• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمد شیخ کا فتنہ

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
لوگوں کو قرآن و سنت کے ساتھ جوڑنے کی ضرورت ہے ، سلف صالحین کے فہم کے اصول سمجھانے کی ضرورت ہے ، ورنہ ہر دوسرا بندہ آپ کے لیے درد سر بن کر رہ جائے گا ۔
درخت کی جڑیں مضبوط ہوں ، تو وہ تیز آندھیوں کو بھی برداشت کرلیتا ہے ، لیکن اگر جڑیں نہ ہوں ، تو اس کے ارد گرد سہارے بھی کھڑے کر لیے جائیں ، تو وہ گر جاتا ہے ۔
شبہات کی آندھیوں سے الجھنے سے پہلے اپنی بنیادیں مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔
جبریل فرشتہ ہے کہ نہیں ؟
قرآن کیا ہے ؟ توراۃ کیا ہے ؟
اگر چودہ سو سالہ علمی تاریخ رکھنے والے مسلمانوں کو اس طرح کے سوالوں نے پریشان کردیا ہے ، تو نیٹ گردی کی بجائے ، کتابوں کی ورق گرانی کرنی چاہیے ، یہاں تک کہ انسان کو ایمان کی لذت و حلاوت محسوس ہونا شروع ہوجائے ۔
میں ایسے لوگوں کو نظر انداز کرتا ہوں ، جو مجھ سے پوچھے ، اسے بھی نظر انداز کرنے کا مشورہ دیتا ہوں ، پھر بھی کوئی اصرار کرے ، تو عرض کرتا ہوں ، قرآن کریم کل رات کو نازل نہیں ہوا ، چودہ صدیوں سے نازل ہوا ہے ، اور اس وقت سے اس میں کچھ چیزیں مسلمات اور حقائق کی حیثیت رکھتی ہیں ، اگر اس نئے مفکر صاحب نے ہمارے چودہ سو سالہ علمی و تحقیقی نقطہ نظر کو زیر بحث لا کر جواب دیا ہے ، تو میں اس کا جواب دیتا ہوں ، اور اگر اس نے ان سب چیزوں کو ایک طرف رکھ کر اپنی منطق جھاڑی ہے ، تو مجھے اپنی ’ فکری روایت ‘ سے الگ ہونے والے شاذ کے ساتھ وقت ضائع کرنے کی کوئی حاجت نہیں ۔
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ’ ہماری چودہ سو سال شناخت ہے ‘ اور ’ کوئی اسے مسلسل نظر انداز کرنا چاہتا ہے ‘ یہ باتیں ہمیں معلوم ہونی چاہییں ۔
مجھے عوام کی فکر ہوئی ، تو میں اپنی روایت اور تاریخ کا لوگوں کو تعارف کرواؤں گا ، ایسے لوگوں کا رد کرنے کی چنداں حاجت نہیں۔
 
Last edited:

