• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : مغرب کا وقت (کب شروع ہوتا ہے ؟)
(۳۴۶)۔ سیدنا رافع بن خدیجؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے ہمراہ مغرب کی نماز پڑھتے تھے تو ہم میں سے ہر ایک (نماز پڑھ کے) ایسے وقت لوٹ آتا تھا کہ وہ اپنے تیر کے گر نے کے مقامات کو دیکھ لیتا تھا۔

(۳۴۷)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ نے کہا کہ نبیﷺ ظہر کی نماز ٹھیک دو پہر کو پڑھتے تھے اور عصر کی ایسے وقت کہ آفتاب صاف اور چمک رہا ہوتا تھا اور مغرب کی جب آفتاب غروب ہو جاتا اور عشاء کی کبھی کسی وقت،کبھی کسی وقت۔ جب آپﷺ دیکھتے کہ لوگ جمع ہو گئے ہیں تو جلدی پڑھ لیتے اور جب آپﷺ دیکھتے کہ لوگوں نے دیر کی تو دیر سے پڑھتے اور صبح کی نماز وہ لوگ یا یہ کہا کہ نبیﷺ اندھیرے میں پڑھتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جس نے اس ا مر کو برا جانا ہے کہ مغرب کو عشاء کہا جائے
(۳۴۸)۔ سیدنا عبداللہ مزنیؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' اعراب تمہاری نماز مغرب کے نام پر تم سے غلبہ نہ کریں (یعنی نماز مغرب کا کچھ اور نام رکھ دیں) '' اور فرمایا : '' اعراب کہتے ہیں کہ وہ (یعنی مغرب) عشاء ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : عشاء (کی نماز) کی فضیلت
(۳۴۹) ۔ ام المومنین عائشہؓ صدیقہ کہتی ہیں کہ ایک شب عشاء کی نماز میں رسول اللہﷺ نے تاخیر کر دی اور یہ (واقعہ) اشاعت اسلام سے پہلے (کا ہے) پس آپﷺ نہیں نکلے یہاں تک کہ سیدنا عمرؓ نے (آپﷺ سے آ کر) کہا کہ عورتیں اور بچے سو رہے، پس آپﷺ باہر تشریف لائے اور فرمایا '' زمین والوں میں سوا تمہارے کوئی اس نماز کا منتظر نہیں۔ ''

(۳۵۰)۔ سیدنا ابو موسیٰؓ کہتے ہیں کہ میں اور میرے وہ ساتھی جو کشتی میں میرے ہمراہ آئے تھے، بقیع بطحان میں ٹھہر ہوئے تھے اور نبیﷺ مدینہ میں تھے تو ان میں سے ایک ایک گروپ باری باری نبیﷺ کے پاس جاتا تھا۔ پھر (ایک دن) ہم سب یعنی میں اور میرے ساتھی نبیﷺ کے پاس گئے اور آپﷺ کو اپنے کام میں مصروفیت تھی لہٰذا (عشاء کی) نماز میں آپﷺ نے تاخیر کر دی یہاں تک کہ رات آدھی ہو گئی۔ اس کے بعد نبیﷺ باہر تشریف لائے اور لوگوں کو نماز پڑھائی۔ پھر جب آپﷺ اپنی نماز ختم کر چکے تو جو لوگ وہاں موجود تھے ان سے فرمایا : '' اس وقت میں تمہارے سوا کوئی نماز نہیں پڑھتا '' یا اس طرح فرمایا : '' کسی نے نماز نہیں پڑھی۔ '' معلوم نہیں آپﷺ نے (ان دو جملوں میں سے) کیا فرمایا: '' ابو موسیٰؓ کہتے ہیں کہ ہم اس بات سے جو کہ رسول اللہﷺ سے ہم نے سنی، خوش ہو کر لوٹے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جو شخص (نیند) سے مغلوب ہو جائے تو اس کے لیے عشاء سے پہلے سورہنا (جائز ہے)
(۳۵۱)۔ ام المومنین عائشہؓ کی حدیث، کہ رسول اللہﷺ نے عشاء کی نماز میں تاخیر کی تو امیر المومنین عمرؓ نے آپﷺ کو پکارا، پہلے گزر ی ہے (دیکھیے حدیث ۳۴۹) اس روایت میں اتنا زیادہ کہتی ہیں کہ صحابہ کرامؓ (عشا کی نماز) شفق کے غائب ہو جا نے کے بعد رات کی پہلی تہائی تک پڑھ لیتے تھے۔ اور سیدنا ابن عباسؓ کی روایت میں ہے : '' نبیﷺ نکلے گویا کہ میں آپﷺ کی طرف اس وقت دیکھ رہا ہوں کہ آپﷺ کے سر مبارک سے پانی ٹپک رہا ہے اور آپﷺ اپنا ہاتھ اپنے سر مبارک پر رکھے ہوئے ہیں تو آپﷺ نے فرمایا : '' اگر میں اپنی امت پر گراں نہ سمجھتا تو یقیناً انھیں حکم دیتا کہ عشاء کی نماز اسی طرح (اسی وقت) پڑھا کریں۔ ''

