- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
ابن صیاد نام کا ایک شعبدہ باز حضور صلی اللہ علیہ وسلم کےدور میں نمودار ہوا تھا ، اس کا دعوی تھا کہ مجھ پر وحی نازل ہوتی ہے ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس کی بات ہوئی ، اس نے اپنے جادو کے جوہر دکھانے کی کوشش کی ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ساتھ علمی مناظرہ یا نبوی معجزے اور کرامات دکھانے کی بجائے یہ مختصر الفاظ ارشاد فرمائے تھے :
’ اخسأ فلن تعدو قدرک ‘
’تم اسی طرح اپنی اوقات میں ذلیل و رسوا رہو ‘
ہاں بعد میں صحابہ کرام کو فتنہ دجال کے متعلق رہنمائی دی ، اس کی نشانیاں بتائیں ، تاکہ لوگ اس سے محفوظ رہ سکیں ، اور کسی کو اس کی شعبدہ بازی اور جادوگری کی بنیاد پر حق پر نہ سمجھیں ۔
ہمیں بھی اس سنت نبوی پر عمل کرتے ہوئے ، ’ ابن صیادوں ‘ کا تعاقب کرنے کی بجائے ، جن غلط فہمیوں کے پھیلنے کا خطرہ ہو، ان کے تعلق سے درست رہنمائی کردینی چاہیے ۔ انتہائی خیال رکھیں کے کہ آپ کسی بھی گمراہ کی تعریف یا تنقید کرتے ہوئے ، اس کی تشہیر کا باعث نہ بنیں ۔