• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انسائیکلوپیڈیا "سوالاً و جواباً "

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

یہ سیرت سیدالاولین و الاخرین ﷺ پر سوالاً و جواباً سلسلہ شروع کیا ہے جو کہ سلسلۂ نسب اور ولادت باسعادت سے لیکر وصال مبارک تک حوالوں کے ساتھ درج ہوگا اِن شاءاللہ ، تمام اراکین محدث فورم کو شرکت کی دعوت ہے

اراکین سے گزارش ہے کہ وہ '' شکریہ '' پر اکتفاء کریں تاکہ تسلسل برقرار رہے اور عبارت میں کہیں پر لکھنے میں کوئی غلطی دکھائی دے تو راقم الحروف کو ضرور مطلع کریں اور وہ یقینا راقم ابو حسن کی ہی غلطی سمجھیں "خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا " ، جزاکم اللہ خیرا
--------------------------------------------------------
( تحریر از ابو حسن ، میاں سعید )
الحمد للہ

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مجھے حق اور سچ لکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور جھوٹ سے حفاظت فرمائے اور ریا و دکھلاوے سے محفوظ رکھے اور ہر لگ جانی والی نظر سے حفاظت فرمائے ،آمین یا رب العالمین


ذکر حبیب اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ مبارک اورسعادت والا ذکر ہے کہ صرف تصور سے ہی آنکھیں نم ہوجاتیں ہے اور میں دعوی سے یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ سلف و صالحین میں سے کوئی بھی ایسا نہیں گزرا کے جس نے سیدالاولین و الاخرین ﷺ کے متعلق بات کی ہو اور اسکی آنکھیں نم نہ ہوئی ہوں ، بقول شاعر

ہوائیں رَحمتِ حق کی وہاں چلتيں ہیں رُوز و شَب
بَرستا نُور ہے شامُ و سَحر طَیبہ کی گلیوں میں


جِدھر دیکھی اُسی مَاہ مُبیں ﷺ کی چاندنی دیکھی
جَمال مُصطفیٰ ﷺ آیا نظر طیبہ کی گلیوں میں


مُحمد مُصطفیٰ ﷺ کے عِشق میں ہَر آنکھ پُرنَم ہے
یہ دیکھا ہے مُحبت کا اثر طَیبہ کی گلیوں میں
سیدالاولین و الاخرین ﷺ کی شان تو انکے رب کے علاوہ کوئی نہیں بیان کرسکتا اور (اللہ تعالی ہمیں غلو کرنے سے محفوظ رکھے) ہر دور میں ہر صدی میں علماء نے اپنی سی کوشش کی ہے سیرت مطاہرہ کو اپنے انداز میں بیان کرنے کی اور آخر میں یہی درج کیا کہ ہم اسطرح سے نہیں لکھ سکے جیسا کہ سیدالاولین و الاخرین ﷺ کی شان ہے اور عصر حاضرمیں " شیخ صفی الرحمن مبارک پوری " کی لکھی گئی شُہرہ آفاق تصنیف "الرحیق المختوم " سیرت کے مقابلہ میں اول قرار پائی جو کہ آپ میں سے اکثریت کے زیر مطالعہ رہی ہوگی


آپ ﷺ سے محبت کی علامت یہ بھی ہے کہ آپ ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کریں، آپ ﷺ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں، کیونکہ یہ بھی محبت کا تقاضا ہے کہ آپ ﷺ کی سیرت، سوانح، اوصاف اور اخلاقیات کے متعلق معرفت حاصل کریں، جس کے بارے میں آپ بالکل نہیں جانتے اس کی محبت دل میں پیدا ہی نہیں ہو سکتی، نہ اس کا آپ کبھی دفاع کریں گے

اسی طرح آپ ﷺ کی سنت کا دفاع بھی انہیں جانے اور سمجھے بغیر ممکن نہیں ہے۔ حتی کہ جانوروں اور جمادات کو بھی آپ ﷺ کی معرفت حاصل ہوئی تو آپ ﷺ سے محبت کی مثالیں قائم کر دیں

