• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات محدث ٹائپنگ پراجیکٹ: یونیکوڈ کتب کی جانب پہلا قدم

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
آپ لوگ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، جزاک اللہ خیرا
چونکہ آپ لوگوں نے لکھنے کے لیے اتنی آسانی کی ہوئی ہے اس لیے میں نے بھی محدث ٹائپنگ میں رجسٹریشن کروا لیا ہے : )
فی الحال ایک دو سوالات ذہن میں ہیں ، صحابی رسول عبداللہ بن مسعود کا نام ایک صفحے پر آیا ہے اور نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ کی دستخط ہے لیکن میرے کی بورڈ پر وہ دستخط نظر نہیں آرہی، اسے کیسا لکھا جائے؟
اور ایک سوال یہ ہے کہ پی ڈی ایف میں ایک لائن میں جتنے الفاظ ہیں اتنے ہی لکھنے ہیں یا ایک ساتھ مکمل پیراگراف کمپلیٹ کرنا ہے
لکھنے کے تمام اصول و ضوابط تیار کیے گئے ہوں تو درخواست ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ شیئر کیے جائیں۔ اس سے لکھنے میں مزید آسانی ہوگی ان شاءاللہ
بارک اللہ فیکم
 
ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کلیم حیدر [Mohaddis Forum]بھائی کیا آپ کے پاس اِن پیچ کی صورت میں اچھا خاصا مواد ہے ؟؟؟ایسی صورت میں اِن پیچ کو یونیکوڈ میں کنورٹ کرنا کافی آسان ہے
جزاک اللہ خیرا
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
اسلام علیکم
شاکر بھائی کتابیں تو بہت کم ہیں اس میں۔ چند بڑی کتابیں بھی ڈال دیں جیسے تاریخ ابن کثیر وغیرہ تو اچھا رہے گا۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
رضا بھائی،
بیک اینڈ سے ہم نے مزید کتابیں بھی اپ لوڈ کی ہوئی ہیں، لیکن ان کو ابھی پبلش نہیں کیا ہے۔ جیسے جیسے کتب ٹائپ ہوتی جائیں گی، وہ غائب ہوتی جائیں گی اور ان کی جگہ خود بخود نئی کتابیں لیتی جائیں گی۔
ایک ساتھ بہت سی کتب پبلش کرنے میں مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ پھر کوئی بھی کتاب مکمل ٹائپ نہیں ہو پاتی۔ اب یہ کہ الحمدللہ چند ہی روز میں آپ احباب کی مدد سے تین چار کتابیں ٹائپ ہو چکی ہیں۔ باقی کئی قطار میں ہیں۔
ویسے کون کون سی کتابیں یونیکوڈ میں ہونی چاہئیں اس پر بھی ساتھ ساتھ بات کرتے چلیں تو بہتر رہے گا۔ ہم نے معیار یہ رکھا تھا کہ کتاب اہم ہو، پہلے سے نیٹ پر موجود نہ ہو (یا اس کی ٹائپنگ پر کام نہ ہو رہا ہو، جیسے کہ نماز نبوی اور الرحیق المختوم وغیرہ پر اردو مجلس فورم پر کام جاری ہے) اور اس میں عربی عبارات کم ہوں، کیونکہ اکثر یوزرز عربی ٹائپ کرنے میں دقت محسوس کرتے ہیں۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
آپ لوگ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، جزاک اللہ خیرا
چونکہ آپ لوگوں نے لکھنے کے لیے اتنی آسانی کی ہوئی ہے اس لیے میں نے بھی محدث ٹائپنگ میں رجسٹریشن کروا لیا ہے : )
فی الحال ایک دو سوالات ذہن میں ہیں ، صحابی رسول عبداللہ بن مسعود کا نام ایک صفحے پر آیا ہے اور نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ کی دستخط ہے لیکن میرے کی بورڈ پر وہ دستخط نظر نہیں آرہی، اسے کیسا لکھا جائے؟
اور ایک سوال یہ ہے کہ پی ڈی ایف میں ایک لائن میں جتنے الفاظ ہیں اتنے ہی لکھنے ہیں یا ایک ساتھ مکمل پیراگراف کمپلیٹ کرنا ہے
لکھنے کے تمام اصول و ضوابط تیار کیے گئے ہوں تو درخواست ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ شیئر کیے جائیں۔ اس سے لکھنے میں مزید آسانی ہوگی ان شاءاللہ
بارک اللہ فیکم
تعاون کے لئے جزاکم اللہ خیرا۔
بہتر تو یہ ہے کہ رضی اللہ عنہ، صلی اللہ علیہ وسلم ، علیہ السلام وغیرہ جیسے الفاظ مکمل ٹائپ کئے جائیں بجائے کسی شارٹ کی سے لکھنے کے۔
کیونکہ مثلا یوں ﷺ لکھنے سے، موبائل وغیرہ پر نہیں پڑھا جا سکتا۔ اسی طرح جن کمپیوٹرز پر جمیل نستعلیق فونٹ نہیں ہوگا، شاید وہاں بھی اسے درست پڑھنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس کے برعکس، صلی اللہ علیہ وسلم، یوں لکھنے سے ہر جگہ اور ہر فونٹ میں بآسانی پڑھا جا سکتا ہے۔
خیر، یہ کام ہم کتاب مکمل ٹائپ ہو جانے کے بعد Replace All کے زریعے سے بھی کر سکتے ہیں۔ لہٰذا آپ چاہیں تو رضی اللہ عنہ لکھنے کے لئے Alt+ Shift + R دبا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ Alt وہ والا دبانا ہے جو کی بورڈ پر دائیں جانب ہوتا ہے۔ مکمل لے آؤٹ نیچے ملاحظہ کریں۔

