• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : سرخ کپڑے میں نماز پڑھنا (درست ہے)
(۲۴۸)۔ سیدنا ابوحجیفہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو چمڑے کے ایک سرخ خیمہ میں دیکھا اور سیدنا جلالؓ کو میں نے دیکھا کہ انھوں نے رسول اللہﷺ کے لیے وضو کا پانی لیا اور لوگوں کو میں نے دیکھا کو وہ اس وضو (کے پانی) کو دست بدست لینے لگے، پھر جس کو اس میں سے کچھ مل جاتا تو وہ اسے (اپنے چہرے پر) مل لیتا تھا اور جسے اس میں سے کچھ نہ ملتا وہ اپنے پاس والے کے ہاتھ سے تری لے لیتا، پھر میں نے سیدنا بلالؓ کو دیکھا کہ انھوں نے ایک چھوٹا نیزہ اٹھایا اور اسے گاڑ دیا اور نبیﷺ ایک سرخ پوشاک میں (اپنی چادر) اٹھائے ہوئے برآمد ہوئے اور نیزے کی طرف لوگوں کے ساتھ دو رکعت نماز پڑھی اور میں نے لوگوں کو اور جانوروں کو دیکھا کہ وہ عنزہ کے آگے سے نکل جاتے تھے (یہاں غنزہ یا نیزہ کو بطور سترہ استعمال کیا گیا ہے) ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : چھتوں پر اور منبر پر اور لکڑیوں پر نماز پڑھنا (درست ہے)
(۲۴۹)۔ سیدنا سہل بن سعدؓ سے پوچھا گیا کہ منبر (نبو یﷺ) کس چیز کا تھا ؟ تو وہ بولے اس بات کا جاننے والا لوگوں میں مجھ سے زیادہ (اب) کوئی نہیں (رہا) ۔ وہ غابہ (جنگل) کے جھاؤ کا بنا ہوا تھا، اسے ایک عورت کے غلام نے رسول اللہﷺ کے لیے بنایا تھا اور جب بنا کر رکھا گیا تو رسول اللہﷺ اس پر کھڑے ہوئے اور قبلہ رو ہو کر تکبیر (تحریمہ) کہی اور لوگ آپﷺ کے پیچھے کھڑے ہوئے پھر آپﷺ نے قرأت کی اور رکوع فرمایا اور لوگوں نے آپﷺ کے پیچھے رکو ع کیا، پھر آپ نے اپنا سر مبارک اٹھایا، اس کے بعد پیچھے ہٹے یہاں تک کہ زمین پر سجدہ کیا، پھر منبر پر چڑھ گئے اور قرأت کی اور رکوع کیا پھر اپنا سر اٹھایا اور پیچھے ہٹے یہاں تک کہ زمین پر سجدہ کیا۔ پس منبر کا یہ قصہ تھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : چٹائی پر نماز پڑھنا (درست ہے)
(۲۵۰)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ ان کی نانی مُلیکہؓ نے رسول اللہﷺ کو کھا نے کے لیے بلایاجو (خاص) آپﷺ کے لیے انھوں نے تیار کیا تھا۔ پس آپﷺ نے اس میں سے کھایا، پھر فرمایا : '' کھڑے ہو جاؤ میں تمہارے لیے نماز پڑھ دوں۔ ''سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ میں اپنی ایک چٹائی کی طرف متوجہ ہو اجو کثرت استعمال سے سیاہ ہو گئی تھی تو میں نے اسے پانی سے دھویا، پھر رسول اللہﷺ (اس پر) کھڑے ہو گئے اور میں نے اور ایک یتیم نے آپﷺ کے پیچھے صف باندھ لی اور بڑھیا اور ہمارے پیچھے تھی، پس رسول اللہﷺ نے ہمارے لیے دو رکعتیں پڑھ دیں اور لوٹ گئے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : بستر پر نماز پڑھنا (درست ہے)
(۲۵۱)۔ ام المومنین عائشہؓ نبیﷺ کی زوجہ کہتی ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے سامنے سو جاتی اور میرے دونوں پیر آپﷺ کے سجدہ کی جگہ میں ہوتے تھے جب آپﷺ سجدہ کرتے تھے تو مجھے دبا دیتے تھے، میں اپنے پیر سمیٹ لیتی تھی اور جب آپ کھڑے ہو جاتے تھے تو میں انھیں (پیروں کو) پھیلا دیتی تھی، ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں اس وقت تک کہ گھروں میں چراغ نہ تھے۔