چنانچہ آپ ﷺ کی محبت میں کھجور کا تنا رو پڑا

آپ ﷺ کو پتھروں نے بھی سلام کیا

رسول اللہ ﷺ سے اپنی محبت اور احترام کے اظہار کے لیے جبل احد بھی حرکت میں آیا

اونٹنیاں ایک دوسرے سے بڑھ کر آپ ﷺ کے آگے آتیں کہ آپ ﷺ انہیں ذبح کر دیں

اسی طرح آپ ﷺ نے چاند کو اشارہ کیا تو دو لخت ہو گیا

بادلوں کو اشارہ کیا تو سب منتشر ہو گئے، یہ سب کچھ اللہ تعالی کے حکم سے ہوتا تھا۔


یا اللہ! آپ ﷺ کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دے اور آپ کی محبت ہمارے سودائے قلب میں بسا دے، آپ ﷺ سے محبت ہمارے دلوں میں ہماری جانوں اور اہل و عیال سے بھی زیادہ اہم بنا دے اور ہمیں آپ ﷺ کی محبت کے تقاضوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما، یا رب العالمین
 

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
عرب قبل از اسلام
--------------------
( تحریر از ابو حسن ، میاں سعید )
خاندان اور قومیں

سوال: عرب کے لغوی معنی کیا ہیں ؟
جواب:عرب کے لغوی معنی ہیں صحرا اور بے آب و گیاہ زمین، عہد قدیم سے یہ لفظ جزیرہ نمائے عرب اور اس میں بسنے والی قوموں کیلئے بولا جاتا ہے( قلب جزیرۃ العرب، الرحیق المختوم ، تمدن عرب)

سوال: عرب میں نسلی اعتبار سے کتنی قومیں آباد ہیں ؟
جواب: تین قسم کی قومیں 1- عرب بائدہ 2-عرب عاربہ 3-عرب مستعربہ (سیرۃ النبی ﷺ ، سیرت رسول عربی ﷺ ، رحمۃ للعالمین ﷺ ، تمدن عرب)


سوال: عرب عاربہ کون تھے ؟
جواب: یہ قحطانی عرب تھے ان کا اصل وطن یمن تھا، ان کے دو قبیلوں صمیر اور کہلان نے شہرت پائی ( سیرت رسول عربی ﷺ ، الرحیق المختوم ، تمدن عرب، تاریخ ارض القرآن)


سوال: عرب بائدہ کون تھے ؟
جواب: قدیم عرب قبائل اور قومیں جو بالکل ختم ہوگئیں ، مثلاً عاد ، ثمود ، جدلیس ، عمالقہ ( سیرت رسول عربی ﷺ ، تمدن عرب ، تاریخ العرب )


سوال: عرب مستعربہ کون تھے ؟
جواب: وہ عرب قبائل جو حضرت اسماعیل علیہ السلام کی نسل سے ہیں ، انہیں عدنانی عرب کہا جاتا ہے ان کے جد اعلٰی حضرت ابراہیم علیہ السلام تھے ( سیرۃ النبی ﷺ ، رحمۃ للعالمین ﷺ ، تاریخ العرب )


سوال: حضرت ابراہیم علیہ السلام کون تھے اور کہاں رہتے تھے ؟
جواب: حضرت ابراہیم علیہ السلام پیغمبر تھے اور سیدالاولین و الاخرین ﷺ کے جد اعلٰی تھے ، آپ عراق کے شہر اَور کے باشندے تھے ( الرحیق المختوم ، رحمۃ للعالمین ﷺ ، تاریخ ارض القرآن )


سوال: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کہاں ہجرت کی ؟
جواب: اَور سے حران آئے پھر فلسطین اور مصر میں رہے اور واپس فلسطین تشریف لے گئے ( سیرۃ النبی ﷺ ، رحمۃ للعالمین ﷺ ، تاریخ العرب )


سوال: حضرت اسماعیل علیہ السلام کون تھے ؟ اور آپ کی والدہ کا کیا نام ہے ؟
جواب: حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے اور اللہ کے نبی تھے ، آپ کی والدہ کا نام سیدۃ ہاجرہ ہے ( صحیح بخاری ، سیرۃ النبی ﷺ ، تمدن قرآن ، طبقات )


