• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمدیہ پاکٹ بک

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,766
پوائنٹ
1,207
تیسری حدیث:
عَنْ ثُوْبَانَ ؓ قَالَ قَالَ رَسُوْلَ اللّٰہ ﷺ وَاِنَّہٗ سیکون فِیْ اُمَّتِیْ کذَّابُوْنَ ثَلاَثُوْنَ کُلُّھُمْ یَزْعَمُ اَنَّہٗ نَبِیٌّ اللّٰہُ اَنَا خَاتَمُ النَّبِیِّیْنَ لَا نَبِیّ بَعْدِیْ(۴۱) (ابوداؤد ، ترمذی، مشکوٰۃ کتاب الفتن)
'' میری امت میں تیس جھوٹے پیدا ہوں گے۔ ہر ایک ان میں کا اپنے تئیں نبی ٹھہرائے گا۔ حالانکہ میں نبیوں کو ختم کرچکا ہوں، میرے بعد کوئی نبی پیدا نہ ہوگا معلوم ہوا امت محمدیہ میں جو نبی پیدا ہوگا کذاب ہوگا۔ ''
اسی باب میں دوسری روایت بخاری و مسلم کی میں ان دجالوں کذابوں کا قیامت تک ہونا فرمایا ہے۔
------------------------------
(۴۱) اخرجہ احمد فی مسندہٖ ص۲۷۸، ج۸ و ابوداؤد فی السنن ص۲۳۴، ج۱ کتاب الفتن باب ذکر الفتن و دلائلھا والترمذی مع تحفہ ص۲۲۷،ج۳ کتاب الفتن باب ماجاء لا تقوم الساعۃ حتی یخرج کذابون وابن ماجہ ص۲۹۲ فی الفتن باب ما یکون من الفتن والحاکم فی المستدرک ص۴۴۹،ج۴، کتاب الفتن باب اذا وضع السیف فی امتی وقال صحیح علی شرط الشیخین وأقرہ الذھبی داوردہ مرزا خدا بخش القادیانی فی عسل مصفّٰی ص۲۰۳، ج۲
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,766
پوائنٹ
1,207
چوتھی حدیث:
عَنِ العِرْبَاضَ بْنِ سَارِیَۃَ ؓ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہ ﷺ انہ قال انی عند اللّٰہ مَکْتُوْبٌ خاَتِمٌ النبیین وَاِنَّ اٰدَم لمنجدل فی طینتہ۔(۴۲)
'' آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آدم علیہ السلام جس زمانے میں گوندھی ہوئی مٹی کی ہیئت میں تھے میں اس وقت بھی خدا کے نزدیک نبیوں کو بند کرنے والا لکھا تھا۔'' (شرح السنۃ واحمد در مشکوٰۃ باب فضائل سید المرسلین)
---------------------------
(۴۲) اخرجہ احمد فی مسندہٖ ص۱۲۷،۱۱۸، ج۴ والبزار فی مسندہ اوردہ الھیثمی فی کشف الاستار ص۱۱۳،ج۳ کتاب علامات النبوۃ باب قدم نبوتہ وابن حبان فی صحیحہٖ رقم الحدیث ۶۳۷۰ والطبرانی فی معجم الکبیر ص۲۵۲،ج۱۸ الحدیث ۲۲۹۔ والحاکم فی المستدرک ص۶۰۰، ج۲ کتاب التاریخ باب ذکر اخبار سید المرسلین ﷺ وقال صحیح الاسناد وأقرہ الذھبی وابونعیم فی حلیۃ الاولیاء ص۸۹،ج۶ فی ترجمۃ ابوبکر الغسانی والبیھقی فی دلائل النبوۃ ص۱۳۰،ج۲ جماع ابواب المبعث باب الوقت الذی کتب فیہ محمدﷺ نبیاً واخرجہ البغدی فی شرح السنہ ص۲۰۷ ج۱۳ واوردہ القادیانی فی ملفوظاتہٖ ص۴۲۹، ج۱
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,766
پوائنٹ
1,207
پانچویں حدیث:
وعن جابر ان النبی ﷺ قال اَنَا قائد المرسلین ولا فحز وانا خاتم النبیین ولا فخر۔(۴۳)
'' فرمایا میں قائد انبیاء ہوں، میں خاتم الانبیاء ہوں یہ فخر سے نہیں کہتا ہوں۔''
