• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث فورم کی ملی بھگت ؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
یا اللہ!
ہمارے اوپر رحم فرما.
بات ختم کیجۓ محترم شیخ!
سارے معاملات اللہ عز وجل کے علم میں ہیں. وہ قیامت کے دن فیصلہ فرما دے گا.
اب اللہ کے واسطے بند کیجۓ. ان باتوں میں کچھ بھی نہیں رکھا ہے
جی بالکل درست ؛ اللہ پاک اصلاح فرمائے اور تمام سلفی فورموں بہ شمول اردو مجلس فورم کی کاوشوں کو قبول فرمائے ؛ آمین
میں اردو مجلس فورم کو ناصبی نہیں سمجھتا ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
جی بالکل درست ؛ اللہ پاک اصلاح فرمائے اور تمام سلفی فورموں بہ شمول اردو مجلس فورم کی کاوشوں کو قبول فرمائے ؛ آمین
میں اردو مجلس فورم کو ناصبی نہیں سمجھتا ۔
آمین.
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ.
 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
اللہ کی قسم یہ بات بھی سچ ہے ؛ جب اس عورت نے گھٹیا انداز اختیار کیا
جس انسان کو اپنا قول سچ ثابت کرنے کے لیے قسم کی ضرورت پڑ جائے وہ دراصل خود یہ مان رہا ہے کہ اس کی اپنی بات کی کوئی کریڈیبلٹی نہیں رہی۔ وہ خود گھٹیا ہے۔ اور اپنی بات میں وزن کے لیے قسم اور لعنت کا استعمال کر رہا ہے۔
 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ یہ بدزبان، بدعقیدہ اور بد سیرت شخص کذاب ہے گزشتہ سال سے اب تک دوسروں کے عقیدے اور ذات کے متعلق کئی دعوے کیے اب بات بدل لی۔ اب معاملات قسم اور لعنت تک آ گئے ہیں۔ بے شمار لعنتوں کی ضرورت تب پڑتی ہے جب زبان اور دماغ میں بے شمار گرہیں ہوں۔ اصل تکلیف یہی ہے کہ مجلس پر بین ہوئے لیکن وقار سے بین ہونا بھی نہیں آیا۔ جب کسی فورم نے آپ کو نکال دیا آپ ان کو اپنی زندگی سے نکال دیں، اسے سیلف رسپیکٹ کہتے ہیں۔
جس قہار کو خود پکارا ہے وہ بھولتا نہیں نہ اسے کوئی کذاب دھوکا دے سکتا ہے۔
 
Last edited:
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
السلام علیکم
میں ایک حنفی ہوں لیکن آپ لوگوں کی لڑائیوں سے مجھے بھی دکھ ہو رہا ہے پہلے کچھ لوگوں نے شیخ زبیر رحمہ اللہ اور شیخ کفایت اللہ حفظ اللہ کو لڑایا (یہ الگ بات ہے کہ اس لڑائی میں کافی علمی فائدہ بھی ہوا ہے) لیکن اب شاید بات طعن تشنیع پر آچکی ہے اس لئے سب محترمین سے گزارش ہے اللہ تعالی اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے دین کے خاطر اب یہ سب ختم کردیں یہ گزارش محدث فورم و مجلس فورم سے بھی ہے اور محترمہ ام نو ر العین سے بھی کہ اب "وہ مرد کے بھیس " جیسے تھریڈ نہ لکھیں یہ بہت زیادہ زیادتی ہے آپ الفاظ لکھتے وقت مہربانی کرکہ حوصلہ کر لیا کریں غصہ چھوڑ دیں ،ہمیں آپ سے ہمدردی ہے طاہر صاحب کو ایک معزز بہن کے ساتھ اس طرح پیش نہیں انا چاہئے تھا ایک بہن کے لئے ئی عورت ویہ عورت کے الفاظ سہنا مشکل ہو تا ہے ۔۔۔۔اور طاہر صاحب کی ماں کا اس میں کیا قصو ر ہے کہ بار بار وہ بیچ میں آرہی ہین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جناب ظاہر السلام عسکری صاحب آپ معافی مانگ لیں اس آپ کی ذات پر کیا فرق پڑنے والا ہے؟ مہربانی کر کہ صلح کر لیں یہی اپ لوگون کے دین و ایمان کے لئے اچھا ہے
و السلام علیکم و رحمۃ اللہ