سوال: حضرت اسماعیل علیہ السلام کوذبیح اللہ کیوں کہتے ہیں ؟
جواب: آپ کے والد حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے آپ کو قربان کیا لیکن اللہ نے آپ کی جگہ جانور بھیج دیا (سیرۃ النبی ﷺ ، سیرت رسول عربی ﷺ ، رحمۃ للعالمین ﷺ ، ضیاء النبی ﷺ )


سوال: بیت اللہ کس نے تعمیر کیا ؟
جواب: مکہ میں سب سے پہلے بیت اللہ فرشتوں کے بتانے پر حضرت آدم علیہ السلام نے تعمیر کیا ( سیرت رسول عربی ﷺ ، الرحیق المختوم )


سوال: حضرت سارہ کون تھیں؟
جواب: حضرت ابراہیم علیہ السلام بیوی کی تھیں اور اللہ تعالی کی نہایت خاص و مقرب بندی ( سیرت رسول عربی ﷺ ، الرحیق المختوم )


سوال: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے سیدۃ ہاجرہ اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کو کہاں چھوڑا ؟
جواب: حجاز کی بے آب و گیاہ وادی مکہ میں بیت اللہ کے قریب (الرحیق المختوم ، سیرۃ النبی ﷺ ، رحمۃ للعالمین ﷺ )


سوال: ملک عرب کا رقبہ کتنا ہے؟
جواب: دس سے تیرہ لاکھ مربع میل ( قلب جزیرۃ العرب، الرحیق المختوم ، محاضرات تاریخ الامم الاسلامیہ)


سوال: ملک عرب کا حدود اربعہ بتائیے؟
جواب: مشرق میں خلیج فارس ، جنوب میں بحر ہند ، مغرب میں بحرعرب اور شمال میں ملک شام ، اس کے تین طرف پانی ہے ( قلب جزیرۃ العرب، الرحیق المختوم ، محاضرات تاریخ الامم الاسلامیہ )


سوال: ساخت کے اعتبار سے عرب کی زمین کیسی ہے اور اس کا سلسلہ کوہ کونسا ہے؟
جواب: پتھریلی زمین ہے جس کا مشہور پہاڑی سلسلہ جبل السرۃ ہے جس کی بلند ترین چوٹی آٹھ ہزار فٹ ہے ( قلب جزیرۃ العرب، تاریخ مکہ )


سوال: عرب کے کون سے حصہ کو عروج کہتے ہیں؟ کس حصہ سے اسلام پھیلا ؟
جواب: یمامہ اور بحرین پر مشتمل حصے کو عروج کہتے ہیں جبکہ دوسرے حصہ حجاز سے اسلام پھیلا ( قلب جزیرۃ العرب، تاریخ مکہ )


سوال: شام اور عرب میں بسنے والی قومیں کس کی اولاد ہیں؟
جواب: حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے سام کی ( طبقات، تاریخ طبری ، رحمۃ للعالمین ﷺ ، زاد المعاد )


سوال: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کتنی عمر پائی؟ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیدائش کے وقت آپ کی عمر کیا تھی ؟
جواب: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے 175 برس عمر پائی جبکہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیدائش کے وقت آپ کی عمر 86 برس تھی ( قصص الانبیاء، صحیح بخاری ، رحمۃ للعالمین ﷺ )


سوال: حضرت ابراہیم علیہ السلام کی کنیت کیا تھی ؟
جواب: حضرت ابراہیم علیہ السلام کی کنیت ابو الانبیاء تھی ( الاستیعاب ، طبقات ، قصص الانبیاء، رحمۃ للعالمین ﷺ ، تاریخ طبری )


عبارت میں کہیں پر لکھنے میں کوئی غلطی دکھائی دے تو راقم الحروف کو ضرور مطلع کریں اور وہ یقینا راقم ابو حسن کی ہی غلطی سمجھیں "خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا " ، جزاکم اللہ خیرا