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
میرا خیال ہے کہ ہمیں آمین بالجہر ، 8 یا بیس رکعت تراویح ، رفع الیدین ، وضع الیدین وغیرہ جیسے فروعی مسائل کو ثابت یا رد کرنے کی بجائے ان فتنوں کے خاتمے کے لیے اپنا زور لگانا چاہیے ۔ ہم ان مسائل میں اختلاف کو برداشت کر کے بھی ایک رہ سکتے ہیں مگر ان جیسے ” شیوخ مجتہدین“ کو نظر انداز کر کے کبھی ایک نہیں ہو سکتے ۔
اہلِ علم حضرات تو ان شعبدہ با زوں کی چالوں کو بخوبی بھانپ جائیں گے مگر عوام کالانعام کا کیا کیا جائے؟ وہ تو پہلے ہی دین سے دور اور کچھ تو بے زار ہیں ،ان کے پاس نہ تو تفسیرِ قرآن کے مجموعے ، نہ صحاحِ ستہ و اصولِ کافی و شافعی اور نہ ہی تحقیقی و حقیقی مقالات کی کثرت ۔
آخر کوئی تو وجہ ہے جو ختمِ نبوت و رسالتﷺ کے معاملہ پر، فروعی مسائل میں اختلاف کے با وجود، دیوبندی ، بریلوی ، اہلِ حدیث اور شیعہ سب ایک جھنڈے تلے جمع ہو جاتے ہیں ۔
تھوری دیر کے لیے ذرا سو چیں وہ کون سے مسائل ہیں جس نے ہمیں ایک ہونے سے روکا ؟اور وہ کون سے فتنے ہیں جن کی وجہ سے ہم ایک ہوئے ہیں ؟یہ آپ مجھ سے نہیں بلکہ اپنے ضمیر سے پوچھیں ۔
کبھی آپ نے غور کیا کہ ان فروعی مسائل پر دورِ قدیم سے لے کر دورِ جدید تک کتنے صفحات سیاہ اور کتنے مناظرے اور بحث و مباحثے ہو چکے ہیں اس معجزے کے ساتھ کہ یہ مسائل اب بھی تحقیقی مراحل میں زیرِ بحث ہیں ۔
یہ بھی بڑی عجیب بات ہے کہ جب بات ان فروعی مسائل کی آئے تو حدیثوں کی کتابیں بھی نکال لی جاتی ہیں ، جرح و تعدیل کی ضخیم کتابیں بھی دسترس میں آ جاتی ہیں،محدثین و فقہاء کے اقوال بھی چھانٹ چھانٹ کر نکال لیے جاتے ہیں، منظروں و مجادلوں کی محفلیں بھی سج دھج جاتی ہیں، ثالث بھی مقرر کر لیے جاتے ہیں، مخالفین کے اقوال کے اقتباس کے کر انکا
” علمی رد“ بھی شروع کر دیا جاتا ہے ، ان کے لیے وقت بھی خصوصاً نکال لیا جاتا ہے۔مگر جب بات دین کی بنیاد جڑ سے اکھیڑ دینے والوں کی آئے ، اسلام کے نام پر کفر و الحاد کو پالنے والوں کی آئے، اسلامی اصولوں کا خود قرآن مجید و سنت سے رد کیا جا ئے تو عوام کو یہ کہہ کر معذرت کر لی جاتی ہےکہ انہیں اسلامی تاریخی کتابوں کی ورق گردانی کرلینی چاہیے اور بس۔
جیسا کہ میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ ہمارے عوام خصوصاً نوجوان نسل تو پہلے ہی حصولِ جنت اور جہنم سے چھٹکارےکے لیے
” سستے اعمال و افعال“ کی لگن میں مگن رہتی ہے اس لیے اگر ہم نے اُن کو اِن (مفسدین و فتنہ پرداز بشکل مجتہدین ِ اسلام) کے حوالے کر دیا تو ان کو یہ امر ماننے میں بھی ذرا تأمل نہ ہو گا کہ رسول ﷺ کی بعثت محض ایک افسانہ تھی ، شریعت و طریقت کی اصطلاحات فقہاء و محدثین کی ایجاد تھی، جہادو قتال کے احکامات محض حصولِ زر و زن کے لیے تھے، حج و زکٰوۃ کا مقصد ضیاعِ دولت و ثروت کے سوا کچھ نہ تھا وغیرہ۔
یاد رکھیں ان فروعی مسائل میں اختلاف کے با وجود ہر مسلمان کی مغفرت کی اُمید کی جا سکتی ہے لیکن اگر ان فتنوں سے متاثر ہو کر ایک بھی مسلمان راہِ راست سے بھٹک گیا اور اہلِ علم حضرات نے اس کو سنجیدہ نہ لیا تو وہ آخرت کی پکڑ سے کسی صورت بچ نہیں پائیں گے۔
 
سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
142
پوائنٹ
118
اس وڈیو کو دیکھ کر تو میری بھی نیند اڑ گئی ہے۔ اس کے چھوٹے کلپس بننا شروع ہو گئے ہیں اور بس وائرل ہونے کی دیر ہے۔
میں نے ٹائم سٹیمپ کے ساتھ محمد شیخ کے نقاط لکھ دیۓ ہیں۔ علماء سے رہنمائی کی درخواست ہے۔