(۳۵۲)۔ سیدنا ابن عبا سؓ بتاتے ہیں کہ نبیﷺ نے اپنے سرپر ہاتھ کیسے رکھا تو انھوں نے اپنی انگلیوں کے درمیان کچھ تفریق کر دی اور اپنی انگلیوں کے سرے، سر کے ایک طرف رکھ دیے پھر ان کو ملا کر اس طرح سر پر کھینچ لائے یہاں تک کہ ان کا انگوٹھا ان کے کان کی لو سے، چہرے کے قریب ڈاڑھی کے کنارے سے مل گیا۔ نہ آپﷺ نے دیر کی اور نہ جلدی بس اسی طرح کیا جیسے میں نے تمہیں بتایا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : عشاء کا وقت آدھی رات تک (رہتا ہے)
(۳۵۳)۔ سیدنا انسؓ (عشاء کی نماز کے متعلق) بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ گویا میں اس شب میں آپﷺ کی انگوٹھی کی چمک کو دیکھ رہا ہوں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز فجر کی فضیلت (کا بیان)
(۳۵۴)۔ سیدنا ابو موسیٰؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' جو شخص دو ٹھنڈی نمازیں پڑھ لے گا، وہ جنت میں داخل ہو گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : فجر کا وقت
(۳۵۵)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ زید بن ثابتؓ نے مجھ سے بیان کیا کہ صحابہ کرامؓ نے نبیﷺ کے ہمراہ سحری کھائی اور پھر نماز کے لیے کھڑے ہو گئے تو میں نے پوچھا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ تھا ؟ تو سیدنا زیدؓ نے کہا کہ بقدر پچاس یاساٹھ آیات (کی تلاوت) کے (فاصلہ تھا) ۔

(۳۵۶)۔ سیدنا سہل بن سعدؓ کہتے ہیں کہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ سحری کھایا کر تا تھا پھر مجھے اس بات کی جلدی ہوتی تھی کہ میں فجر کی نماز رسول اللہﷺ کے ہمراہ ادا کروں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : فجر کی نماز کے بعد آفتاب کے بلند ہو نے سے پہلے (کوئی اور) نماز پڑھنا (جائز نہیں ہے)
(۳۵۷)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ میرے سامنے چند پسندیدہ شخصیات نے کہ ان میں سب سے زیادہ پسندیدہ میرے نزدیک امیر المومنین عمرؓ تھے، یہ بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے صبح کی نماز کے بعد آفتاب نکلنے سے پہلے اور عصر کی نماز کے بعد سور ج غروب ہو نے سے پہلے، نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔

(۳۵۸)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' (اے لوگو!) تم اپنی نمازیں طلوع آفتاب کے وقت نہ ادا کرو اور نہ غروب آفتاب کے وقت۔ ''

(۳۵۹)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ جب آفتاب کا کنارا نکل آئے تو نماز موقوف کر دو یہاں تک کہ آفتاب بلند ہو جائے اور جب آفتاب کا کنارا چھپ جائے تو نماز موقوف کر دو یہاں تک کہ (پورا آفتاب) چھپ جائے۔ ''

(۳۶۰)۔ سیدناا بوہریرہؓ سے مروی حدیث کہ رسول اللہﷺ نے دو قسم کی بیع اور دو قسم کی پوشاک پہننے سے منع فرمایا ہے (اور یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے دیکھیے حدیث : ۲۴۱) اس حدیث میں اتنا زیادہ کہا ہے : '' اور دو نمازوں سے منع فرمایا : (۱) فجر کے بعد نماز سے منع فرمایا ہے یہاں تک کہ آفتاب (اچھی طرح) نکل آئے اور (۲) عصر کے بعد (نماز سے منع فرمایا) یہاں تک کہ آفتاب (اچھی طرح) غروب ہو جائے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : غروب آفتاب سے پہلے نماز کا قصد نہ کرے
(۳۶۱)۔ امیر معاویہؓ سے مروی ہے انھوں نے کہا (اے لوگو!) تم ایک نماز ایسی پڑھتے ہو کہ بے شک ہم نے رسول اللہﷺ کی صحبت اختیار کی ہے مگر آپﷺ کو اسے پڑھتے نہیں دیکھا اور یقیناً آپ نے اس سے ممانعت فرمائی یعنی عصر کے بعد دو رکعتیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : عصر (کی نماز) کے بعد قضا نمازوں کا پڑھ لینا (جائز ہے)
(۳۶۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ قسم اس کی جو نبیﷺ کو دنیا سے لے گیا کہ کبھی آپﷺ نے عصر کی بعد دو رکعتیں ترک نہیں فرمائیں یہاں تک کہ آپﷺ اللہ سے جا ملے اور جب آپﷺ اللہ سے جا ملے، اس وقت (جسم بھاری ہونے کا باعث) آپﷺ نماز سے بوجھل ہو جاتے تھے اور آپﷺ اپنی بہت سی نمازیں بیٹھ کر پڑھا کرتے تھے اور نبیﷺ ان دونوں کو یعنی عصر کے بعد دو رکعتیں (ہمیشہ) پڑھا کرتے تھے اور گھر ہی میں پڑھتے تھے، اس خوف سے کہ آپﷺ کی امت پر گراں نہ گزرے۔ آپﷺ وہی بات پسند فرماتے تھے جو آپﷺ کی امت پر آسان ہو۔

(۳۶۳)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ دو رکعتوں کو پوشیدہ و آشکارا کبھی ترک نہ فرماتے تھے، صبح کی نماز سے پہلے دو رکعتیں اور عصر کی نماز کے بعد دو رکعتیں۔
 
Top