• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات محدث فورم کی نئے سافٹ ویئر پر منتقلی : شکایات و مسائل

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم


عقیل بھائی زیر مشاھدہ کا مطلب ھے جن مراسلوں کو آپ نے کھولا یا وزٹ کیا مگر پڑھا یا نہیں پڑھا وہ زیر مشاھدہ ہیں۔ اس پر تریب وہی آئے گی، جن پر آپکا وزٹ ہوا ہو گا۔

اور تازہ ترین وہ ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ نشر ہوتے رہتے ہیں۔

میں نے کسی کے سوال پر جو سکرین شوٹ دیا وہ تازہ ترین سے تھا جس میں دونوں مراسلے نظر آ رہے ہیں۔

والسلام
 

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
السلام علیکم


عقیل بھائی زیر مشاھدہ کا مطلب ھے جن مراسلوں کو آپ نے کھولا یا وزٹ کیا مگر پڑھا یا نہیں پڑھا وہ زیر مشاھدہ ہیں۔ اس پر تریب وہی آئے گی، جن پر آپکا وزٹ ہوا ہو گا۔

اور تازہ ترین وہ ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ نشر ہوتے رہتے ہیں۔

میں نے کسی کے سوال پر جو سکرین شوٹ دیا وہ تازہ ترین سے تھا جس میں دونوں مراسلے نظر آ رہے ہیں۔

والسلام
کنعان بھائی یہ بھی بتا دے کہ ذاتی پیغام بیجھنے کا کیا طریقہ ہے؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
شاکر بھائی!
دو باتیں اور نوٹ کر لیں:
ایک تو یہ کہ ذاتی پیغام کا آپشن کام نہیں کر رہا
اور دوسرا یہ کہ جب اپنے تھریڈز چیک کرتے ہیں تو پتہ نہیں چلتا کسی نے آخری ریپلائی کی ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
ماشاءاللہ۔۔۔آفس سے گھر پہنچتے تک اتنی ساری شکایات۔۔۔۔۔۔۔۔
گویا آج بھی آرام کا موقعہ نہیں ملے گا۔ ابتسامہ۔

ذاتی پیغام:
جو چیز پرانے سافٹ ویئر پر "ذاتی پیغام" کہلائی جاتی تھی، وہ اب "گفتگو" کہلاتی ہے۔ لہٰذا کسی بھی یوزر کے نام پر کلک کریں اور اوپن ہونے والی چھوٹی سی ونڈو میں "گفتگو کا آغاز کریں" کے الفاظ ڈھونڈیں۔ اور اس پر کلک کریں۔ اس سے آپ اس یوزر کو پیغام بھیج سکتے ہیں۔ پرانے سافٹ ویئر کے برعکس، اب آپ کے ذاتی پیغامات کسی دھاگے کی پوسٹس کی مانند نظر آئیں گے۔ اس سے گزشتہ گفتگو کا ریکارڈ دیکھنے میں آسانی رہے گی۔
نیز اب آپ ایک سے زائد لوگوں سے بیک وقت گفتگو کر سکتےہیں۔ دو بندے آپسی گفتگو میں کسی بھی تیسرے کو شرکت کی دعوت دے سکتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔ مزید آپ خود ایکسپلور کریں۔

ٹیگ:
دھاگے اور یوزر ٹیگنگ کی سہولت فی الحال شامل نہیں کی گئی ہے۔ ابھی بنیادی چیزیں سیٹ ہو جائیں، تو اس کے بعد آہستہ آہستہ یہ آپشن کھولے جائیں گے، ان شاء اللہ۔