6:3 مباحثہ شروع
9:45 قران میں موسی کے ساتھ توراۃ نہیں ایا بلکہ فرقان وغیرہ ایا ہے
23:43 سارے مسلمان بنی اسرائیل میں شامل ہیں
28:23 نزول انبیا کے علاوہ کسی پر بھی ہو سکتا ہے
47:59 اھل کتاب مسلمان ہیں
51:18 بنی اسرائیل کے علاوہ کتاب، حکومت اور نبوت کسی کو ملی؟
52:35 ہر زمانے میں کتاب قران ہی رہی ہے
1:4:8 قران میں کہیں نہیں لکھا کہ توراۃ اور انجیل میں تحریف ہو چکی ہے
1:59:49 پچھلے سارے انبیاء قرآن کا ہی ترجمہ کر کے اپنے لوگوں کو بتاتے تھے ان کی اپنی زبان میں
2:12:43 قران محمد(ص) سے پہلے کاغذی شکل میں موجود تھا
2:30:20 محمد(ص) شروع سے پڑھے لکھے تھے
2:42:50 قران میں کہاں لکھا ہے جبریل(ع) فرشتہ ہے؟
2:47:53 قبلة شروع سے ایک رہا ہے
2:56:50 زید(ر) کا نام قران میں ایا ہے تو ان کو مسلمان ابوبکر(ر)، عمر(ر)، عثمان(ر) اور علی(ر) سے ذیادہ اہمیت کیوں نہیں دیتے؟
@اشماریہ بھائی یہ بنیادی نکات ہیں
 
سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
142
پوائنٹ
118
۔ اپ نے محمد شیخ کے کچھ دلائل کو غلط ثابت نہیں کیا جو میں نیچے پیش کر رہا ہوں:

9:45 قران میں موسی(ع) کے ساتھ توراۃ نہیں ایا بلکہ فرقان وغیرہ ایا ہے

وَإِذْ قَالَ عِيسَى ٱبْنُ مَرْيَمَ يَـٰبَنِىٓ إِسْرَ‌ٰٓءِيلَ إِنِّى رَسُولُ ٱللَّهِ إِلَيْكُم مُّصَدِّقًا لِّمَا *بَيْنَ يَدَىَّ* مِنَ ٱلتَّوْرَىٰةِ وَمُبَشِّرًۢا بِرَسُولٍ يَأْتِى مِنۢ بَعْدِى ٱسْمُهُۥٓ أَحْمَدُ ۖ فَلَمَّا جَآءَهُم بِٱلْبَيِّنَـٰتِ قَالُوا۟ هَـٰذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ(Saff:6)
اس میں اپ نے "بین یدی" کا ترجمہ "مجھ سے پہلے" کیا ہے جب کہ بين=درمیان اور یدی=میرے 2 ہاتھ۔ اسی بات پر وڈیو(1:14:56) میں کافی لمبی بحث ہوئی ہے۔

إِنَّآ أَنزَلْنَا ٱلتَّوْرَىٰةَ فِيهَا هُدًى وَنُورٌ ۚ يَحْكُمُ بِهَا *ٱلنَّبِيُّونَ* ٱلَّذِينَ أَسْلَمُوا۟ لِلَّذِينَ هَادُوا۟
(Maidah:44)
اس میں توراۃ کا لفظ نبیوں(جمع) کے ساتھ کیوں ایا ہے؟

23:43 سارے مسلمان بنی اسرائیل میں شامل ہیں

يَـٰبَنِىٓ إِسْرَ‌ٰٓءِيلَ ٱذْكُرُوا۟ نِعْمَتِىَ ٱلَّتِىٓ أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَنِّى *فَضَّلْتُكُمْ عَلَى ٱلْعَـٰلَمِينَ* (Baqarah:47)
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا بَنِىٓ إِسْرَ‌ٰٓءِيلَ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْحُكْمَ وَٱلنُّبُوَّةَ وَرَزَقْنَـٰهُم مِّنَ ٱلطَّيِّبَـٰتِ *وَفَضَّلْنَـٰهُمْ عَلَى ٱلْعَـٰلَمِينَ* (Jasiyah:16)
ان دونوں ایات میں( اگر مسلمان بنی اسرائیل نہیں ہیں تو) یہودیوں کو جہانوں پر فضیلت کیوں دی ہے؟

28:23 نزول انبیا کے علاوہ کسی پر بھی ہو سکتا ہے

قُلْ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَمَآ أُنزِلَ *عَلَيْنَا*(Aal-Imran:84)
کہو ہم ایمان لائے جو *ہم پر* نازل ہوا

