ابو حسن
رکن
- شمولیت
- اپریل 09، 2018
- پیغامات
- 156
- ری ایکشن اسکور
- 29
- پوائنٹ
- 90
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ سیرت سیدالاولین و الاخرین ﷺ پر سوالاً و جواباً سلسلہ شروع کیا ہے جو کہ سلسلۂ نسب اور ولادت باسعادت سے لیکر وصال مبارک تک حوالوں کے ساتھ درج ہوگا اِن شاءاللہ ، تمام اراکین محدث فورم کو شرکت کی دعوت ہے
اراکین سے گزارش ہے کہ وہ '' شکریہ '' پر اکتفاء کریں تاکہ تسلسل برقرار رہے اور عبارت میں کہیں پر لکھنے میں کوئی غلطی دکھائی دے تو راقم الحروف کو ضرور مطلع کریں اور وہ یقینا راقم ابو حسن کی ہی غلطی سمجھیں "خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا " ، جزاکم اللہ خیرا
--------------------------------------------------------
( تحریر از ابو حسن ، میاں سعید )
الحمد للہیہ سیرت سیدالاولین و الاخرین ﷺ پر سوالاً و جواباً سلسلہ شروع کیا ہے جو کہ سلسلۂ نسب اور ولادت باسعادت سے لیکر وصال مبارک تک حوالوں کے ساتھ درج ہوگا اِن شاءاللہ ، تمام اراکین محدث فورم کو شرکت کی دعوت ہے
اراکین سے گزارش ہے کہ وہ '' شکریہ '' پر اکتفاء کریں تاکہ تسلسل برقرار رہے اور عبارت میں کہیں پر لکھنے میں کوئی غلطی دکھائی دے تو راقم الحروف کو ضرور مطلع کریں اور وہ یقینا راقم ابو حسن کی ہی غلطی سمجھیں "خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا " ، جزاکم اللہ خیرا
--------------------------------------------------------
( تحریر از ابو حسن ، میاں سعید )
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مجھے حق اور سچ لکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور جھوٹ سے حفاظت فرمائے اور ریا و دکھلاوے سے محفوظ رکھے اور ہر لگ جانی والی نظر سے حفاظت فرمائے ،آمین یا رب العالمین
ذکر حبیب اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ مبارک اورسعادت والا ذکر ہے کہ صرف تصور سے ہی آنکھیں نم ہوجاتیں ہے اور میں دعوی سے یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ سلف و صالحین میں سے کوئی بھی ایسا نہیں گزرا کے جس نے سیدالاولین و الاخرین ﷺ کے متعلق بات کی ہو اور اسکی آنکھیں نم نہ ہوئی ہوں ، بقول شاعر
ہوائیں رَحمتِ حق کی وہاں چلتيں ہیں رُوز و شَب
بَرستا نُور ہے شامُ و سَحر طَیبہ کی گلیوں میں
جِدھر دیکھی اُسی مَاہ مُبیں ﷺ کی چاندنی دیکھی
جَمال مُصطفیٰ ﷺ آیا نظر طیبہ کی گلیوں میں
مُحمد مُصطفیٰ ﷺ کے عِشق میں ہَر آنکھ پُرنَم ہے
یہ دیکھا ہے مُحبت کا اثر طَیبہ کی گلیوں میں
سیدالاولین و الاخرین ﷺ کی شان تو انکے رب کے علاوہ کوئی نہیں بیان کرسکتا اور (اللہ تعالی ہمیں غلو کرنے سے محفوظ رکھے) ہر دور میں ہر صدی میں علماء نے اپنی سی کوشش کی ہے سیرت مطاہرہ کو اپنے انداز میں بیان کرنے کی اور آخر میں یہی درج کیا کہ ہم اسطرح سے نہیں لکھ سکے جیسا کہ سیدالاولین و الاخرین ﷺ کی شان ہے اور عصر حاضرمیں " شیخ صفی الرحمن مبارک پوری " کی لکھی گئی شُہرہ آفاق تصنیف "الرحیق المختوم " سیرت کے مقابلہ میں اول قرار پائی جو کہ آپ میں سے اکثریت کے زیر مطالعہ رہی ہوگی بَرستا نُور ہے شامُ و سَحر طَیبہ کی گلیوں میں
جِدھر دیکھی اُسی مَاہ مُبیں ﷺ کی چاندنی دیکھی
جَمال مُصطفیٰ ﷺ آیا نظر طیبہ کی گلیوں میں
مُحمد مُصطفیٰ ﷺ کے عِشق میں ہَر آنکھ پُرنَم ہے
یہ دیکھا ہے مُحبت کا اثر طَیبہ کی گلیوں میں
آپ ﷺ سے محبت کی علامت یہ بھی ہے کہ آپ ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کریں، آپ ﷺ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں، کیونکہ یہ بھی محبت کا تقاضا ہے کہ آپ ﷺ کی سیرت، سوانح، اوصاف اور اخلاقیات کے متعلق معرفت حاصل کریں، جس کے بارے میں آپ بالکل نہیں جانتے اس کی محبت دل میں پیدا ہی نہیں ہو سکتی، نہ اس کا آپ کبھی دفاع کریں گے
اسی طرح آپ ﷺ کی سنت کا دفاع بھی انہیں جانے اور سمجھے بغیر ممکن نہیں ہے۔ حتی کہ جانوروں اور جمادات کو بھی آپ ﷺ کی معرفت حاصل ہوئی تو آپ ﷺ سے محبت کی مثالیں قائم کر دیں
چنانچہ آپ ﷺ کی محبت میں کھجور کا تنا رو پڑا
آپ ﷺ کو پتھروں نے بھی سلام کیا
رسول اللہ ﷺ سے اپنی محبت اور احترام کے اظہار کے لیے جبل احد بھی حرکت میں آیا
اونٹنیاں ایک دوسرے سے بڑھ کر آپ ﷺ کے آگے آتیں کہ آپ ﷺ انہیں ذبح کر دیں
اسی طرح آپ ﷺ نے چاند کو اشارہ کیا تو دو لخت ہو گیا
بادلوں کو اشارہ کیا تو سب منتشر ہو گئے، یہ سب کچھ اللہ تعالی کے حکم سے ہوتا تھا۔
یا اللہ! آپ ﷺ کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دے اور آپ کی محبت ہمارے سودائے قلب میں بسا دے، آپ ﷺ سے محبت ہمارے دلوں میں ہماری جانوں اور اہل و عیال سے بھی زیادہ اہم بنا دے اور ہمیں آپ ﷺ کی محبت کے تقاضوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما، یا رب العالمین