اِن شاءاللہ جاری ہے
 

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
عرب قبل از اسلام
---------------------------
( تحریر از ابو حسن ، میاں سعید )
خاندان اور قومیں ( گزشتہ سے پیوستہ )

سوال: حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دو بیٹے تھے ، حضرت اسماعیل علیہ السلام اور حضرت اسحاق علیہ السلام ، دونوں کی والدہ کا نام بتائیں ؟
جواب: حضرت اسماعیل علیہ السلام کی والدہ کا نام سیدۃ ہاجرہ اور حضرت اسحاق علیہ السلام کی والدہ کا نام سیدۃ سارہ تھا ( سیرۃ النبی ﷺ ، رحمۃ للعالمین ﷺ )



سوال: حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کے لقب کیا تھے ؟
جواب: حضرت ابراہیم علیہ السلام کا لقب خلیل اللہ اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کا لقب ذبیح اللہ تھا ( قصص الانبیاء، رحمۃ للعالمین ﷺ )



سوال: حضرت اسماعیل علیہ السلام نے کتنی عمر پائی؟ اور انکا زمانہ رسول اللہ ﷺ سے کتنے سال پہلے تھا ؟
جواب: حضرت اسماعیل علیہ السلام نے137 برس عمر پائی اور انکا زمانہ رسول اللہ ﷺ سے 2240 برس پہلے کا تھا ( قصص الانبیاء، رحمۃ للعالمین ﷺ ، تاریخ مکہ )



سوال: عربی زبان نے کس طرح جنم لیا ؟
جواب: حضرت اسماعیل علیہ السلام کی زبان عبرانی ، بنو جرہم کے میل جول سے عربی زبان نے جنم لیا ( رحمۃ للعالمین ﷺ ، تاریخ مکہ )



سوال: مکہ کے کتنے نام ہیں ؟
جواب: 14 نام ہیں ، مکہ ، بکہ ، امین ، آمنہ ، قدید ، نطمہ ، ام القری ، بلدۃ الحرام ، صلاح ، مثل قطام ، باسر ، حاطمہ کوثا ، کوسحا ، ام الرحم ( الاستیعاب ، طبقات ، قصص الانبیاء، رحمۃ للعالمین ﷺ ، تاریخ طبری )



سوال: جرہم ثانی کون تھے ؟
جواب: یمن کا ایک قبیلہ تھا جو مکہ میں سیدۃ ہاجرہ اورحضرت اسماعیل علیہ السلام کی آمد کے بعد وارد ہوا ( صحیح بخاری ، الرحیق المختوم ، شجرۃ رسول مقبول ﷺ )



سوال: حضرت اسماعیل علیہ السلام کی شادی کس خاندان میں ہوئی ؟
جواب: دونوں شادیاں بنو جرہم میں ہوئیں ، دوسری بیوی سردار مضاض بن عمرو کی صاحبزادی تھیں ( قلب جزیرۃ العرب ، رحمۃ للعالمین ﷺ ، شجرۃ رسول مقبول ﷺ )



سوال: حضرت اسماعیل علیہ السلام کے کتنے بیٹے تھے ؟
جواب: مضاض بن عمرو کی صاحبزادی سے بارہ بیٹے تھے ، ان بارہ سے قیبیلے وجود میں آئے ( قلب جزیرۃ العرب ، تاریخ ارض القرآن )



سوال: حضرت اسماعیل علیہ السلام کے بارہ بیٹوں کے نام بتائیے ؟
جواب: نابت یا نبایوط ، ادبائیل ، مبشام ، مشباع ، دوما ، میشا ، حدد ، تیما ، یطور ، نفیس ، قیدمان ( قلب جزیرۃ العرب ، تاریخ ارض القرآن ، سیرت رسول عربی ﷺ )



سوال: قیدار بن اسماعیل علیہ السلام کہاں آباد تھے ؟
جواب: مکہ میں ، ان کی نسل میں سے عدنان اور پھر ان کے بیٹے معد کا دور آیا ( سیرۃ النبی ﷺ ، تاریخ الامم و الملوک ، تمدن عرب )