47:59 اھل کتاب مسلمان ہیں

وَتِلْكَ حُجَّتُنَآ ءَاتَيْنَـٰهَآ إِبْرَ‌ٰهِيمَ عَلَىٰ قَوْمِهِۦ ۚ نَرْفَعُ دَرَجَـٰتٍ مَّن نَّشَآءُ ۗ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٌ ﴿٨٣﴾ وَوَهَبْنَا لَهُۥٓ إِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ ۚ كُلًّا هَدَيْنَا ۚ وَنُوحًا هَدَيْنَا مِن قَبْلُ ۖ وَمِن ذُرِّيَّتِهِۦ دَاوُۥدَ وَسُلَيْمَـٰنَ وَأَيُّوبَ وَيُوسُفَ وَمُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ ۚ وَكَذَ‌ٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿٨٤﴾ وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَىٰ وَعِيسَىٰ وَإِلْيَاسَ ۖ كُلٌّ مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿٨٥﴾ وَإِسْمَـٰعِيلَ وَٱلْيَسَعَ وَيُونُسَ وَلُوطًا ۚ وَكُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٨٦﴾ وَمِنْ ءَابَآئِهِمْ وَذُرِّيَّـٰتِهِمْ وَإِخْوَ‌ٰنِهِمْ ۖ وَٱجْتَبَيْنَـٰهُمْ وَهَدَيْنَـٰهُمْ إِلَىٰ صِرَ‌ٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿٨٧﴾ ذَ‌ٰلِكَ هُدَى ٱللَّهِ يَهْدِى بِهِۦ مَن يَشَآءُ مِنْ عِبَادِهِۦ ۚ وَلَوْ أَشْرَكُوا۟ لَحَبِطَ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿٨٨﴾ أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَـٰهُمُ *ٱلْكِتَـٰبَ* وَٱلْحُكْمَ وَٱلنُّبُوَّةَ ۚ فَإِن يَكْفُرْ بِهَا هَـٰٓؤُلَآءِ فَقَدْ وَكَّلْنَا بِهَا قَوْمًا لَّيْسُوا۟ بِهَا بِكَـٰفِرِينَ (Anaam:83-89)
اس میں تمام 18 انبیاء کو 1 کتاب دی گئی تو مطلب یہ سب اہل کتاب ہوۓ نا؟
ان کو بھی دیکھ لیں
 
سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
142
پوائنٹ
118
۔

47:59 اھل کتاب مسلمان ہیں

محمد شیخ کی اس سے یہ مراد ہے کہ اھل کتاب میں مسلمان *خود* شامل ہیں اور پچھلے کتاب والے انبیاء اور ان کے لوگ شامل ہیں۔

52:35 ہر زمانے میں کتاب قران ہی رہی ہے
1:59:49 پچھلے سارے انبیاء قرآن کا ہی ترجمہ کر کے اپنے لوگوں کو بتاتے تھے ان کی اپنی زبان میں
2:12:43 قران محمد(ص) سے پہلے کاغذی شکل میں موجود تھا