----------------------------------------------
(۴۳) اخرجہ الدارمی ص۴۰، ج۱ المقدمۃ باب ما اعطی النبیﷺ من الفضل واردہ البغوی فی المصابیح السنہ ص۴۰،ج۳ والخطیب فی المشکوٰۃ ص۵۱۴،ج۲ باب فضائل سید المرسلین
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,766
پوائنٹ
1,207
چھٹی حدیث:
اِنَّ لِیْ اَسْمَاء اَنَا مُحَمَّدٌ وَاَنَا احمدُ اِلٰی قولہ وانا العاقب والعاقب الَّذِی لیس بعدہ نبی۔(۴۴)
'' فرمایا میرے کئی نام ہیں میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں، احمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں، عاقب ہوں اور عاقب سے مراد یہ ہے کہ جس کے بعد کوئی نبی نہ ہوگا۔'' (بخاری و مسلم، مشکوٰۃ باب اسماء النبی صلی اللہ علیہ وسلم )
------------------
(۴۴) متفق علیہ اخرجہ البخاری فی الصحیح ص۵۰۱،ج۱ کتاب المناقب باب ماجاء اسماء رسول اللہﷺ و مسلم فی الصحیح ص۲۶۱،ج۲ کتاب الفضائل باب فی اسمائہ ﷺ من روایت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ واوردہ القادیانی فی ازالہ اوہام ص۵۲۵ و روحانی ص۳۲۵،ج۳ وایضاً فی آئینہ کمالات اسلام ص۱۹۴
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,766
پوائنٹ
1,207
ساتویں حدیث:
قَالَ النَّبِیُّ ﷺ لَوْکَانَ بَعْدِیْ نبی لکانہ عمر بن الخطاب۔(۴۵)
'' اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر رضی اللہ عنہ ہوتا۔'' (ترمذی، مشکوٰۃ باب مناقب عمرؓ)
----------------------
(۴۵) اخرجہ احمد فی مسندہٖ ص۱۵۴،ج۴ والترمذی فی السنن مع تحفہ ص۳۱۵ج۴ فی المناقب باب مناقب عمر رضی اللہ عنہ والحاکم فی المستدرک ص۸۵،ج۳ کتاب معرفۃ الصحابۃ باب لوکان بعدی نبی وقال صحیح الاسناد و وافقہ الذھبی واوردہ القادیانی فی ازالہ اوہام ص۲۳۶ و روحانی ص۲۱۹،ج۳ وایضاً فی حمامۃ البشرٰی الٰی اھل مکۃ وصلحاء ام القرٰی ص۸۲ و روحانی ص۳۰۱،ج۷
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,766
پوائنٹ
1,207
آٹھویں حدیث:
قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ ﷺ لِعلی انت منی بمنزلۃ ھارون من موسیٰ الا انہ لا نبی بعدی۔(۴۶)
''اے علی رضی اللہ عنہ تو مجھ سے ایسا ہے جیسا ہارون موسیٰ سے، فرق یہ ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہ ہوگا۔'' (بخاری و مسلم، مشکوٰۃ باب مناقب علیؓ)
-----------------------
(۴۶) متفق علیہ اخرجہ البخاری فی الصحیح ص۵۲۶،ج۱ کتاب الفضائل الصحابۃ باب مناقب علی وایضاً فی المغازی من الصحیح ص۶۳۳،ج۲ باب غزوۃ تبوک و مسلم فی الصحیح ص۲۷۸،ج۲ کتاب فضائل الصحابۃ باب من فضائل علی واردہ مرزا خدا بخش القادیانی فی عسل مصفٰی ص۲۲۶، ج۱ و مرزا محمود فی تفسیرہٖ ص۲۵،ج۷
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,766
پوائنٹ
1,207
نویں حدیث:
کَانَتْ بَنُوْ اِسْرَائِیلَ تَسُوْسُھُمُ الْاَنبیاء کُلُّما ھَلَکَ نبی خلف نبی وانہ لانبی بعدی سیکون خلفا فیکثرون۔(۴۷)