یہاں ایک تھریڈ اس بدتمیز دریدہ دہن طاہر اسلام عسکری کی جانب سے شروع کیا گیا تھا "سلفیت کے بھیس میں ناصبیت"
کافی دن بعد اس کے جواب میں تھریڈ شروع کیا گیا مرد کے بھیس میں مخنث
پہل کرنے والا یہ "غیر طاہر نمونہء اسلام" ہی تھا۔ جواب کا حق ہر اس انسان کو ہے جس پر کیچڑ اچھالا جائے۔ بے چارہ دباؤ ڈال رہا تھا اردو مجلس پر، اردو مجلس انتظامیہ تو اس کی بدمعاشی سے ڈری نہیں نہ ہی اس کو ان بلاک کیا گیا بلکہ الٹا پابندی کی مدت بڑھ گئی تو موصوف کو میں آسان ہدف لگی۔ اس نے مجلس انتظامیہ کے بین کرنے کا غصہ مجھ پر اتارنا شروع کر دیا۔ اس کی ماں اس لیے بیچ میں آ رہی ہے کہ اس نے مجھے خوامخواہ پریشان کیا ہے۔ لیکن آپ کی بات ٹھیک ہے۔ بات اس کذاب تک ہی رہنی چاہیے، میں آئندہ اس کی ماں کا ذکر نہیں کروں گی۔ باقی خاندان کا کیا قصور۔ بات یہ ہے کہ یہ کذاب ہے، جھوٹے الزامات لگاتا ہے، جھوٹی قسمیں کھاتا ہے، دوسروں پر بے شمار لعنت کرتا ہے۔ دوسروں کی عقیدے کے بارے میں بکواس کر کے ان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایک ہی عقیدے کی ترویج کا کام کرنے والے دو فورمز کے درمیان فساد ڈال رہا ہے جب کہ اس کا اپنا عقیدہ معلوم نہیں۔
 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
یہ بھی معلوم ہوا کہ اس بدتمیز انسان نے میرا تعارف جانے بغیر ہی میرے عقیدے کے متعلق بکواس کی اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عقیدہ اس دریدہ دہن کے نزدیک کتنی سستی چیز ہے۔

upload_2016-11-11_22-50-21.png
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
جو احباب اس تھریڈ میں ہونے والی ’ تکرار ‘ کو نہیں دیکھ سکتے ، وہ ’ نظر انداز ‘ کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں ۔
اردو مجلس ، صراط الہدی یا کوئی بھی سلفی یا اسلامی فورم ، جہاں سے بھی اسلام پسندوں کی آواز اٹھ رہی ہے ، کتاب وسنت کی تعلیمات کی نشر و اشاعت ہورہی ہے ، ہم اللہ کی توفیق و تسدید سے اس کی تائید کرتے ہیں ، اور اس تائید کو کسی پر احسان نہیں ، بلکہ اپنے لیے توشہ آخرت سمجھتے ہیں ، یہ تھریڈ یہاں کیوں شروع ہے ، اور کیوں شروع رہے گا ، اس کی وضاحت میں شروع میں کر چکا ہوں ، مزید واضح انداز میں گزارش کردینا چاہتا ہوں کہ جس طرح اچھائی کی ترویج کرنا ایک مستحسن امر ہے ، اسی طرح کسی غلط رویہ پر تنقید ، اور اس کی نقاب کشائی بھی ضروری ہے ، ہر کوئی فورمز پر موڈریشن کی چھریاں تیز کرکے بیٹھ جائے گا ، اور اپنے ( یا اپنے قبیلے ) کے خلاف ہونے والی ہر بات کو حذف کرتے رہے گا تو میری نظر میں یہ کوئی مثبت اقدام نہیں ، یہ خود کو ایک طرح سے تنقید سے ماورا ہی سمجھنا ہے ۔
اردو مجلس پر میرا زیادہ آنا جانا نہیں ہے ، لیکن سال پہلے جب یہ معاملہ شروع ہوا تھا ، فیس بک پر ، محدث فورم پر انٹرنیٹ پر فعال ہونے والے کئی ایک پرانے نئے لوگوں نے مجھے پیغامات کے ذریعے ایسی باتیں بتائیں تھیں ، جس سے مجھے لگا کہ اس صورت حال کو منظر عام پر آ ہی جانا چاہیے ۔
ایک بات جو اس سلسلے میں سب سے زیادہ بری ہے وہ یہ کہ ایک طرف تو ’ حرمت فورم ‘ کی دھائی دی جارہی ہے ، دوسری طرف خود پورے پورے خاندانوں کو تکرار کے ساتھ لپیٹ میں لیا گیا ہے ، اور ایک رکن کے معاملے کو اس کے سسرال ، رشتہ داروں کے ساتھ جوڑا گیا، حالانکہ انہیں سرے سے اس ’ تو تکار ‘ کی خبر ہی نہیں ہے ۔