وَتِلْكَ حُجَّتُنَآ ءَاتَيْنَـٰهَآ إِبْرَ‌ٰهِيمَ عَلَىٰ قَوْمِهِۦ ۚ نَرْفَعُ دَرَجَـٰتٍ مَّن نَّشَآءُ ۗ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٌ ﴿٨٣﴾ وَوَهَبْنَا لَهُۥٓ إِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ ۚ كُلًّا هَدَيْنَا ۚ وَنُوحًا هَدَيْنَا مِن قَبْلُ ۖ وَمِن ذُرِّيَّتِهِۦ دَاوُۥدَ وَسُلَيْمَـٰنَ وَأَيُّوبَ وَيُوسُفَ وَمُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ ۚ وَكَذَ‌ٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿٨٤﴾ وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَىٰ وَعِيسَىٰ وَإِلْيَاسَ ۖ كُلٌّ مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿٨٥﴾ وَإِسْمَـٰعِيلَ وَٱلْيَسَعَ وَيُونُسَ وَلُوطًا ۚ وَكُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٨٦﴾ وَمِنْ ءَابَآئِهِمْ وَذُرِّيَّـٰتِهِمْ وَإِخْوَ‌ٰنِهِمْ ۖ وَٱجْتَبَيْنَـٰهُمْ وَهَدَيْنَـٰهُمْ إِلَىٰ صِرَ‌ٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿٨٧﴾ ذَ‌ٰلِكَ هُدَى ٱللَّهِ يَهْدِى بِهِۦ مَن يَشَآءُ مِنْ عِبَادِهِۦ ۚ وَلَوْ أَشْرَكُوا۟ لَحَبِطَ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿٨٨﴾ أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَـٰهُمُ *ٱلْكِتَـٰبَ* وَٱلْحُكْمَ وَٱلنُّبُوَّةَ ۚ فَإِن يَكْفُرْ بِهَا هَـٰٓؤُلَآءِ فَقَدْ وَكَّلْنَا بِهَا قَوْمًا لَّيْسُوا۟ بِهَا بِكَـٰفِرِينَ (Anaam:83-89)
اس میں تمام 18 انبیاء کو 1 کتاب کیوں دی گئی ہے؟
وَأَشْرَقَتِ ٱلْأَرْضُ بِنُورِ رَبِّهَا وَوُضِعَ *ٱلْكِتَـٰبُ* وَجِا۟ىٓءَ بِٱلنَّبِيِّـۧنَ وَٱلشُّهَدَآءِ وَقُضِىَ بَيْنَهُم بِٱلْحَقِّ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ (Zumr:69)
اس میں بھی 1 کتاب کیوں ہے سب انبیاء کے ساتھ؟
قُلْ أَرَءَيْتُم مَّا تَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَرُونِى مَاذَا خَلَقُوا۟ مِنَ ٱلْأَرْضِ أَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِى ٱلسَّمَـٰوَ‌ٰتِ ۖ ٱئْتُونِى *بِكِتَـٰبٍ مِّن قَبْلِ هَـٰذَآ* أَوْ أَثَـٰرَةٍ مِّنْ عِلْمٍ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ (Ahqaf:4)
کہ دو کیا تم دیکھتے ہو جنہیں تم اللہ کے علاوہ پکارتے ہو مجھے دکھاؤ کہ انہوں نے زمین میں کیا تخلیق کیا ہے یا ان کے لۓ آسمانوں میں شراکت ہے؟ میرے پاس *اس سے پہلے کی کتاب* کے ساتھ آؤ یا علم کے کوئی آثار لاؤ اگر تم سچے ہو۔

اس ایت میں قران سے پہلے کی کتاب لانے کا چیلنج کیوں دیا گیا؟

وَمِن قَبْلِهِۦ كِتَـٰبُ مُوسَىٰٓ إِمَامًا وَرَحْمَةً ۚ *وَهَـٰذَا كِتَـٰبٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِيًّا*(Ahqaf:12)
اس سے پہلے موسی کی کتاب امام اور رحمت ہے۔ *اور یہ کتاب عربی زبان کی تصدیق کرتی ہے*

اس ایت میں بھی قران موسی کی کتاب کی عربی زبان کی تصدیق کر رہا ہے۔

وَمَا قَدَرُوا۟ ٱللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِۦٓ إِذْ قَالُوا۟ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ عَلَىٰ بَشَرٍ مِّن شَىْءٍ ۗ قُلْ مَنْ أَنزَلَ ٱلْكِتَـٰبَ ٱلَّذِى جَآءَ بِهِۦ مُوسَىٰ نُورًا وَهُدًى لِّلنَّاسِ ۖ تَجْعَلُونَهُۥ *قَرَاطِيسَ* تُبْدُونَهَا وَتُخْفُونَ كَثِيرًا(Anaam:91)
اس ایت کے بقول قران کاغذ=قراطيس کی شکل میں موجود تھا محمد(ص) سے پہلے

