یہ طے کرنا پہلے ضروری ہے ۔ کہ ہم عام بول چال والی عربی سیکھنا چاہتے ہیں یا کتابی عربی ؟
میرے خیال سے اس سلسلے میں استاد محترم
انس نضر صاحب بہتر رائے دے سکتے ہیں ۔
متفق ۔ پڑھنے کے لیے جو مرضی آئے( لہذا وہ اراکین جو باقاعدہ شرکت نہیں کرنا چاہتے انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ) لیکن سوال وجواب کی سہولت صرف اور صرف مشارکین کے لیے ہونی چاہیے ۔
میرے خیال سے یہ زیادہ فائدہ مند رہے گا ۔ ساتھ ساتھ پتہ بھی چلتا رہے گا کہ کون واقعتا لگن سے عربی سیکھنا چاہتا ہے ۔
چونکہ یہ سارا تکنیکی قسم کا معاملہ ہے اس لیے شاکر بھائی اور
کلیم حیدر بھائی کی بہت ضرورت رہے گی ۔ ویسے عام کلاس ہو تو پڑھنےپڑھانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا البتہ اس طرح آن لائن کلاس کس طرح لگائیں گے اس کے لیے معلمین و متعلمین سب شاکر بھائی اور کلیم بھائی کے پابند رہیں گے ۔
اور نصاب متعین کرنے میں محترم
انس نضر صاحب
ابوالحسن علوی صاحب
کفایت اللہ صاحب کی آراء کے منتظر رہیں گے ۔
اس کے علاوہ دیگر اراکین فورم میں سے کوئی بھی قابل قدر رکن رہنمائی کرنا چاہیں تو دیدہ و دل فرش راہ ہیں ۔