محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی مرغوب غذائیں !!!
ابوداؤد وغیرہ میں سند صحیح کے ساتھ حضرت انس رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سعد بن عبادہ کے پاس آئے، انہوں نے روٹی اور زیتون پیش کیا، آپ نے تناول کیا اور فرمایا تمہارے پاس روزہ داروں نے افطار کیا، تمہارا کھانا ابرار نے کھایا اور تم پر ملائکہ نے رحمت کی دعا کی۔ دوسری روایت کے الفاظ ہیں: ایک دفعہ ہم نے رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ و سلم کے ساتھ افطاری کی۔ آپ کی خدمت اقدس میں زیتون پیش کیا گیا آپ نے اور ہم سب نے تناول کیا جب فارغ ہوئے فرمایا: تمہارے کھانے کو نیک لوگوں نے کھایا تمہارے لیے ملائکہ نےدعا کی اور تمہارے پاس روزہ داروں نے افطار کیا۔(ت)
(۳؎سنن ابی داؤدکتاب الاطعمۃ۲ /۱۸۲)