2:30:20 محمد(ص) شروع سے پڑھے لکھے تھے

اپ نے جو آیت پیش کی ہے اس میں *النبی الامی* کے الفاظ آئے ہیں جس کو محمد شیخ نے *ماں والا بنی* یعنی عیسا(ع) کہا ہے۔ اسی بات پر کافی بحث ہوئی ہے اپ وڈیو دیکھ لیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی اس کے نکات میں شامل ہے
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
یہ میں نے دیکھے ہیں۔ جتنی ویڈیو سنی ہے اس سے اندازہ ہوا ہے کہ یہ مکمل نہیں ہیں۔ محمد شیخ کی بات کی مکمل ترجمانی نہیں کی گئی ہے۔
مجھے ویڈیوز دیکھنے یا آڈیوز سننے میں بہت تنگی ہوتی ہے۔ یہ وقت بھی بہت لیتی ہیں اور نکات کو یاد بھی رکھنا پڑتا ہے۔ اگر آپ اسے سن کر ہر بات اور اس کے دلائل تحریر کر دیں تو مجھے بہت آسانی ہو جائے گی۔ ورنہ اس طرح جواب دیتے ہوئے تو شاید عرصہ بیت جائے۔
@ابن داود بھائی، اگر آپ ویڈیو سن کر اس کے مطابق جواب تحریر فرما سکتے ہوں تو آپ اس کا جواب تحریر فرما دیجیے۔
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
میرا خیال ہے کہ ہمیں آمین بالجہر ، 8 یا بیس رکعت تراویح ، رفع الیدین ، وضع الیدین وغیرہ جیسے فروعی مسائل کو ثابت یا رد کرنے کی بجائے ان فتنوں کے خاتمے کے لیے اپنا زور لگانا چاہیے
کافی حد تک اتفاق ہے. لیکن ان فروعی مسائل کو یکسر نظر انداز بھی نہیں کیا جانا چاہئے. البتہ یہ سوچنا چاہئے کہ یہ گھر کا مسئلہ ہے ہم آپس میں حل کر لیں گے لیکن شیخ جیسے فتنوں کے لئے ہم سب کو ایک ہی رہنا چاہئے.
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
میرا خیال ہے کہ ہمیں آمین بالجہر ، 8 یا بیس رکعت تراویح ، رفع الیدین ، وضع الیدین وغیرہ جیسے فروعی مسائل کو ثابت یا رد کرنے کی بجائے ان فتنوں کے خاتمے کے لیے اپنا زور لگانا چاہیے ۔ ہم ان مسائل میں اختلاف کو برداشت کر کے بھی ایک رہ سکتے ہیں مگر ان جیسے ” شیوخ مجتہدین“ کو نظر انداز کر کے کبھی ایک نہیں ہو سکتے ۔
اہلِ علم حضرات تو ان شعبدہ با زوں کی چالوں کو بخوبی بھانپ جائیں گے مگر عوام کالانعام کا کیا کیا جائے؟ وہ تو پہلے ہی دین سے دور اور کچھ تو بے زار ہیں ،ان کے پاس نہ تو تفسیرِ قرآن کے مجموعے ، نہ صحاحِ ستہ و اصولِ کافی و شافعی اور نہ ہی تحقیقی و حقیقی مقالات کی کثرت ۔
آخر کوئی تو وجہ ہے جو ختمِ نبوت و رسالتﷺ کے معاملہ پر، فروعی مسائل میں اختلاف کے با وجود، دیوبندی ، بریلوی ، اہلِ حدیث اور شیعہ سب ایک جھنڈے تلے جمع ہو جاتے ہیں ۔
تھوری دیر کے لیے ذرا سو چیں وہ کون سے مسائل ہیں جس نے ہمیں ایک ہونے سے روکا ؟اور وہ کون سے فتنے ہیں جن کی وجہ سے ہم ایک ہوئے ہیں ؟یہ آپ مجھ سے نہیں بلکہ اپنے ضمیر سے پوچھیں ۔
کبھی آپ نے غور کیا کہ ان فروعی مسائل پر دورِ قدیم سے لے کر دورِ جدید تک کتنے صفحات سیاہ اور کتنے مناظرے اور بحث و مباحثے ہو چکے ہیں اس معجزے کے ساتھ کہ یہ مسائل اب بھی تحقیقی مراحل میں زیرِ بحث ہیں ۔
یہ بھی بڑی عجیب بات ہے کہ جب بات ان فروعی مسائل کی آئے تو حدیثوں کی کتابیں بھی نکال لی جاتی ہیں ، جرح و تعدیل کی ضخیم کتابیں بھی دسترس میں آ جاتی ہیں،محدثین و فقہاء کے اقوال بھی چھانٹ چھانٹ کر نکال لیے جاتے ہیں، منظروں و مجادلوں کی محفلیں بھی سج دھج جاتی ہیں، ثالث بھی مقرر کر لیے جاتے ہیں، مخالفین کے اقوال کے اقتباس کے کر انکا