'' بنی اسرائیل کی عنان سیاست انبیاء کے ہاتھوں میں رہی جب ایک نبی فوت ہوتا، اس کا جانشین نبی ہی ہوتا، مگر میرے بعد کوئی نبی نہ ہوگا، عنقریب خلفاء کا سلسلہ شروع ہوگا پس بکثرت ہوں گے۔''
اس حدیث کی تشریح قولِ مرزا سے یوں ہوتی ہے:
'' وحی و رسالت ختم ہوگئی مگر ولایت و امامت و خلافت کبھی ختم نہ ہوگی۔'' الخ (۴۸)
-----------------------------------------------------
(۴۷) اخرجہ البخاری فی الصحیح ۴۹۱،ج۱ کتاب احادیث الانبیاء باب ذکر عن بنی اسرائیل و مسلم فی الصحیح ص۱۲۶ ج۲ کتاب الامارۃ باب وجوب الوفاء بیعۃ الخلفاء
(۴۸) مکتوب مرزا مندرجہ بدر جلد ۲، نمبر۱۴ مورخہ ۱۴؍ جون ۱۹۰۶ء بحوالہ قمر الھدیٰ ص۱۷۱ مؤلفہ مولوی قمر الدین جہلمی لاہوری
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,766
پوائنٹ
1,207
دسویں حدیث:
اِنَّ الرسالۃ والنبوۃ قَدِ انْقَطعَتْ فلا رسول بعدی ولا نبی بعدی۔(۴۹)
رسالت اور نبوت منقطع ہوچکی ہے پس میرے بعد کوئی رسول اور کوئی نبی نہیں ہوگا۔ سو اس کی بابت مرزا صاحب فرماتے ہیں:
'' ابھی ثابت ہوچکا ہے کہ اب وحی و رسالت تا بقیامت منقطع ہے۔'' (۵۰)
نیز آئینہ کمالات میں ص۳۷۷ پر لکھتے ہیں:
وَمَا کَانَ اللّٰہُ اَنْ یُرْسِلَ نَبِیًّا بَعْدَ نَبِّینا خَاتِمِ النَّبِیِّیْنَ وَمَا کَان یُحدثُ سلسلۃ النبوۃ ثانیا بعد انقطاعھا۔
'' یہ ہرگز نہیں ہوگا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین کے بعد کسی کو بھی نبی کرکے بھیجے اور نہ یہ ہوگا کہ سلسلہ نبوت کو اس کے منقطع ہو جانے کے بعد پھر جاری کرے۔''(۵۱)
حمامۃ البشریٰ میں مرزا صاحب لکھتے ہیں:
قَد انقطع الْوَحِیْ بَعْد فاتہ وختم اللّٰہُ بہ النبیین۔بیشک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد وحی منقطع ہوگئی اور اللہ تعالیٰ نے آپ پر نبیوں کا خاتمہ کردیا ہے۔(۵۲)
وان رسولنا خاتم النبیین وعلیہ انقطعت سلسلۃ المرسلین۔(۵۳)
'' تحقیق ہمارے رسول خاتم النبیین ہیں اور ان پر رسولوں کا سلسلہ قطع ہوگیا۔ ''
------------------------
(۴۹) اخرجہ الترمذی مع تحفہ ص۲۴۸، ج۳ کتاب الرویا باب ذھبت النبوۃ وبقیت المبشرات و احمد فی مسندہ ص۲۶۷ ج۳ والحاکم فی المستدرک ص۳۹۱،ج۴ وابن ابی شیبہ فی المصنف ص۵۳،ج۱۱ کتاب الایمان والرویا باب ما قالوا فی تعبیر الرویا واحمد فی مسندہٖ ص۳۶۷،ج۳ (ص۱۷۱،ج۴ طبعہ جدید رقم الحدیث ۴۱۲،۱۳) وابو یعلٰی فی مسندہٖ ص۹۷،ج۴ رقم الحدیث ۳۹۳۴ وابن حزم فی المحلی باالاثار ص۲۸،ج۱ کتاب التوحید مسالۃ نمبر۱۱ وابن ابی مردویہ اوردہ السیوطی فی الدر المنثور ص۳۱۲،ج۳ وقد اوردہ القادیانی فی توضیح مرام ص۲۰ و روحانی ص۶۱،ج۳ وایضاً تحفۃ بغداد ص۷ و روحانی ص۹ ج۷
(۵۰) ازالہ اوہام ص۶۱۴ و روحانی ص۴۳۲،ج۳ و تفسیر مرزا ص۵۲،ج۷
(۵۱) روحانی ص۳۷۷،ج۵ و تفسیر مرزا ص۵۳،ج۷
(۵۲) حمامۃ البشرٰی ص۲۰ و روحانی ص۲۰۰،ج۷ و تفسیر مرزا ص۵۶،ج۷
