• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : اذان کے بارہ میں قرعہ ڈالنا (بھی منقول ہے)
(۳۷۸)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' اگر لوگ جان لیں کہ اذان میں اور پہلی صف میں کیا (ثواب) ہے پھر قرعہ ڈالنے کے لیے بغیر اسے نہ پائیں تو ضرور قرعہ ڈالیں اور اگر جان لیں کہ اوّل وقت نماز ظہر پڑھنے میں کیا (ثواب) ہے تو بے شک سبقت کریں اور اگر جان لیں کہ عشاء اور صبح کی نماز (با جماعت ادا کرنے) میں کیا (ثواب) ہے تو ضرور ان دونوں کی (جماعت) میں آئیں اگرچہ گھٹنوں کے بل چل کر آنا پڑے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : اندھے کی اذان، جبکہ اس کے پاس کوئی وقت بتانے والا موجو د ہو۔
(۳۷۹)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' بلالؓ رات کو اذان دیتے ہیں کہ پس تم لوگ کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ ابن ام مکتوم (رضی اللہ عنہ) اذان دیں۔ '' سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن ام مکتومؓ نابینا آدمی تھے، وہ اذان نہ دیتے تھے یہاں تک کہ لوگ کہتے کہ صبح ہو گئی صبح ہو گئی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : فجر کے (طلوع ہونے کے) بعد اذان کہنی (چاہیے)
(۳۸۰)۔ ام المومنین حفصہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ (کی عادت مبارکہ تھی کہ) جب موذن صبح کی اذن کہنے کھڑا ہو جاتا اور صبح کی اذان ہو جاتی تو دو رکعتیں ہلکی سی فرض کی اقامت (تکبیر) ہونے سے پہلے پڑھ لیتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : (فجر کی) اذان صبح ہونے سے پہلے (کہہ دینا)
(۳۸۱)۔ سیدنا ابن مسعودؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' تم میں سے کسی کو بلال (رضی اللہ عنہ) کی اذان اس کی سحری سے باز نہ رکھے اس لیے کہ وہ رات کو اذان کہہ دیتے ہیں تا کہ تم میں سے تہجد پڑھنے والا (بغرض آرام) لو ٹ جائے اور تاکہ تم میں سے سونے والے کو بیدار کر دیں اور یہ نہیں ہے کہ کوئی شخص کہے کہ صبح (ہو گئی) اور آپﷺ نے اپنی انگلیوں سے اشارہ کیا اور ان کو اوپر کی طرف اٹھایا اور پھر نیچے کی طرف جھکا دیا یہاں تک کہ اس طرح (یعنی سفیدی پھیل جائے) ، (زہیر راوی) نے اپنی دونوں شہادت کی انگلیاں ایک دوسری کے اوپر رکھیں پھر دونوں کو اپنے داہنے اور بائیں جانب پھیلایا (یعنی اس طرح ہر طرف سفیدی پھیل جائے) تب سمجھو کہ صبح ہو گئی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : اذان و اقامت کے درمیان (کے وقت میں) جو کوئی چاہے (نفل) نماز پڑھ لے۔
(۳۸۲)۔ سیدنا عبداللہ بن مغفل مزنیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' ہر دو اذانوں کے درمیان میں ایک نماز ہے۔ '' یہ تین مرتبہ آپﷺ نے فرمایا (پھر فرمایا کہ) : '' اگر کوئی پڑھنا چاہے۔ '' ایک دوسری روایت میں یوں ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' ہر دو اذانوں (یعنی اذان و اقامت) کے درمیان ایک نماز ہے، ہر دو اذانوں (یعنی اذان و اقامت) کے درمیان ایک درمیان ایک نماز ہے۔ '' پھر تیسری مرتبہ فرمایا: '' اگر کوئی چاہے تو (پڑھ سکتا ہے) ۔ '
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جس نے کہا کہ سفر میں بھی ایک ہی موذن کو اذان دینا چاہیے۔
(۳۸۳)۔ سیدنا مالک بن حویرثؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے پاس آئے اور ہم بیس شب و روز آپﷺ کی خدمت میں رہے اور رسول اللہﷺ نرم دل مہربان تھے جب آپﷺ نے خیال کیا کہ ہم کو اپنے گھر والوں کے پاس (پہنچنے) کا اشتیاق ستا رہا ہے تو آپﷺ نے فرمایا : '' واپس لوٹ جاؤ اور ان ہی لوگوں میں رہو اور ان کو تعلیم دو اور (اچھی باتوں کا) حکم دو اور نماز قائم کرو اور جب نماز کا وقت آ جائے تو تم میں سے کوئی شخص اذان دے اور تم میں سے جو سب سے بڑا ہو وہ تمہارا امام بنے۔ ''

(۳۸۴)۔ سیدنا مالک بن حویرثؓ کہتے ہیں کہ دو شخص نبیﷺ کے پاس سفر کے ارادے سے آئے تو ان سے نبیﷺ نے کہا : '' جب تم نکلو (اور نماز کا وقت آ جائے) تو تم اذان دو پھر اقامت کہو اس کے بعد جو تم میں سے بڑا ہو وہ تمہارا امام بنے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : مسافر اگر زیادہ ہوں تو (نماز کے لیے) اذان دیں اور اقامت (بھی) کہیں
(۳۸۵)۔ سیدنا ابن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ موذن کو حکم دے دیتے تھے کہ اذان کے بعد وہ یہ کہہ دے کہ : '' اپنی اپنی قیام گاہوں میں نماز پڑھ لو '' (اور جماعت کے لیے نہ آؤ) اور ایساسردی یا بارش کی رات میں (جب) سفر میں (ہوتے تو) کیا کرتے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : آدمی کا یہ کہہ دینا کہ نماز جاتی رہی (کیسا ہے ؟)
(۳۸۶)۔ سیدنا ابوقتادہؓ کہتے ہیں کہ اس حالت میں کہ ہم نبیﷺ کے ہمراہ نماز پڑھ رہے تھے تو آپﷺ نے کچھ لوگوں کی آواز سنی۔ پس جب آپﷺ نماز پڑھ چکے تو فرمایا : '' تمہارا کیا حال ہے ؟ (یعنی یہ شور کیوں ہوا ؟) '' انھوں نے عرض کی کہ ہم نے نماز کے لیے جلدی کی۔ آپﷺ نے فرمایا : '' ایسا نہ کرنا جب تم نماز کے لیے آؤ تو نہایت اطمینان سے آؤ پھر جس قدر نماز پاؤ اس قدر پڑھ لو اور جس قدر تم سے جاتی رہے اس کو پورا کر لو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : لوگ (نماز کے لیے) کب کھڑے ہوں، جب (وہ) اقامت کے وقت امام کو دیکھ لیں ؟
(۳۸۷)۔ سیدنا ابوقتادہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' جب نماز کی اقامت کہی جائے تو تم نہ کھڑے ہو یہاں تک کہ مجھے دیکھ لو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : (اگر) اقامت کے بعد امام کو کوئی ضرورت پیش آئے تو۔ ۔ ۔
(۳۸۸)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نماز کی اقامت ہو گئی اور نبیﷺ مسجد کے ایک گوشہ میں کسی شخص سے آہستہ آہستہ باتیں کر رہے تھے پس آپﷺ نماز کے لیے نہیں کھڑے ہوئے یہاں تک کہ بعض لوگ اونگھنے لگے۔
 
Top