• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محرمات : حرام امور جن سے بچنا ضروری ہے

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
(٧٠) دہشت گردی کرنا
دہشت گردی سے مراد کسی معاشرے کے امن و امان کو خراب کرنااور اس میں خوف وہراس'تشدد اور دہشت کی فضا پھیلانے کی کوشش کرنا ہے۔ اس کو قرآن کی اصطلاح فساد فی الأرض کہا گیا ہے۔ یہ کفار کی طرف سے ہو یا مسلمانوں کی طرف سے 'دونوں صورتوں میں حرام ہے۔ مسلمان معاشروں میں ایک دہشت گردی تو امریکہ اور اس کے حواریین کر رہے ہیں اور دوسری خود مسلمان کر رہے ہیں جس کی معروف صورتیں بڑے بڑے شہروں میں ڈاکے ڈالنا' لوٹ مار کرنا' لوگوں کو بغیر کسی وجہ کے کھلے عام قتل کرنا اور خواتین سے اجتماعی زیادتی وغیرہ ہیں۔ اس دہشت گردی یا فساد فی الأرض کی سزا قرآن کی درج ذیل آیت میں بیان ہوئی ہے :
إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِ‌بُونَ اللَّـهَ وَرَ‌سُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْ‌ضِ فَسَادًا أَن يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْ‌جُلُهُم مِّنْ خِلَافٍ أَوْ يُنفَوْا مِنَ الْأَرْ‌ضِ ۚ ذَٰلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا ۖ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَ‌ةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ (المائدہ :٣٣)
سوااس کے نہیں ان لوگوں کی سزا جو کہ اللہ اور اس کے رسول ۖ سے جنگ کرتے ہیں یا زمین میں فساد پھیلاتے ہیں' یہ ہے کہ ان ٹکڑے ٹکڑے کر کے قتل کیا جائے یا ان کو سولی دی جائے یا ان کے مخالف سمت سے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے جائیں یا ان کو ملک بدر کر دیا جائے۔ یہ تو ان کے لیے دنیا کی زندگی کی رسوائی ہے اور آخرت میں بھی ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔
اس آیت مبارکہ میں دہشت گردوں اور ڈاکوؤں وغیرہ کے لیے چار سزائیں بیان کی گئی ہیں۔ جرم کی شدت اور نوعیت کو دیکھتے ہوئے ایسے اشخاص کے لیے قاضی یا جج ان میں سے کوئی بھی سزا جاری کر سکتے ہیں ۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
حواشی
١) تفسیر ابن کثیر' سورة لقمٰن : ٦
٢) صحیح البخاری' کتاب الاشربة' باب ما جاء فیمن یستحل الخمر ویسمیہ بغیر اسمہ۔
٣) سنن الترمذی' کتاب الفتن عن رسول اللہۖ' باب ما جاء فی علامة حلول المسخ والخسف۔
٤) صحیح مسلم' کتاب اللباس والزینة' باب النساء الکاسیات العاریات المائلات الممیلات۔
٥) صحیح البخاری' کتاب اللباس' باب الوصل فی الشعر۔
٦) صحیح البخاری' کتاب اللباس' باب عذاب المصورین یوم القیامة۔
٧) صحیح مسلم' کتاب اللباس والزینة' باب تحریم تصویر صورة الحیوان وتحریم اتخاذ مافیہ۔
٨) مسند احمد:٢٦٧١۔
٩) صحیح البخاری' کتاب اللباس' باب نقض الصور۔
١٠) صحیح البخاری' کتاب بدء الخلق ' باب اذا وقع الذباب فی شراب احدکم فلیغمسہ فان فی احدی جناحیہ دائً وفی الاخری شفائً ۔
١١) صحیح مسلم' کتاب الجنائز' باب النھی عن الجلوس علی القبر والصلاة علیہ ۔
١٢) شرح النووی علی الصحیح المسلم' کتاب الجنائز' باب النھی عن الجلوس علی القبر والصلاة علیہ۔
١٣) صحیح البخاری' کتاب الجنائز' باب لیس منا من شق الجیوب۔
١٤) سنن ابن ماجہ' کتاب ما جاء فی الجنائز' باب ما جاء فی النھی عن ضرب الخدود وشق الجیوب۔
١٥) صحیح مسلم' کتاب الجنائز' باب التشدید فی النیاحة۔
١٦) صحیح البخاری' کتاب الادب' باب الھجرة۔
١٧) موطا امام مالک' کتاب الجامع' باب ما جاء فی المھاجرة۔
١٨) صحیح مسلم' کتاب الشعر' باب تحریم اللعب بالنردشیر۔
١٩) شرح النووی علی الصحیح المسلم' کتاب الشعر' باب تحریم اللعب بالنردشیر۔
٢٠) صحیح بخاری'کتاب الایمان' باب خوف المؤمن من أن یحبط عملہ۔
٢١) سنن نسائی'کتاب تحریم الدم'باب تعظیم الدم۔
٢٢) صحیح مسلم'کتاب الفتن وأشراط الساعة'باب اذا تواجہ المسلمان بسیفھما۔
٢٣) صحیح مسلم'کتاب البر و الصلة و الآداب'باب النھی عن الاشارة بالسلاح الی مسلم۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top