سوال: عدنان کا نبی اکرم ﷺ کے ساتھ کیا تعلق ہے ؟
جواب: عدنان ، نبی اکرم ﷺ کے سلسلۂ نسب میں اکسیویں پشت پر پڑتے ہیں ، عدنان اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے درمیان چالیس پشتیں ہیں ( سیرۃ النبی ﷺ ، تاریخ الامم و الملوک ، تمدن عرب )



سوال: معد کے بیٹے نزار کے چار بیٹوں کا نام بتائیے؟
جواب: ایاد ، انمار ، ربیعہ ، مضر ( شجرۃ رسول مقبول ﷺ ، محمد رسول اللہ ﷺ )



سوال: مضر کی اولاد کن دو بڑے قبیلوں میں تقسیم ہوئی ؟
جواب: قیس عیلان بن مضر اور الیاس بن مضر ( شجرۃ رسول مقبول ﷺ ، محمد رسول اللہ ﷺ ، الاستیعاب )



سوال: قیس عیلان سے کون کون سے قبیلے وجود میں آئے ؟
جواب: بنو سلیم ، بنو ہوازن ، بنوغطفان ، پھر غطفان سے عبس ، ذیبان ، اشجع اورغنی ابن اعصر ( رحمۃ للعالمین ﷺ ، سوانح عبدالمطلب ، سیرۃ النبی ﷺ کامل )



سوال: الیاس بن مضر سے کون کون سے قبیلے وجود میں آئے ؟
جواب: تمیم بن مرہ ، بذیل بن مدرکہ ، بنو اسد بن خزیمہ ، کنانہ بن خزیمہ پھر کنانہ سے قریش کا قبیلہ ( رحمۃ للعالمین ﷺ ، تمدن قرآن ، سیرت دحلانیہ )



عبارت میں کہیں پر لکھنے میں کوئی غلطی دکھائی دے تو راقم الحروف کو ضرور مطلع کریں اور وہ یقینا راقم ابو حسن کی ہی غلطی سمجھیں "خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا " ، جزاکم اللہ خیرا


اِن شاءاللہ جاری ہے

 

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
عرب قبل از اسلام
---------------------------
( تحریر از ابو حسن ، میاں سعید )

خاندان اور قومیں ( گزشتہ سے پیوستہ )

سوال: قریش کس کی اولاد میں سے ہیں ؟
جواب: قبیله کنانہ سے اور فهر بن مالک بن نضر بن کنانہ کی اولاد سے ( الاستیعاب ، طبقات ،رحمۃ للعالمین ﷺ )



سوال: قریش کی مختلف شاخوں کے نام بتائیں؟
جواب: جمح ، سہم ، عدی ، مخزوم ، تیم اور قصی بن کلاب کے خاندان ( طبقات ، سیرۃ النبی ﷺ ، رحمۃ للعالمین ﷺ ، سیرت حلیہ )



سوال: كلاب کون تھے ، ان کا اصلی نام بتائیے ؟
جواب: قصی کے والد اور رسول اللہ ﷺ کے آباؤ اجداد میں سے تھے۔ اصلی نام حکیم تھا۔ شکاری کتوں سے شکار کھیلتے تھے اس لیے کلاب کہلائے ( طبقات ، الرحیق المختوم ، محاضرات خضری )



سوال: قصی کون تھے؟ یہ کب پیدا ہوئے؟
جواب: کلاب کے بیٹے اور حضور ﷺ کے پانچویں جد امجد تھے۔ ان کا اصل نام زید تھا، یہ 400عیسوی میں پیدا ہوئے ( طبقات ، سیرۃ النبویہ ﷺ ، سیرت حلیہ )



سوال: قصی کے تین بیٹوں اور دو بیٹیوں کے نام بتائیے ؟
جواب: عبد الدار اسد بن عمر العزی اور عبد مناف بیٹیاں تخمر اور بره تھیں۔ ( سیرۃ النبویہ ﷺ ، سیرت حلیہ ، تاریخ طبری )