زیر مشاہدہ:
اس کا مطلب وہ تمام موضوعات جن کی آپ اپ ڈیٹس وصول کرنا چاہتے ہیں۔ عموماً آپ جس دھاگے میں کوئی پوسٹ کریں گے وہ خودبخود آپ کے "زیر مشاہدہ" موضوع میں شامل ہو جائے گا۔ تاکہ آپ کی پوسٹ کے بعد جو بھی پوسٹ ہو، اس کی اطلاع آپ کو "اطلاع نامے"والی ونڈو اور ای میل پر وصول ہو سکے۔ اگر آپ کسی خاص موضوع میں خود پوسٹ کئے بغیر، اس میں آنے والی نئی پوسٹس کی اطلاع بذریعہ ای میل وصول کرنا چاہتے ہوں، تو ہر دھاگے کے اوپر بائیں جانب "موضوع کو زیر مشاہدہ لائیں" والے بٹن پر کلک کر کے آپ اسے اپنے زیر مشاہدہ موضوعات کی فہرست میں شامل کر سکتے ہیں۔ اسی جگہ پر آپ "موضوع کا مشاہدہ ختم کریں" والا بٹن دبا کر زیر مشاہدہ موضوعات کی فہرست سے اسے خارج بھی کر سکتے ہیں۔ یہ اچھا فیچر ہے، اور احتیاط سے استعمال کریں تو بہت کام کی چیز ہے۔
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

شاکر بھائی آپ XenForoکا کون سا ورژن استعمال کر رہے ہیں ؟؟؟
دوسری بات یہ ہے کہ ممبر آن لائن کی چیٹ کا سوفٹ وئیر استعمال ہوسکتا ہے ؟؟؟؟ مجھے سوفٹ وئیر تو کچھ ملے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
تیسری بات یہ ہے کہ جب میں لاگ ان ہوتا ہوں تو گوگل سرچ اور فارم سرچ کی وجہ سے پچھلی آپشنیں نظر نہیں آتی ہیں لہذا سائز میں تبدیلی کر دیں

چوتھی بات یہ ہے کہ میری سکرین سائز 1024 768 ہے کچھ الفاظ مجھے دھندلے سے نظر آتے ہیں یا صیحح نظر نہیں آتے ہیں اسے بھی ممکن ہو سکے تو ڈارک کر دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

پانچویں بات کیا امیج سائز خود بخود ایڈجسٹ ہو جائے گا چاہے جتنی مرضی ریزلوشن کا ہو ؟؟؟

چھٹی بات فائل کتنے ایم بی تک اپلوڈ ہو جائے گی ؟؟؟

ساتویں بات میڈیا میں کون کون سی ویب سائٹ کا ربط دے سکتے ہیں ؟؟؟

جزاک اللہ خیرا
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
شاکر بھائی نئے سافٹ ویئر نے میری عمر میں ایک دم پورے 80 سال کا اضافہ کر دیا ہے۔ یہ شکایت نہیں ہے فقط توجہ مبذول کروا رہا ہوں۔
بھائی، تھوڑی سی تفصیل بتائیے۔ کیا براؤزنگ میں مشکل ہے؟ کوئی خاص آپشن نہیں مل رہا ہے؟ یا چیزیں اپنی جگہوں پر نہ ہونے کی وجہ سے ڈھونڈنی پڑ رہی ہیں؟ کوئی ایرر ہے؟

دراصل نئے سافٹ ویئر پر منتقلی ہر ایک کے لئے ہی "کمفرٹ زون" سے ذرا باہر کی چیز ہے۔ اس لئے یقیناً تھوڑی تکلیف کا سامنا تو ہوگا۔ لیکن یقین مانئے، ہم نے گزشتہ آٹھ دس ماہ کی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔ اور اس اپ گریڈ میں بھی کم و بیش ایک ماہ کا وقت لگا ہے۔ کیونکہ ہم نے نیا سافٹ ویئر پہلے سیکھنا تھا، اور چیزوں کو ممکن حد تک پرانے فورم کے مطابق پیش کرنا تھا۔پرانا ڈیٹا محفوظ طریقے سے نئے سافٹ ویئر پر منتقل کرنا تھا وغیرہ۔ ہمیں ایک ماہ لگا ہے تو آپ خود کو دو چار روز تو دیجئے، امید ہے کہ تین چار روز تک مستقل استعمال کے بعد آپ پھر سے خود کو جوان محسوس کرنے لگیں گے، تب تک سو سالہ بزرگ کی حیثیت سے آپ کو سات خون معاف ہیں۔۔۔ابتسامہ۔
 
Top