(۲۵۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ اپنے گھر کے بچھو نے پر نماز پڑھتے ہوتے تھے اور وہ (یعنی عائشہؓ) آپﷺ کے اور سجدہ کی جگہ کے درمیان (بچھونے پر) جنازہ کی مثل لیٹی ہوتی تھیں
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : گرمی کی شدت میں کپڑے پر سجدہ کرنا (درست ہے)
(۲۵۳)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے ہمراہ نماز پڑھتے تھے تو ہم میں سے کچھ لوگ گرمی کی شدت کی وجہ سے سجدہ کی جگہ پر اپنے کپڑے کا کنارہ بچھا لیتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جوتوں سمیت نماز پڑھنا (درست ہے)
(۲۵۴)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ کیا رسول اللہﷺ اپنے جوتوں سمیت نماز پڑھتے تھے ؟ تو انھوں نے کہا کہ ہاں ! (پڑھ لیتے تھے) ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : موزے پہن کر نماز پڑھنا (درست ہے)
(۲۵۵)۔ ہمام بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جریر بن عبداللہؓ کو پیشاب کرتے ہوئے دیکھا، پھر انھوں نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا، پھر نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہو گئے۔ نماز کے بعد لوگوں نے ان سے یہ مسئلہ پوچھا تو انھوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے۔ لوگوں کو یہ حدیث اچھی معلوم ہوتی تھی کہ کیونکہ یہ جریرؓ سب سے آخر میں اسلام لائے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : سجدہ میں اپنے بازوؤں کوکھولنا اور اپنے دونوں پہلوؤں سے علیحدہ رکھنا
(۲۵۶)۔ سیدنا عبداللہ بن مالک ابن بحینہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جب نماز پڑھتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کے درمیان کشادگی رکھتے یہاں تک کہ آپﷺ کی بغلوں کی سپیدی ظاہر ہوتی تھی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :قبیلہ کی طرف منہ کرنے کی فضیلت
(۲۵۷)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' جو کوئی ہمارے (جیسی) نماز پڑھے اور ہمارے قبلہ کی طرف منہ کرے اور ہمارا ذبیحہ کھائے، تو وہی مسلمان ہے، جس کے لیے اللہ کا ذمہ اور اللہ کے رسولﷺ کا ذمہ ہے۔ تو تم اللہ کی خیانت اس کے ذمہ (کے بارہ) میں نہ کرو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا ''اور مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بناؤ '' (واجب تعمیل ہے)
(۲۵۸)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ ان سے ایک شخص کے بارے میں پوچھا گیا جس نے عمرہ کے لیے کعبہ کا طواف کیا تھا اور صفاء مردہ کے درمیان طواف نہ کیا تھا کہ آیا وہ اپنی عورت کے پاس آئے (یا نہیں ؟) تو انھوں نے کہا کہ نبیﷺ (مدینہ سے) تشریف لائے تو سات مرتبہ کعبہ کا طواف کیا (یعنی کعبہ کے گرد سات چکر لگائے) اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز ادا کی اور صفاء مروہ کے درمیان طواف (سعی) فرمایا ور بیشک رسول اللہﷺ (کی ذات) میں تمہارے لیے عمدہ نمونہ ہے۔

(۲۵۹)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں جب نبیﷺ کعبہ میں داخل ہوئے تو اس کے تمام گوشوں میں دعا کی اور نماز نہیں پڑھی یہاں تک کہ آپﷺ کعبہ سے نکل آئے، پھر جب نکل آئے تو آپ کے کعبہ کے سامنے دو رکعت نماز پڑھی اور فرمایا کہ یہ قبلہ ہے۔
 
Top