میرے خیال میں ایک فورم کے خلاف دوسرے فورم پہ نہ ہی لکھا جائے تو بہتر رہے گا ہر فورم کے اپنے قوانین ہوتے ہیں مکمل آزادی کوئی فورم بھی نہیں دیتا ہاں کوئی کم اور کوئی زیادہ پابندیاں لگاتا ہے پس اگر کسی فورم کے خلاف اعتراض ہو تو اسکا نام لئے بغیر اسکی غلطی کو واضح کر سکتے ہیں
جب میں نے پہلی دفعہ مختلف سلفی فورمز کو جائن کیا تو میرے اوپر بھی ایک فورم پہ ایک اختلاف کی وجہ سے میری بات کا جواب دینے کی بجائے انتہائی غلط رویہ اختیار کیا گیا اور پابندی لگا دی گئی حتی کہ میرے بہت سی پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا اور میرا پاسورڈ بھی ختم کر دیا گیا یعنی میں وہاں اب لاگ آن نہیں ہو سکتا میں نے محدث فورم پہ اپنے تھریڈ میں اس سلفی فورم کے رویے کی اس غلطی کو تو واضح کیا تاکہ (ان ارید الا الاصلاح مااستطعت ) پہ عمل ہو جائے لیکن اس فورم کی نشاندہی نہیں کی
لیکن اسکے ساتھ ساتھ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ہمیں ہر موحد فورم کی ترقی کا ہی سوچنا چاہئے اور اس تناظر میں پھر ہمیں یہ بات بھی سمجھ لینی چاہئے کہ جب کسی فورم نے کچھ معاملات میں سخت پابندیاں لگائی ہوتی ہیں اور دوسرے میں نرم تو انکے پیچھے انکا اپنا اجتہاد ہوتا ہے کہ جس کے تحت وہ سمجھتے ہیں کہ فورم کی زیادہ ترقی اسی سے ممکن ہے اسی طرح اگر کسی فورم نے اسکے برعکس ان باتوں پہ نرمی اور دوسری باتوں پہ سختی کی ہوتی ہے تو اس میں بھی انکا مقصد وہی ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اکٹھا کیا جائے اسی کے تحت ہی انہوں نے اپنی پابندیوں کو مرتب کیا ہوتا ہے
اب اگر دوسرے فورم والے اپنی ذہنیت کے مطابق ہی دوسرے کو چلنا دیکھنا چاہئیں تو یہ انصاف نہیں ہو گا پس اگر محدث فورم والے کی طرف سے کسی ممبر کو پوسٹ کی ایک محدود حد تک آزادی دینا ایک پالیسی ہے وہ پوسٹ جب کسی دوسرے فورم کے خلاف جاتی ہے تو اسکی روک تھام بھی ہر فورم ایک حد تک کرتا ہے پس اس میں اختلاف ہو سکتا ہے اب مجھے مسئلہ کا زیادہ تفصیل سے علم تو نہیں مگر جو ظاہر یہاں نظر آیا ہے اس میں یہی سمجھ آیا ہے کہ ایک تو دونوں طرف کے سلیم فطرت ممبران کو حتی الامکان کوشش کرنی چاہئے کہ کسی فورم پہ دوسرے کے خلاف بات نہ کی جائے اور یہ بھی کہ اگر کوئی کر لے تو جب فورم اسکے خلاف کچھ نہ کچھ ایکش لے لے تو اس پہ مزید دباو نہیں ڈالنا چاہئے اور نہ جوابی کاروائی شروع کر دینی چاہئے
ہاں فورم کے علاوہ کسی ممبر کے خلاف بات کرنے میں تو شاید میرے خیال میں کوئی ہرج نہ ہو واللہ اعلم