اسی طرح پی ڈی ایف سے ٹائپنگ کے دوران آپ پیراگراف کو مدنظر رکھیں۔ پی ڈی ایف میں لائن ختم ہونے پر ایڈیٹر میں بھی لائن ختم ہونا ضروری نہیں۔ لہٰذا اینٹر فقط تب ہی دبائیں جب پیراگراف ختم ہو رہا ہو۔ اسی طرح ہیڈنگ 1، ہیڈنگ 2، ہیڈنگ 3 کا بھی کثرت سے اور درست طور پر استعمال کرنا ضروری ہے۔ خصوصاً عربی عبارت پر عربی فونٹ لگانا بھی ضروری ہے۔ کہیں قرآنی آیت ہو تو بہتر ہے tanzil.net سے کاپی کر کے پیسٹ کر لیا کریں۔ ہم فارمیٹنگ کی مزید تفصیلات ان شاء اللہ ٹائپنگ ویب سائٹ ہی پر جلد ہی اسکرین شارٹس سمیت شامل کر دیں گے۔

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کلیم حیدر [Mohaddis Forum]بھائی کیا آپ کے پاس اِن پیچ کی صورت میں اچھا خاصا مواد ہے ؟؟؟ایسی صورت میں اِن پیچ کو یونیکوڈ میں کنورٹ کرنا کافی آسان ہے
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یاسر بھائی، ان پیج کا مواد بھی ان شاء اللہ ہم یونیکوڈ میں ساتھ ساتھ کنورٹ کرتے رہیں گے۔ لیکن ان پیج کی کتابیں سو ڈیڑھ سو سے زیادہ نہیں۔ ان میں بھی اکثر کتابچے ہیں اور بعض وہ کتابیں جو کافی عرصے سے نیٹ پر ہی موجود ہیں۔ اہم کتب کی شدید کمی ہے۔ اور ہمارا اگلا پروگرام محدث فورم اور محدث لائبریری کی اپ ڈیٹ کے بعد، محدث یونیکوڈ لائبریری کے اجراء کا ہے، کہ جس میں ہم تمام یونیکوڈ کتب کو کئی فارمیٹس میں آن لائن بہت سارے طریقوں سے سرچنگ کی سہولت کے ساتھ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے لئے جتنی بھی یونیکوڈ کتب ہوں، کم رہیں گی۔
 
ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یاسر بھائی، ان پیج کا مواد بھی ان شاء اللہ ہم یونیکوڈ میں ساتھ ساتھ کنورٹ کرتے رہیں گے۔ لیکن ان پیج کی کتابیں سو ڈیڑھ سو سے زیادہ نہیں۔ ان میں بھی اکثر کتابچے ہیں اور بعض وہ کتابیں جو کافی عرصے سے نیٹ پر ہی موجود ہیں۔ اہم کتب کی شدید کمی ہے۔ اور ہمارا اگلا پروگرام محدث فورم اور محدث لائبریری کی اپ ڈیٹ کے بعد، محدث یونیکوڈ لائبریری کے اجراء کا ہے، کہ جس میں ہم تمام یونیکوڈ کتب کو کئی فارمیٹس میں آن لائن بہت سارے طریقوں سے سرچنگ کی سہولت کے ساتھ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے لئے جتنی بھی یونیکوڈ کتب ہوں، کم رہیں گی۔
شاکر بھائی آپ جن سے کتابیں خریدتے ہیں کیا وہ آپ کو اِن پیچ فارمیٹ میں دے سکتے ہیں ۔۔۔۔اُنہیں آپ اپنے پروجیکٹ کے متعلق بتائیں اُمید ہے کہ وہ آپ کے ساتھ تعاون کریں گے ان شاءاللہ
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ویسے کون کون سی کتابیں یونیکوڈ میں ہونی چاہئیں اس پر بھی ساتھ ساتھ بات کرتے چلیں تو بہتر رہے گا۔
شاکربھائی !
مقالات حدیث از مولانا اسمعیل سلفی رحمہ اللہ
تحریک آزادی فکر از مولانا اسمعیل سلفی
مکالمات نورپوری از مولانا نورپوری رحمہ اللہ
یہ تینوں کتابیں محدث لائبریری میں موجود ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کو بھی ٹائپنگ لسٹ میں لگادیں ۔
یہ تینوں کتابیں نہایت اہم کتب میں سے ہیں ۔
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
شیخ زبیر علی زئی کی کتب اور شیخ رئیس احمد ندوی کی کتاب اللمحات ٹائپنگ کے لیے ضرور لگانا۔ اور بھائی برائے مہربانی عربی فونٹ کا کلر چینج کر دیں۔ صرف اس کلر کی وجہ سے ہی میرا عربی لکھنے کو دل نہیں کرتا :P
جزاک اللہ خیرا۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
شاکر بھائی آپ جن سے کتابیں خریدتے ہیں کیا وہ آپ کو اِن پیچ فارمیٹ میں دے سکتے ہیں ۔۔۔۔اُنہیں آپ اپنے پروجیکٹ کے متعلق بتائیں اُمید ہے کہ وہ آپ کے ساتھ تعاون کریں گے ان شاءاللہ
محترم بھائی،
اس سلسلے میں ہم کئی مرتبہ اردو بازار، لاہور کا پورا چکر لگا چکے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ناشرین ابھی تک انٹرنیٹ وغیرہ کی افادیت تک سے بھی آگاہ نہیں۔ اسی لئے آپ کو کسی ناشر کی ویب سائٹ بھی نظر نہیں آتی، سوائے چند ایک کے۔ ان پیج تو چھوڑئیے، وہ پی ڈی ایف نہیں دیتے، ورنہ ہمیں اسکین کرنے کی بھلا کیا ضرورت تھی؟
لہٰذا اپنی مدد آپ کے تحت کام جاری ہے۔ ان سے توقع رکھنا درست نہیں۔ ہاں کسی کے کسی ناشر سے تعلقات ہوں اور وہ ان سے بات کر کے ان پیج فائلز دلوا سکیں تو اس جیسی تو کوئی بات ہی نہیں۔ ہماری ریسرچ کے مطابق تو اس پر کوئی تیار نہیں ہوتا۔ واللہ اعلم۔
 
Top