیکھا جائے کم ہے۔
 

ابو عنود

مبتدی
شمولیت
جولائی 01، 2011
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
18
اہلا وسہلا ۔ کرلیں شروع اس پر ایک عدد ’’ لڑی ‘‘ ۔
لیکن اس سے پہلے آپ کو یا دیگر عربی سیکھنے کے خواہشمند حضرات کو ایک زحمت دینا ضروری ہے ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میں اپنا کچھ تعارف کرواتا چلوں۔۔۔ میرا نام محمد خرم ہے اور میں اس وقت ریاض سعودیہ میں مقیم ہوں۔۔۔ کافی عرصہ سے میں اس فورم کا ممبر ہوں لیکن بلکل خاموش ۔۔۔ شاید آج پہلی پوسٹ ہے؟ یاد نہیں۔۔۔ لیکن میں فورم پر ضرور آ جاتا ہوں ۔
خضر صاحب آپ اسکا آغاز کیجئے خواہشمند حضرات اس سلسلے سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔۔ ان شا ءا للہ


فورم پر پہلے کتنی دفعہ اس طرح کے موضوعات شروع کیے گئے ہیں ۔ ؟
اور ان کا فائدہ کیا ہوا ہے ؟

یہ بات تو میرے علم میں نہیں ہے کہ کتنی دفعہ ایسے موضوعات کا آغاز کیا گیا لیکن یہ بات تو یقینی ہے کہ اگر کچھ سلسلہ شروع ہوا بھی تھا تو اسکا فائدہ بہت لوگوں نے اٹھایا ہوگا۔۔

اور پھر وہ ختم کیوں ہوگئے ہیں ؟

ان تین سوالات کےجوابات ڈھونڈ لیں تاکہ ہماری طرف سے یہ شروع کیا ہوا سلسلہ بھی پہلے کی طرح چند دن کے مہمان کی طرح نہ ہو ۔
 
Top