بات میں وزن پیدا کرنے کے لیے قسم اٹھانا ، سنت الہی ، طریقہ نبوی ، اور داب سلف صالحین ہے ، میں قسم اٹھا کر کہہ سکتا ہوں کہ عسکری صاحب نے اپنی صوابدید پر اس مسئلہ کو یہاں اٹھایا ، بعد میں فورم کی سطح پر بات آئی تو میں نے بطور انتظامیہ رکن حالیہ تھریڈ شروع کیا ، اس دورانیہ میں مجھے ان کے رشتہ داروں کی طرف سے کوئی ہدایت نہیں ملی ، کوئی آرڈر جاری نہیں ہوا ، لہذا اس کے باوجود بار بار سسرالیوں اور رشتہ داروں کو بیچ میں لانے والوں کو علم و فضل کی حرمت کا ہی خیال رکھ لینا چاہیے، اس طرح کا الزام لگانے والوں کا شاید یہ خیال ہے کہ سسرالیوں کو بھی ان کی طرح بہت فرصت ہوگی کہ اپنے دینی مدارس ، قرآنی کلاسز ، تحقیقی مجلسیں اور علمی مشروعات چھوڑ کر اس طرح کے دوسرے تیسرے درجے کے مسائل میں اوقات صرف کریں گے ۔
ایک بات کو میں مکرر دہرانا چاہتا ہوں کہ اس طرح کے بعض مسائل میں بعض اراکین سے اختلاف کی بنیاد پر دونوں فورمز کے کئی سمجھدار اراکین ایک دوسرے سے بھرپور مستفید ہوتے رہتے ہیں ، ام نور العین صاحبہ کے دوران گفتگو اخلاقی رویے سے شدید اختلاف کے باوجود ، ان کی کئی تحریریں بالخصوص خواتین کے مسائل کے تعلق سے اب بھی ضرورت پڑے تو لوگوں کو اس طرح رہنمائی کرتے ہیں ، بلکہ اردو مجلس کی اس خصوصیت کو میں کئی ایک جگہ ذکر بھی کر چکا ہوں کہ وہاں خواتین کے لیے دینی رہنمائی کا انتظام محدث فورم سے بہتر ہے ، کیونکہ ان کی طرح محدث فورم پر کوئی بھی صاحب علم خاتون فعال نہیں ہیں ۔
تقریبا ایک ڈیڑھ ماہ پہلے میں نے وصال چینل پر ایگ پروگرام کیا تھا ، جس میں میری شدید خواہش تھی کہ اردو مجلس کے سینئر رکن سید اعجاز شاہ صاحب کو شامل کیا جائے ، ان سے رابطہ بھی ہوگیا ، لیکن ان کی طبیعت کی ناسازی کے سبب وہ براہ راست شریک تو نہ ہوئے ، البتہ انہوں نے میری گزارش پر تین چار بنیادی سوالات کے تفصیلی جوابات لکھ کر عنایت فرمائے ، دوران پروگرام بھی جتنا ہوسکا ، اردو مجلس کا انٹرنیٹ کی دنیا میں اولین اردو فورم ہونے کا تذکرہ کیا ۔ ان باتوں کا مقصد کسی سے کریڈٹ لینا نہیں ، بلکہ عام اراکین کو یہ بتلانا ہے کہ جو بات اچھی ہو ، قابل تعریف ہو ، ہم اسے اپنا فرض سمجھ کر ذکر کرتے ہیں ، کوئی خوبی ہمارے بھائی بہن کے اندر بھی ہو تو اسے بطور فخر بیان کرنے کا حوصلہ اللہ تعالی نے ہمیں دیا ہے ، خود عسکری صاحب کے کئی افکار سے مجھے شدید اختلاف ہے ، آپس میں تلخی بھی ہوجاتی ہے ، کئی جگہ پر اس کا اظہار بھی کیا ہے ، لیکن اس کے باوجود ان کی خوبیوں کو بیان کرنے میں کبھی بخل سے کام نہیں لیا ۔
 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
جو بات خضر حیات کی ساری لفاظی میں کہیں نہیں ملے گی وہ یہ کہ طاہر اسلام عسکری نے کچھ لوگوں کو ناصبی کہا جن کو ناصبی ثابت کرنے میں سال بعد بھی ناکام ہے۔ اسی لیے یہ دوسروں کو بنا ثبوت عقیدے میں متہم کرنے والا شخص ہے۔ اب بات کو جتنی مرضی علمی لفاظیوں کی دم لگا لیں۔ بات اتنی ہی ہے۔ اس کو چاہے تو اگلے سال تک گھسیٹ لیں اور لگے رہیں داد تحقیق دینے۔ میری ناصبیت ثابت نہیں ہو گی۔ البتہ طاہر اسلام عسکری کا کذب ظاہر ہے۔کذاب کو کذاب کہنا بھی ایک علمی خدمت ہے جو میں ضرور جاری رکھوں گی ۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top