• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی مرغوب غذائیں !!!

ابوداؤد وغیرہ میں سند صحیح کے ساتھ حضرت انس رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سعد بن عبادہ کے پاس آئے، انہوں نے روٹی اور زیتون پیش کیا، آپ نے تناول کیا اور فرمایا تمہارے پاس روزہ داروں نے افطار کیا، تمہارا کھانا ابرار نے کھایا اور تم پر ملائکہ نے رحمت کی دعا کی۔ دوسری روایت کے الفاظ ہیں: ایک دفعہ ہم نے رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ و سلم کے ساتھ افطاری کی۔ آپ کی خدمت اقدس میں زیتون پیش کیا گیا آپ نے اور ہم سب نے تناول کیا جب فارغ ہوئے فرمایا: تمہارے کھانے کو نیک لوگوں نے کھایا تمہارے لیے ملائکہ نےدعا کی اور تمہارے پاس روزہ داروں نے افطار کیا۔(ت)
(۳؎سنن ابی داؤدکتاب الاطعمۃ۲ /۱۸۲)
1014404_347647578706843_2063711456_n.jpg
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
10406876_648100695258203_7800400280958565695_n.jpg


بال مبارک


سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور حجام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حجامت بنا رہا تھا اور صحابہ کرام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد (جمع) تھے ، وہ چاہتے تھے کہ کوئی بال زمین پر نہ گرے بلکہ کسی نہ کسی کے ہاتھ میں گرے

(صحیح مسلم ، کتاب الفضائل : 2325 (5750)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
10513451_648093241925615_1587399768065148724_n.jpg

پسینہ مبارک :::

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم ہمارے گھر میں تشریف لائے اور آرام فرمایا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسینہ آیا ، میری ماں ایک شیشی لائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پسینہ پونچھ پونچھ کر اس میں ڈالنے لگی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھ کھل گئی ۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا :’’ اے ام سلیم !یہ کیا کر رہی ہو ؟ ‘‘ وہ بولی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پسینہ ہے جس کو ہم اپنی خوشبو میں شامل کرتے ہیں اور وہ سب سے بڑھ کر خود خوشبو ہے

(صحیح مسلم ، كتاب الفضائل : 2331 (5761))
 

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !!!



4064 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں

بہت ہی اعلی دھاگہ شروع کیا ہے آپ نے میری طرف سے مبارکباد قبول کیجئے
لیکن آپ نے جو حضرت حسان کے جو اشعار لکھے ہیں ان کا منظوم اردو ترجمہ عربی اشعار سے میل نہیں کھا رہا
ان اشعار کا نثری اردو ترجمہ کچھ یوں بنتا ہے
وأحسن منك لم تر قط عيني
وأجمل منك لم تلد النساء
خلقت مبرا من كل عيب
كأنك قد خلقت كما تشاء

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ حسین میری آنکھ نے ہرگز نہیں دیکھا
اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ جمیل کسی عورت نے جنا ہی نہیں
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر عیب سے پاک وصاف پیدا کئے گئے
گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس طرح پیدا کئے گئے جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاہا۔
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بے نظیر اشعار کا پنجابی ترجمہ !

وأحسن منك لم تر قط عيني
وأجمل منك لم تلد النساء
خلقت مبرا من كل عيب
كأنك قد خلقت كما تشاء

10314775_1384874288466807_2115917712462970410.._n.jpg
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
قیمتی ترین تحفہ:


960203_490194357785497_2811113512299234709_n.jpg


حوالہ:


عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَالْحَلاَّقُ يَحْلِقُهُ وَأَطَافَ بِهِ أَصْحَابُهُ فَمَا يُرِيدُونَ أَنْ تَقَعَ شَعْرَةٌ إِلاَّ فِى يَدِ رَجُلٍ.

(صحیح مسلم :6188)
 
شمولیت
نومبر 17، 2014
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
68
کچھ ظلم نے شعلے بھڑکائے کچھ کفر نے فتنے پھیلائے

سینوں میں عداوت جاگ اٹھی انسان سے انساں ٹکرائے

پامال کیا برباد کیا کمزور کو طاقت والوں نے

جب ظلم و ستم حد سے گزرے تشریف محمد لے آئے

صلی اللہ علیہ وسلم
 
Top