• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمد ولی نام رکھنا کیسا ہے؟

شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرے ایک دوست نے اپنے بچے کا نام محمد ولی رکھا ہے
اسے کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ اس کا نام محمد ولی کی بجائے ولی محمد رکھو کیونکہ وہ بچہ اکثر بیمار رہنے لگا ہے تو اس دوست نے مجھ سے رابطہ کیا ہے کہ کسی عالم سے پوچھ کے بتاؤ کہ کونسا نام درست ہے۔
میری اہل علم سے گزارش ہے کہ اس کا صحیح جواب عنایت فرمائیں جزاکم اللہ خیرا۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرے ایک دوست نے اپنے بچے کا نام محمد ولی رکھا ہے
اسے کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ اس کا نام محمد ولی کی بجائے ولی محمد رکھو کیونکہ وہ بچہ اکثر بیمار رہنے لگا ہے تو اس دوست نے مجھ سے رابطہ کیا ہے کہ کسی عالم سے پوچھ کے بتاؤ کہ کونسا نام درست ہے۔
میری اہل علم سے گزارش ہے کہ اس کا صحیح جواب عنایت فرمائیں جزاکم اللہ خیرا۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
"محمد ولی " بہت پیارا نام ہے ،
محمد نام کا معنی ہے (بہت تعریف کیا جانے والا ) یعنیوہ ہستی جس کی بہت تعریف و ثناء کی گئی ہو ،اور اللہ کے آخری سچے نبی و رسول کا اسم گرامی ہے،
عربی ڈکشنری میں اس اسم کا مطلب ہے : المحمود الخصال،(قابل تعریف خصال والا ، المثني عليه،(جس کی مدح و ثنا کی گئی ہو ) ۔۔اور ۔۔ المشكور، المرضيُّ الأفعال، المفضَّل
اور " مَحْمَدَةُ ": قابل تعریف کام ، کارنامہ ، تعریف " کو کہا جاتا ہے ،اس کی جمع : محامد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور "ولی " کثیر معانی کیلئے استعمال ہوتا ہے ،
اپنا ،قریبی ،دوست ،غم خوار ،متولی ،رشتہ دار ،محبوب ،مددگار، حمایتی ۔۔ اور بہت سارے دیگر معانی کیلئے استعمال ہوتا ہے
قرآن کریم میں اہل ایمان کو یہود و نصاریٰ سے دوستی اور تعلق سے منع کرتے ہوئے فرمایا :
لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى أَوْلِيَاءَ (یعنی یہود و نصاریٰ کو اپنا دوست ،ہمدرد ،حمایتی نہ بناؤ )
بلکہ :
إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ ٭(سورۃ المائدۃ 55 )
(اے ایمان والو!) تمہارے دوست صرف اللہ، اس کا رسول اور ایمان لانے والے ہیں جو نماز قائم کرتے، زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ کے حضور جھکنے والے ہیں "
یعنی یہ کفارتمہارے "اولیاء " نہیں ،یعنی ہمدرد ،خیر خواہ ،دوست نہیں بلکہ تمہارے اولیاء تو اللہ تعالی اور اس کا رسول اور اہل ایمان ہیں ۔​
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
تو اس طرح واضح ہے کہ :
محمد ولی " نام رکھنا درست ہے ، اور بچہ کی بیماری کا اس نام سے کوئی تعلق نہیں ،
بیماری اور صحت تو اللہ تعالی کے حکم و اذن سے آتی ،جاتی ہے ، ہوالشافی
ہاں اگر یہ نام تبدیل کرنا چاہیں ،تو "محمد عبداللہ " نام رکھ لیں ۔
 
Top