ارسلان بھائی 9 ہزار مراسلات کی تکمیل پر مبارک ہو۔
مجھے وہ دن بھی یاد ہے جب محدث فورم کے حوالے سے آپ سے تفصیلی گفتگو رہی تھی۔
عموماً میں انسانوں کو درست نہیں پہچان پاتا ہوں۔ یعنی ان کی شخصیت کے بارے میں جو اندازہ قائم کرتا ہوں دوسروں کا اندازہ عموماً مختلف ہوتا ہے۔ اور وہی صحیح ہوتا ہے۔
لیکن آپ کے بارے میں شروع سے میرا جو اندازہ تھا، کہ ان شاء اللہ محدث فورم کے لئے آپ ایک بہت اچھا اضافہ ثابت ہوں گے، وہ الحمدللہ درست رہا۔
آپ نے بھرپور انداز میں ساتھ دیا اور مسلسل دے رہے ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔
بھائی جان زین فورو پر شفٹ ہونے کے بعد مضامین 200 ہی شو ہوتے ہیں۔ شاکر بھائی اس بارے میں شاید معلومات رکھتے ہیں۔
جی ارسلان بھائی، ایسا ہی ہے۔ کسی رکن کے 200 سے زائد مضامین کو سرچ کر کے دیکھنا ممکن نہیں ہے۔
سرچنگ کا مقصد کسی خاص موضوع پر مواد کی تلاش ہوتی ہے۔ لہٰذا 200 سے زائد کی تلاش کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ کیونکہ سرچنگ سے سرور اور ڈیٹابیس پر لوڈ پڑتا ہے اس لئے یہ تعداد محدود رکھنا مجبوری ہے۔
خیر، آپ کے شروع کردہ دھاگوں کی تعداد نہ 200 ہے نا 600 بلکہ ماشاءاللہ 1172 دھاگے ہیں۔
طریقہ کار علیحدہ دھاگے میں بتا دوں گا ورنہ آپ کو بتا دوں گا آپ دھاگا لگا دیجئے گا۔ ان شاء اللہ۔