” علمی رد“ بھی شروع کر دیا جاتا ہے ، ان کے لیے وقت بھی خصوصاً نکال لیا جاتا ہے۔مگر جب بات دین کی بنیاد جڑ سے اکھیڑ دینے والوں کی آئے ، اسلام کے نام پر کفر و الحاد کو پالنے والوں کی آئے، اسلامی اصولوں کا خود قرآن مجید و سنت سے رد کیا جا ئے تو عوام کو یہ کہہ کر معذرت کر لی جاتی ہےکہ انہیں اسلامی تاریخی کتابوں کی ورق گردانی کرلینی چاہیے اور بس۔
جیسا کہ میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ ہمارے عوام خصوصاً نوجوان نسل تو پہلے ہی حصولِ جنت اور جہنم سے چھٹکارےکے لیے
” سستے اعمال و افعال“ کی لگن میں مگن رہتی ہے اس لیے اگر ہم نے اُن کو اِن (مفسدین و فتنہ پرداز بشکل مجتہدین ِ اسلام) کے حوالے کر دیا تو ان کو یہ امر ماننے میں بھی ذرا تأمل نہ ہو گا کہ رسول ﷺ کی بعثت محض ایک افسانہ تھی ، شریعت و طریقت کی اصطلاحات فقہاء و محدثین کی ایجاد تھی، جہادو قتال کے احکامات محض حصولِ زر و زن کے لیے تھے، حج و زکٰوۃ کا مقصد ضیاعِ دولت و ثروت کے سوا کچھ نہ تھا وغیرہ۔
یاد رکھیں ان فروعی مسائل میں اختلاف کے با وجود ہر مسلمان کی مغفرت کی اُمید کی جا سکتی ہے لیکن اگر ان فتنوں سے متاثر ہو کر ایک بھی مسلمان راہِ راست سے بھٹک گیا اور اہلِ علم حضرات نے اس کو سنجیدہ نہ لیا تو وہ آخرت کی پکڑ سے کسی صورت بچ نہیں پائیں گے۔
بات مختصر کرتے ہیں ، ہر ایک کا اپنا اپنا مزاج ہے ، جو جس کو صحیح سمجھتا ہے لگا ہوا ہے ۔
مسلکی بحثوں کا ذوق رکھنے والوں نے تو مکتبے بھر دیے ہیں ؟ عالمگیر اور دانشورانہ سوچ رکھنے والوں نے کیاکیا ہے ؟
کوئی ایسے لوگوں کے ساتھ الجھنا چاہتا ہے ، بڑی اچھی بات ہے ، ہم کسی کو منع نہیں کرتے ۔
البتہ میں چونکہ ایک مسلکی سوچ رکھنے والے آدمی ہوں ، اس لیے میں نے اپنا نقطہ نظر واضح کردیا ہے ۔
ہماری نظر میں ایسے لوگوں کو مشہور وہی کرتے ہیں ، جو ان کو منہ لگاتے ہیں ، امت کا درد بہت ہوتا ہے ، لیکن علمی بنیادی مضبوط نہیں ہوتیں ۔ میرے جیسے کسی مسلکی مولوی کے پاس تو ایسے اسکالر دو منٹ نہیں بیٹھ سکتے، کیونکہ اس کے فلسفے میں الجھنے کی بجائے ، قرآن کھول کر رکھیں گے ، حدیث کھول کر رکھیں گے ، کہ ذرا اس کو پڑھیں ، ترجمہ کریں ۔۔۔۔۔۔ سب کچھ وہیں نکھر کر سامنے آجائے گا ، زبان لڑکھڑائے گی ، اور پیشانی پسینہ بہائے گی ۔
 
سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
142
پوائنٹ
118
یہ میں نے دیکھے ہیں۔ جتنی ویڈیو سنی ہے اس سے اندازہ ہوا ہے کہ یہ مکمل نہیں ہیں۔ محمد شیخ کی بات کی مکمل ترجمانی نہیں کی گئی ہے۔
مجھے ویڈیوز دیکھنے یا آڈیوز سننے میں بہت تنگی ہوتی ہے۔ یہ وقت بھی بہت لیتی ہیں اور نکات کو یاد بھی رکھنا پڑتا ہے۔ اگر آپ اسے سن کر ہر بات اور اس کے دلائل تحریر کر دیں تو مجھے بہت آسانی ہو جائے گی۔ ورنہ اس طرح جواب دیتے ہوئے تو شاید عرصہ بیت جائے۔
@ابن داود بھائی، اگر آپ ویڈیو سن کر اس کے مطابق جواب تحریر فرما سکتے ہوں تو آپ اس کا جواب تحریر فرما دیجیے۔
اوکے ان شاء اللہ
 
Top