• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محرم میں ماتم اور نوحہ کرنا

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,080
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
111
بلاشبہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کا دن تاریخِ اسلام میں نہایت دردناک اور عظیم سانحہ ہے، لیکن اسلام میں ہر سال اس غم کو تازہ کرنا، ماتم کرنا، سینہ پیٹنا اور نوحہ خوانی کرنا ہرگز جائز نہیں۔
اللہ تعالیٰ نے مصیبت کے وقت صبر کی تلقین فرمائی ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
﴿وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ ۝ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۝ أُولَٰئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ﴾(سورۃ البقرۃ: 155-157)

’’اور صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجیے، جنہیں جب کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ کہتے ہیں: "بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔" یہی وہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی عنایتیں اور رحمت ہے، اور یہی ہدایت یافتہ ہیں۔‘‘

لہٰذا جب کسی مسلمان کو مصیبت پہنچے تو اسے صبر کرنا چاہیے، اللہ تعالیٰ سے اجر کی امید رکھنی چاہیے اور "إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ" پڑھنا چاہیے۔ شریعت نے ماتم، نوحہ خوانی، سینہ کوبی اور غم کی تجدید سے منع فرمایا ہے۔

والله أعلم بالصواب.
 
Top