سوال: عبد مناف کون تھے ؟
جواب: یہ حضور ﷺ کے چوتھے جد امجد تھے۔ ان کا اصل نام مغیرہ تھا ( سیرت رسول عربی ﷺ ، رحمۃ للعالمین ﷺ )



سوال: عبد مناف کے کتنے بیٹے تھے؟ نام بتائیے ؟
جواب: چار بیٹے تھے۔ عبد شمس ، نو فل ، مطلب اور ہاشم ( ضیاء النبی ﷺ ، سیرت رسول عربی ﷺ ، شجرۃ رسول مقبول ﷺ )



سوال: عبد مناف کو قمر البطحا یعنی وادی مکہ کا چاند کیوں کہتے تھے ؟
جواب: رسول اللہ ﷺ کے نور کی جھلک ان کی پیشانی میں تھی ( سیرت رسول عربی ﷺ ، شجرۃ رسول مقبول ﷺ ، سوانح عبدالمطلب )



سوال: قصی نے کیا کارہائے نمایاں انجام دیئے ؟
جواب: دار الندوہ قائم کیا، حرم کی رفادت وسقایت (یعنی حاجیوں کے کھانے پینے) کامنصب قائم کیا، کعبہ کی کلید برداری ، علم بندی اور قیادت لشکر ان کے ہاتھ میں.تھی۔ سقایت کے لیےچرمی حوض بنائے ( سیرت رسول عربی ﷺ ، رحمۃ للعالمین ﷺ ، سیرت حلیہ )



سوال: ہاشم کون تھے ؟
جواب: ہاشم ! قصی کے سب سے بڑے بیٹے تھے، ان کی نسل سے اللہ تعالی نے ہمارے حضور ﷺ کا انتخاب فرمایا، ان کا اصلی نام عمرو تھا ( الرحیق المختوم ، رحمۃ للعالمین ﷺ ، سیرت رسول عربی ﷺ )



سوال: آنحضرت ﷺ نے اپنے انتخاب کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا ؟
جواب: آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالی نے ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے اسماعیل علیہ السلام کا انتخاب فرمایا، پھر اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے کنانہ کو منتخب کیا اور کنانہ کی نسل سے قریش کو چُنا پھر قریش میں سے بنی ہاشم کا انتخاب کیا اور بنو ہاشم میں سے میرا انتخاب کیا ( صحیح مسلم ، جامعہ ترمذی ، سیرت دحلانیہ )


عبارت میں کہیں پر لکھنے میں کوئی غلطی دکھائی دے تو راقم الحروف کو ضرور مطلع کریں اور وہ یقینا راقم ابو حسن کی ہی غلطی سمجھیں "خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا " ، جزاکم اللہ خیرا


اِن شاءاللہ جاری ہے
 
Last edited:

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
عرب قبل از اسلام
---------------------------
( تحریر از ابو حسن ، میاں سعید )
خاندان اور قومیں ( گزشتہ سے پیوستہ )


سوال: آنحضرت ﷺ نے اپنی تخلیق کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا ؟
جواب: آپ ﷺ نے فرمایا، اللہ تعالی نے خلق کی تخلیق فرمائی تو مجھے سب سے اچھے گروہ میں بنایا، پھر ان کے بھی دو گرہوں میں سے سب سے اچھے کے اندر رکھا، پھر قبائل کو چنا تو بجے سب سے اچھے قبیلے کے اندر بنایا، پھر گمرانوں کو چنا تو تو مجھے سب سے اچھے گھرانے میں بنایا، لہذا میں اپنی ذات کے اعتبار سے بھی سب سے اچھا ہوں اور اپنے گھرانے کے اعتبار سے بھی سب سے بہتر ہوں ( ترمذی‘ سیرت حلیہ ، ضیاء النبی ﷺ ، حیات رسالتمآب ﷺ )



سوال: ہاشم کیا خدمات انجام دیتے تھے ؟
جواب: سقایت اور رفادت يعنی حاجیوں کے کھانے پینے کا انتظام کرنا، آپ نہایت مہمان نواز تھے ( سیرت حلیہ ، سیرت رسول عربی ﷺ ، مدارج النبوت ﷺ )



