• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات محدث ویب سائٹس نیٹ ورک: تعاون درکار ہے

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
الحمدللہ، پے پال کے ذریعہ ڈونیشن کے آپشن کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پے پال کی آئی ڈی کے لئے محدث کے ساتھ روز اول سے تعاون کرنے والی ایک اہم شخصیت کے مشکور ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں دین و دنیا کی خیر و برکتیں نصیب فرمائیں۔
میں نے بس ایک روز ان سے درخواست کی کہ پے پال کی آئی ڈی بنانے میں مدد کیجئے اور اگلے روز انہوں نے پے پال آئی ڈی بنا ڈالی، علیحدہ بینک اکاؤنٹ لے کر پے پال کی آئی ڈی کو اس سے منسلک کر ڈالا۔

کنعان بھائی کا بھی شکریہ کہ انہوں نے تمام تکنیکی تفصیلات اور ٹپس مہیا کیں۔
کریڈٹ کارڈز رکھنے والے، بیرون ملک مقیم اور پے پال اکاؤنٹ ہولڈرز باسہولت آن لائن ہی ڈونیشن بھیج سکتے ہیں۔

ڈونیشن بذریعہ پے پال

http://forum.mohaddis.com/donate/

اس کے علاوہ ویسٹرن یونین اور دیگر منی ٹرانسفر سروسز کے ذریعے بھی رقم بھیجی جا سکتی ہے۔
تفصیلات پہلی پوسٹ میں بھی اپ ڈیٹ کر دی گئی ہیں۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ خیرا شاکر بھائی! اللہ تعالیٰ آپ کو اور اس معاملے اور دیگر دینی کاموں میں تعاون کرنے والے تمام خواتین وحضرات کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں
آمین
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
یونیکوڈ حدیث پراجیکٹ
کسی حدیث مبارکہ کا ریفرنس، اردو ترجمہ، تشریح اور حکم وغیرہ۔
مجھے یہ بتائیں کہ اس پراجیکٹ کا کیا سٹیٹس ہے؟ کب تک مکمل ہو گا؟ حدیث کی کون کون سی کتابیں اس میں شامل کی جا رہی ہیں؟ کن کے تراجم کے ساتھ؟
http://compsi.com/aqfs/
یہاں پر جو سافٹ وئیر موجود ہے، آپ اس کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ آپ کا یہ کام اس سے کس قدر مختلف ہو گا؟برائے مہربانی رہنمائ فرمائیں۔
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
مجھے یہ بتائیں کہ اس پراجیکٹ کا کیا سٹیٹس ہے؟ کب تک مکمل ہو گا؟ حدیث کی کون کون سی کتابیں اس میں شامل کی جا رہی ہیں؟ کن کے تراجم کے ساتھ؟
http://compsi.com/aqfs/
یہاں پر جو سافٹ وئیر موجود ہے، آپ اس کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ آپ کا یہ کام اس سے کس قدر مختلف ہو گا؟برائے مہربانی رہنمائ فرمائیں۔
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
محترم بھائی! اس پروگرام کی ویب اپلیکیشن تقریباً تیار ہو چکی ہے۔ اس وقت ڈیٹا اینٹری جاری ہے۔ سب سے پہلے ہم سنن ابو داؤد کی اینٹری کر رہے ہیں۔ ابھی یہ پراجیکٹ ابتدائی مراحل میں ہے۔ اسے مکمل ہونے میں دو سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔ ہمارا پروگرام یہ ہے کہ جب ابو داؤد مکمل ہوجائے گی تو ہم اس پروگرام کو لانچ کر دیں گے ان شاء اللہ! باقی کتابیں اسی میں ایڈ ہوتی رہیں گی۔

فی الوقت ہمارا پروگرام صحاح ستہ کا ہے، جب یہ مکمل ہوجائیں گی تو اس وقت صورتحال کے مطابق مزید کتب (مثلاً موطا امام مالک، مسند امام احمد، سنن دارمی وغیرہ) کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

جہاں تک تراجم کی بات ہے تو ہمارا ذہن تین مختلف تراجم دینے کا ہے، سب سے پہلے مکتبہ دار السلام کا صحاح ستہ کا ترجمہ شامل کیا جائے گا، ان شاء اللہ!