(۵۳) ضمیمہ (عربی) حقیقت الوحی ص۶۴ و روحان ص۶۸۹،ج۲۲ و تفسیر مرزا ص۷۲،ج۷
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,766
پوائنٹ
1,207
گیارہویں حدیث:
عَنْ اَبِیْ مُوْسی الْاَشْعَرِی کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ یُسمی لَنَا نَفْسَہ اَسْمَاء فقال اَنَا مُحَمَّدٌ وَّاحْمَدُ والمقفٰی۔ (الحدیث رواہ مسلم ص۲۶۱،جلد۲)(۵۴)
'' حضرت موسیٰ الاشعری رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اسمائے شریفہ ہم سے بیان فرمایا کرتے تھے چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں اور احمد صلی اللہ علیہ وسلم اور مقفیٰ بھی ہوں۔''
امام نووی رحمہ اللہ نے اس حدیث کی شرح کرتے ہوئے لفظ مقفی کے معنی نقل کیے ہیں کہ مقفیٰ بمعنی عاقب ہے اور عاقب کے معنی خود نص حدیث میں آخر الانبیاء بیان فرمائے ہیں۔
اور ابن الاعرابی نے مقفیٰ کا ترجمہ ھو المتبع للانبیاء کیا ہے جس کے معنیٰ بھی آخر الانبیاء ہوتے ہیں۔
اس لیے امام نووی رحمہ اللہ نے دونوں قول نقل کرنے کے بعد فرمایا کہ فظھر ان المقفی ھو الاخر یعنی ثابت ہوا کہ مقفی کے معنی آخر کے ہیں۔
-----------------------------------------
(۵۴) اخرجہ مسلم فی الصحیح ص۲۶۱ ج۲ کتاب الفضائل باب اسماء النبیﷺ وابن حبان فی الصحیح رقم الحدیث نمبر۶۲۸۱ واحمد فی مسندہٖ ص۴۰۴،ج۴ والبیھقی فی دلائل النبوۃ ص۱۵۷،ج۱ جماع ابواب مولد النبی ﷺ باب زکر اسماء رسول اللہﷺ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,766
پوائنٹ
1,207
بارہویں حدیث:
عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ یَا اَبَا ذَرٍّ اَوَّلُ الْاَنْبَیَاء آدمُ وَاٰخِرُھُمْ مُحَمَّدٌ۔(۵۵)
حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سب انبیاء میں پہلے آدم علیہ السلام ہیں اور سب سے آخر محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں روایت کیا اس حدیث کو ابن حبان نے اپنی صحیح میں نیز اپنی تاریخ میں ۱۰ھ کے احوال کے تحت میں اور ابو نعیم نے حلیہ میں اور ابن عساکر و حکیم ترمذی وغیرہ نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔ (دیکھو کنز العمال ص۱۲۰ جلد ۶، اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے بھی فتح الباری میں اس کی تصحیح کی ہے)
مرزا صاحب نے بھی قریب قریب یہی الفاظ اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں لکھتے ہیں کہ:
'' اللہ وہ ذات ہے جو رب العالمین اور رحمن اور رحیم ہے جس نے زمین اور آسمان کو چھ دن میں بنایا اور آدم علیہ السلام کو پیدا کیا اور رسول بھیجے اور سب کے آخر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کیا جو خاتم الانبیاء اور خیر الرسل تھے۔'' (۵۶)
---------------------------
(۵۵) کنز العمال ص۴۸۰،ج۱۱ رقم ۳۲۲۶۹
(۵۶) حقیقت الوحی ص۱۴۱ و روحانی ص۱۴۵،ج۲۲ و تفسیر مرزا ص۱۵۴
 
Top