سوال: ہاشم کو کیا مقام حاصل تھا ؟
جواب: ہاشم کو احترام اور رتبے کی وجہ سے عمرو العلا کہتے تھے، آپ کی پیشانی میں نور محمدی ﷺ چمکتا تھا جو کوئی آپ کو دیکھتا ہاتھ کو بوسہ دیتا ( سیرت رسول عربی ﷺ ، شجرۃ رسول مقبول ﷺ ، انوار محمدیہ ﷺ )



سوال: ہاشم کی بیوی کا نام بتائیے ؟
جواب: سلمی بنت عمرو بن زید ان کا تعلق مدینہ کے قبیلے بنو عدی بن نجار سے تھا ( سیرت رسول عربی ﷺ ، شجرۃ رسول مقبول ﷺ ، تاریخ طبری )



سوال: ہاشم نے کہاں وفات پائی ؟
جواب: تجارت کی غرض سے شام گئے اور وہیں غزہ میں وفات پائی۔ اس وقت ان کی عمر پچیس سال تھی۔ ( سیرت النبویہ ﷺ ، سیرت رسول عربی ﷺ )



سوال: ہاشم کے اس بیٹے کا نام بتایئے جسے آنحضرت ﷺ کے دادا ہونے کا شرف حاصل ہوا ؟
جواب: شیبہ اور شیبۃ الحمد بھی کہتے تھے، انہیں بعد میں عبدالمطلب کہا گيا ( سیرت النبویہ ﷺ ، سیرت رسول عربی ﷺ ، سوانح عبدالمطلب )



سوال: شیبہ یعنی عبدالمطلب کتنا عرصہ مدینہ میں رہے ؟
جواب: سات یا آٹھ سال ( سیرت دحلانیہ ، رسالتمآب ﷺ ، سوانح عبدالمطلب )



سوال: عربی کس زبان کی شاخ ہے اوراسے وسعت الفاظ کی وجہ سے کیا کہتے ہیں ؟
جواب: عربی سامی زبان کا ایک شاخ ہے اور اسے ام الاسنہ یعنی زبانوں کی ماں کہتے ہیں ( تاریخ مکہ ، رحمۃ للعالمین ﷺ ، تمدن عرب )


سوال: حضرت اسماعیل علیہ السلام کونسی زبان بولتے تھے ؟
جواب: عبرانی زبان ( تمدن عرب ، اسد الغابہ ، تاریخ مکہ ، سیرت رسول عربی ﷺ )



سوال: عربی مہینوں کے موجودہ نام کس نے رکھے تھے ؟
جواب: حضور ﷺ کے اجداد میں سے کلاب نے ( تاریخ طبری ، شجرۃ رسول مقبول ﷺ )



سوال: اصحاب ایلاف سے کون لوگ مراد ہیں ؟
جواب: آنحضرت ﷺ کے پردادا حضرت ہاشم اور ان کے بھائی ( شجرۃ رسول مقبول ﷺ ، طبقات )



سوال: حضور ﷺ کی سگی دادی حضرت فاطمہ سے کونسی اولاد پیدا ہوئی ؟
جواب: تین لڑکے ابو طالب ، زبیر اور عبد اللہ ، پانچ لڑکیاں عاتکہ ، امیمہ ، برہ ، بیضا اروی ( رحمۃ للعالمین ﷺ ، سوانح عبدالمطلب )



سوال: آپ ﷺ کی دادی ممضنہ یا منعمہ سے آپ ﷺ کے کونسے چچا پیدا ہوئے ؟
جواب: غیداق ( رحمۃ للعالمین ﷺ ، سوانح عبدالمطلب ، تاریخ طبری )



عبارت میں کہیں پر لکھنے میں کوئی غلطی دکھائی دے تو راقم الحروف کو ضرور مطلع کریں اور وہ یقینا راقم ابو حسن کی ہی غلطی سمجھیں "خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا " ، جزاکم اللہ خیرا

اِن شاءاللہ جاری ہے
 
Top