- شمولیت
- جنوری 08، 2011
- پیغامات
- 6,595
- ری ایکشن اسکور
- 21,397
- پوائنٹ
- 891
رضا بھائی، عربی کا کلر بھی تبدیل کر دیں گے جلد ہی۔ ان شاء اللہ۔شیخ زبیر علی زئی کی کتب اور شیخ رئیس احمد ندوی کی کتاب اللمحات ٹائپنگ کے لیے ضرور لگانا۔ اور بھائی برائے مہربانی عربی فونٹ کا کلر چینج کر دیں۔ صرف اس کلر کی وجہ سے ہی میرا عربی لکھنے کو دل نہیں کرتا :P
جزاک اللہ خیرا۔
لیکن آپ اس کی فکر نہ کریں۔ کیونکہ یہ تو فقط ٹائپنگ یوٹیلیٹی ہے۔ اس کی آؤٹ پٹ تو ہمیں ورڈ فائل اور ایچ ٹی ایم ایل فائلز کی صورت میں ملے گی۔
اور ہم ایک کلک پر پوری سائٹ پر ہر جگہ ہیڈنگ ون، ٹو، تھری یا عربی فونٹ کا سائز کلر تبدیل کر سکتے ہیں۔ لہٰذا اگر آپ کے ٹائپ کردہ صفحات پر ہرا رنگ لگ بھی گیا ہے تو فکر نہ کریں وہ بھی ایک کلک میں تبدیل ہو جائے گا۔ ان شاءاللہ۔
یہ سسٹم دراصل ایک طرح کا انٹرچینج رہے گا محدث لائبریری (پی ڈی ایف) اور محدث یونیکوڈ لائبریری کے بیچ۔ یہاں جو بھی کتب ٹائپ ہوں گی، ان شاء اللہ وہ سب محدث یونیکوڈ لائبریری سائٹ پر پیش کی جاتی رہیں گی۔