جزاک اللہ حسن بھائی جان۔ لیکن ہمارا تجربہ یہ بتاتا ہے کہ ڈراپ باکس کو اس طرز پر استعمال کرنے میں بہت مسائل ہیں۔ سب سے اہم مسئلہ تو یہ ہے کہ ڈراپ باکس بینڈوڈتھ کی حد لگاتا ہے۔ یعنی اگر زیادہ یوزرز آپ کے اس لنک کو ایکسس کرنا شروع کر دیں گے تو ڈراپ باکس کے تمام پبلک یو آ ر ایل تین دن کے لئے بلاک کر دئے جاتے ہیں۔ ہمارے کتاب و سنت لائبریری میں بھی ڈراپ باکس تیسرے سرور کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور دو عدد متبادل سرور ہونے کے باوجود اکثر ہمارا ڈراپ باکس کا اکاؤنٹ تین دن تک کے لئے بند کر دیا جاتا ہے۔ چونکہ ڈراپ باکس اس مقصد کے لئے نہیں بنایا گیا ہے، لہٰذا درج بالا طریقہ استعمال کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم ڈراپ باکس کو کسی ہوسٹنگ کمپنی کے متبادل کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، جس کی ڈراپ باکس کی ٹرمز میں اجازت نہیں ہے۔۔!
اس کا ایک متبادل حل موجود ہے۔ جو میں آپ کو بذریعہ ای میل روانہ کر دیتا ہوں ان شاءاللہ۔