در اصل اس پروگرام کا آئیڈیا ایزی قرآن وحدیث اور بعض دیگر عربی پروگرام (مثلاً کتب تسعہ) وغیرہ سے ہی لیا گیا ہے۔ ایزی قرآن وحدیث ایک علمی اور بڑا پراجیکٹ ہے، اللہ تعالیٰ ان کی یہ عظیم خدمت قبول فرمائیں اور اسے ان کیلئے صدقہ جاریہ بنائیں۔

ہمارا ایزی قرآن وحدیث سے فرق یہ ہوگا کہ وہ ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن ہے یہ ویب اپلیکیشن ہوگی، ان شاء اللہ! جسے ڈاؤن لوڈ کرکے آف لائن بھی استعمال کیا جا سکے گا، اور (مکتبہ شاملہ کی طرح) آن لائن پروگرام سے اس کی Synchronization بھی ہوگی، ان شاء اللہ! کسی شخص کو کسی حدیث مبارکہ کا متن یا اردو ترجمہ چاہئے ہوگا تو وہ بجائے بذات خود لکھنے یا کسی کتاب سے ٹائپ کرنے کی ہماری ایپلیکیشن سے اٹھا لے گا، اس سے حدیث کے متن اور ترجمہ میں غلطی کا امکان نہیں رہے گا۔ ساتھ ساتھ حکم بھی موجود ہوگا۔ یہ احادیث مبارکہ دوسرے احباب کو ترجمہ اور حکم کے ساتھ شیئر بھی کی جا سکیں گی۔

کسی حدیث کی سرچنگ عربی یا اردو الفاظ کے ساتھ ساتھ راوی یا موضوع کے ذریعے بھی ہو سکے گی۔

مجھے امید ہے کہ میں کسی حد تک اپنی بات سمجھانے میں کامیاب ہوا ہوں گا۔

اللہ تعالیٰ جلد از جلد یہ پراجیکٹ مکمل کرا دیں اور اسے ہمارے لئے اور اس میں کسی قسم کا علمی، مادی یا دعا کر کے ہی حصّہ ڈالنے والوں کیلئے صدقہ جاریہ بنا دیں کہ ہمارے فوت ہونے کے بعد بھی جب تک لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے رہیں، ہمیں اس کا ثواب ملتا رہے۔ آمین یا رب العٰلمین!

اس اپلیکیشن میں اپنا حصّہ ڈالنے کیلئے یہاں کلک کریں!

http://forum.mohaddis.com/goals/حدیث-پراجیکٹ.1/
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ماشاء اللہ ۔
اس دھاگہ کو ترو تازہ رہنا چاہیے ۔ خاص طور پر اب تو ایک عرصہ گزر گیا ان معلومات کو ۔ اور یقینا جن کاموں کے ابتدائی مراحل کا تذکرہ کیا گیا ہے وہ یا تو تکمیل کو پہنچنے والے ہیں یا مکمل ہوچکے ہوں گے ۔ ان شاء اللہ ۔
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
679
ری ایکشن اسکور
743
پوائنٹ
301
جی خضر حیات بھائی!
دین کے کام ہمیشہ اہل خیر حضرات کے تعاون سے چلتے ہیں،اور فروغ اسلام کی کوششوں کو جلا بخشتے ہیں۔اگر امریکی بل گیٹس اپنی جائداد کا کل 80 فیصد حصہ عیسائیت کے فروغ کے لئے وقف کر سکتا ہے تو ہم مسلمان اس میدان میں آخر پیچھے کیوں ؟حالانکہ اس کا وقف اللہ کے ہاں کوئی اہمیت نہیں رکھتا ،جبکہ ہمیں اللہ سے اجر کی سو فیصد امید ہے۔ان شاء اللہ
آج کل سائٹ مالی مشکلات کا شکار ہے ،تمام اہل خیر سے پرزور اپیل ہے کہ وہ دست تعاون آگے بڑھائیں۔
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
679
ری ایکشن اسکور
743
پوائنٹ
301
ماشاء اللہ ۔
اس دھاگہ کو ترو تازہ رہنا چاہیے ۔ خاص طور پر اب تو ایک عرصہ گزر گیا ان معلومات کو ۔ اور یقینا جن کاموں کے ابتدائی مراحل کا تذکرہ کیا گیا ہے وہ یا تو تکمیل کو پہنچنے والے ہیں یا مکمل ہوچکے ہوں گے ۔ ان شاء اللہ ۔
اکاونٹ ترو تازہ
 
Top